ویلکم بیک منصور

بلال

محفلین
خوش آمدید۔۔۔
محفل میں واپسی مبارک ہو۔
ہمیں تو اتنا یاد ہے کہ جب ہم محفل پر نئے تھے اور وی بلیٹن کے بارے میں رتی برابر بھی نہیں پتہ تھا تو سب سے پہلے قیصرانی صاحب نے ہی تھوڑا بہت سمجھایا تھا کہ یہ کس چڑیا کا نام ہے۔
آپ کو محفل میں دیکھ کر اچھا لگا۔ ویسے ہم خود غائب ہیں، آج کل۔
 
تلمیذ

لائبریرین
قیصر صاحب، اپ کے واپس انے پر خوش امدید
اپ نے بتایا نہیں، کہ اتنی دیر کہاں رہے، اور محفل سے غیر حاضر رہنے کی وجہ کیارہی؟
 
الف عین

لائبریرین
واہ واہ، آج منصور کی آمد ہوئی ہے، اس خوشی میں کچھ میٹھا ہو جائے!!
جن اراکین کو علم نہ ہو ان کی معلومات کے لئے عرض ہے کہ منصور قیصرانی نے لائبریری میں زبردست فعالیت دکھائی تھی، بطور خاص میڈیا وکی پر۔ اس کے علاوہ انہوں نے خود بھی کئی کتابیں ٹائپ کرنے میں تعاون کیا تھا، اور ایک کتاب تو خود ترجمہ کر کے ٹائپ کر تھی۔
باز خوش آمدید منصور، سناؤ خاندان میں کچھ اضافے ہوئے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
خوش آمدید، خوش آمدید

محفل میں واپسی مبارک ہو

کہیے کیسے ہیں، کہاں ہیں اور کیا ہو رہا ہے؟
بہت معذرت کہ کل میرا گوگل کروم جام ہو رہا تھا اس لئے شاید میرا جواب پوسٹ نہیں ہو سکا۔ اس لئے اب معذرت اور جواب

الحمدللہ۔ بہت شکریہ جناب۔ میں ٹھیک ٹھاک بلکہ مزاج گرامی میرے بخیریت ہیں اور وغیرہ وغیرہ۔ فن لینڈ ہی میں ہوں اور زندگی اسی طرح چل رہی ہے جیسے چھوڑی تھی، اللہ کا بہت کرم ہے جناب :)
 
قیصرانی

لائبریرین
واہ واہ، آج منصور کی آمد ہوئی ہے، اس خوشی میں کچھ میٹھا ہو جائے!!
جن اراکین کو علم نہ ہو ان کی معلومات کے لئے عرض ہے کہ منصور قیصرانی نے لائبریری میں زبردست فعالیت دکھائی تھی، بطور خاص میڈیا وکی پر۔ اس کے علاوہ انہوں نے خود بھی کئی کتابیں ٹائپ کرنے میں تعاون کیا تھا، اور ایک کتاب تو خود ترجمہ کر کے ٹائپ کر تھی۔
باز خوش آمدید منصور، سناؤ خاندان میں کچھ اضافے ہوئے؟
بہت شکریہ استاد محترم۔ اللہ کا کرم ہے۔ میں ٹھیک۔ میٹھا جتنا فرمائیں :) ویسے بھی جتنا گڑ، اتنا میٹھا

خاندان میں ابھی تک تو کوئی اضافے نہیں ہوئے استاد محترم، بلکہ اضافہ تک نہیں ہوا :) آپ سنائیں۔ ہماری استانی صاحبہ کے مزاج بخیر ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ہمیں تو صرف بنتِ بھیا کا ہی علم تھا۔ ابنِ بھیا کی خوشخبری ہمارے گوش گزار تو نہیں کی آپ نے۔ :)
واقعی فاتح بھائی، "ابن" بھیا کو اسی طرح پڑھیں جیسے ابن بھیا نے فرمایا ہے۔ دراصل یہ ہماری پیاری سی باجو کی دی ہوئی اصطلاح ہے جو میں نے بُھلائی نہیں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
خوش آمدید۔۔۔
محفل میں واپسی مبارک ہو۔
ہمیں تو اتنا یاد ہے کہ جب ہم محفل پر نئے تھے اور وی بلیٹن کے بارے میں رتی برابر بھی نہیں پتہ تھا تو سب سے پہلے قیصرانی صاحب نے ہی تھوڑا بہت سمجھایا تھا کہ یہ کس چڑیا کا نام ہے۔
آپ کو محفل میں دیکھ کر اچھا لگا۔ ویسے ہم خود غائب ہیں، آج کل۔
ہممم۔۔۔ اتنی پرانی بات بھی یاد رہی آپ کو۔ ویسے چڑیا تو اب بے چاری دم توڑ گئی۔ اس کی جگہ ہم نے ایک نئی اور اچھی والی مینا منگوا لی ہے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصر صاحب، اپ کے واپس انے پر خوش امدید
اپ نے بتایا نہیں، کہ اتنی دیر کہاں رہے، اور محفل سے غیر حاضر رہنے کی وجہ کیارہی؟
ہمم۔ بہت شکریہ۔ میں اتنی دیر فن لینڈ اور اس کے آس پاس کے ملکوں کی سیر کرتا رہا، تلاش روزگار بھی کچھ وقت لے گئی اور کچھ وقت روزگار۔ باقی جو وقت بچتا تھا وہ گھر میں۔ ابھی صورتحال کچھ ایسی ہو گئی ہے کہ آرام سے کچھ وقت ملنے لگا ہے تو محفل پر واپسی بھی ہو گئی ہے۔ ابھی انشاء اللہ روٹین بنا رہا ہوں باقاعدہ ہو جانے کی۔ آپ سنائیں، مزاج گرامی کیسے ہیں؟
 
Top