محمداحمد
لائبریرین
خوش آمدید
لیجیے جناب ! دو ہفتے کہاں گئے پتہ ہی نہ چلا ۔ اور اب وقت آگیا پھر سے نئی ہمت، نئے عزم اور نئے حوصلے سے اپنے سفر کو آگے بڑھانے کا۔
پائتھون بنیادی کورس میں ہم نے بہت کچھ سیکھا۔ ہم ان تمام احباب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس سلسلے میں حصہ ڈالا اور ہمارے عزم و حوصلے کے لئے باعثِ تقویت ثابت ہوئے۔ ہم ان کے بھی شکر گزار ہیں جن کا نام شرکاء کورس میں شامل رہا لیکن وہ باوجوہ کورس کو وقت نہیں دے سکے۔
ابتدائی سند
ایسے دوست جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ آئندہ کورس کو وقت نہیں دے سکیں گے۔ اُن کے لئے آفر یہ ہے کہ اگر وہ ابتدائی چار ہفتوں کے اسباق اور مشقیں مکمل کرلیں تو انہیں پائتھون بنیادی کورس کی ابتدائی سند دی جائے گی۔ جو اُنہیں اس سلسلے میں ان کی شرکت کی یاد دلاتی رہے گی۔
آئندہ لائحہء عمل
البتہ ایسے تمام دوست جو کورس کے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں یا ایک آدھ ہفتہ پیچھے ہیں (اور کورس کے انجام تک جانے کا پکا پکا ارادہ رکھتے ہیں) سے درخواست ہے کہ وہ اس پوسٹ میں آ کر اس بات کا اعادہ کریں کہ وہ اب بھی کورس میں دلچسپی رکھتے ہیں تاکہ بعد میں صرف انہیں لوگوں کو اعلانات میں شامل کیا جائے۔
اس سلسلے میں دوستوں کی حوصلہ افزائی ہمارے لئے مفید ثابت ہوگی۔
پانچویں ہفتے کے موضوعات کل سے شاملِ محفل کیے جائیں گے۔ انشاءاللہ۔
شکریہ۔۔۔!