محمد بلال اعظم
لائبریرین
یعنی کینسر کا دن اور ویلنٹائن کے دن کی افادیت ایک سی ہے۔
میں نے افادیت میں موازنہ نہیں کیا تھا لیکن میں صرف ایک ہی دن کی بات کر رہا ہے کہ ایک ہی دن کیوں؟
دیکھیے۔ جب آپ کہتے ہیں کہ ہوس کو آپ اچھی نظر سے نہیں دیکھتے۔ جب آپ کہتے ہیں کہ نامحرم لوگوں کا اس طرح اختلاط آپ کو پسند نہیں تو پھر اور ویلنٹائن میں کیا ہوتا ہے۔ کیا ویلنٹائن میں ڈیٹس لگانا، نامحرم لوگوں سے تعلقات بڑھانا اور دیگر بے حیائی کے فعل نہیں ہوتے۔
دوسرے لوگوں کی ثقافت کے لئے خود کو دھوکہ دینا کیا معنی رکھتا ہے۔ آپ کو کیا دلچسپی ہے حضرتِ ویلنٹائن سے۔ کیا وہ آپ کے نزدیک کوئی قابلِ اتباع شخص تھا، کوئی معتبر شخص تھا۔ پھر ایسی کیا بات ہے کہ آپ بھیڑ چال کا شکار ہونا چاہ رہے ہیں۔ یا آپ صرف اس ضد میں ویلنٹائن منائیں گے کہ کچھ لوگ اس کے شدید مخالف ہیں اور اُن کا رد کرنا ضروری ہے۔ آپ کی اپنی بھی تو سوچ ہونی چاہیے نا!
اچھا مجھے بتائیے کہ میں اگر گھر پر اپنی ماں یا بہن کو ہیپی ویلنٹائن ڈے کہوں تو اُنہیں کیا بتاؤں کہ یہ ویلنٹائن ڈے کیا ہوتا ہے۔ اس کے پیچھے کیا کہانی ہے، اگر کسی شخص نے کسی حاکم سے بغاوت کرکے شادی کی تھی تو اُس کا میری، میرے گھر والوں کے ساتھ محبت سے کیا واسطہ ہے۔
میں اس کا جواب پہلے ہی دے چکا ہوں۔ ٹھیک ہے آپ کی یہ بات لیکن جو لوگ اسے شرعی حدود میں رہ کر مناتے ہیں، ان کو کس بات پہ روک ٹوک ہوتی ہے۔
اس چیز کو میں بھی پسند نہیں کرتا۔
آپ محرم رشتوں کے ساتھ مناؤ، مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔
باقی جس محبت کو میں کوٹ کیا ہے آپ کے جوابات میں سے، وہ تو "ہوس" ہے اور میں خود بھی اس کا مخالف ہوں۔
تاہم اگرآپ چاہیں تو دیکھ سکتے ہیں کہ یہ حرکتیں آگے جا کر کیا گُل کھلائیں گی۔
اس کا جواب بھی اوپر ہی لکھا ہوا ہے۔