ماوراء
محفلین
ماوراء! یہ نئی بات پتہ چلی ہے مجھے۔ افسوس کہ ویلنٹائن ڈے کو میں سفر کی تھکن اتار رہی تھی ورنہ باہر کا ایک چکر لگا کر کچھ حالات دیکھ ہی آتی :ڈ
ویسے کچھ سال پہلے جب پاکستانی قوم کو نیا نیا بخار چڑھ رہا تھا تو بڑے مزے کے واقعات ہوتے تھے۔ ہمارے گھر کے پاس ہی لڑکوں اور لڑکیوں کا ایک کالج ہے۔ 13، 14 اور 15 فروری کو ان کے پرنسپل ایمرجنسی نافذ کر دیا کرتے تھے۔ خصوصاً سب کے بیگز چیک کئے جاتے تھے اسمبلی میں۔ اسی دوران کمروں کے کونے کھدروں کی تلاشی بھی لی جاتی تھی۔ اور جہاں کوئی کارڈ اور پھول نظر میں آیا تو بس اس بچے کی خیر نہیں۔ ان پرنسپل کے بارے میں مشہور تھا کہ سزا کے طور پر وہ مطالعہ پاکستان ، اسلامیات اور جغرافیہ کے بارے میں سوال پوچھنا شروع کر دیتے تھے اور جس سیکشن کا بچہ ہو اس پورے سیکشن کے اس مہینے میں ہر مضمون کے دو بار ماہانہ ٹیسٹ لیے جاتے تھے۔
پاکستانی نوجوان بھی نمونے ہی ہیں۔ چلیں عیش کر لیں بچے۔
آپ نے مِس کر دیا۔۔ آپ نے بلاگ پر پوسٹ بھی کی تھی نا۔۔تو میں سمجھی آپ نے دیکھا ہو گا۔ چلیں۔۔کوئی بات نہیں اگلی بار سہی۔۔۔ اتنی جلدی ہمارے نوجوان سدھرنے والے نہیں۔۔ اگلی بار انشاءاللہ میں بھی پاکستان کے حالات دیکھوں گی۔