عشقیہ شعر و شاعری میں دو رخ ہوتے ہیں، ایک عشق حقیقی دوسرا عشق مجازی، اول الذکر مقاصد زندگی میں سے جبکہ ثانی الذکر کی دو صورتیں ہیں: ایک جائز دوسری ناجائز، بیوی اور محرم سے ہو تو جائز اور نامحرم سے ہو تو اس کی بھی دو صورتیں ہیں: بالاختیار اور بلااختیار، بلااختیار معاف ہے اگر اپنے دل اور نفس کو شرعی حدود کا پابند بنادیا جائے اور صبر کرلیا جائے اور بالاختیار گناہ ہے جو توبہ کرتے ہی معاف ہوجائے گا۔ واللہ اعلم۔
خلاصہ یہ کہ عشقیہ شعر و شاعری کو مطلقا سب سے بڑا پاپ کہہ دینا احتیاط سے بالاتر ہے، جبکہ مذکورہ جس صورت کو گناہ لکھا ہے سب سے بڑا پاپ وہ بھی نہیں ہے۔
برا لگا ہو تو معذرت خواہ ہوں اور غلط کہا ہو تو اصلاح کا طالب ہوں۔
توجہ