اعلان ویلکم بیک | پائتھون

طمیم

محفلین
جزاکم اللہ۔ کچھ دنوں سے وقت نہیں نکال پایا۔ اب دوبارہ جلد کوشش کرتا ہوں کہ باقی کے اسباق سیکھ لوں۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
ہیں چھٹیاں گزر گئیں 2 دن پہلے کچھ وقت ملنا شروع ہوا اور میں نے دوسرے ہفتے کے اسباق پڑھے اب مشق مکمل کرنے کا ارادہ ہے
میں بہت نالائق طالب علم ہوں لیکن کورس میں شامل رہنے کا شوق ابھی بھی ہے
کہیں میری وجہ سے کوئی مشکل تو نہیں ہوگی؟
بہرحال میں اپنی رفتار سے چلتا رہوں گا۔امید کرتا ہوں کہ کچھ تیزی بھی آجائے گی۔ ان شاء اللہ۔
آج دوسرے ہفتے کو مکمل کروں گا۔
 
جی ہم تو کر ہی دیں گے اور کرتے بھی ہیں ۔۔۔ ویسے ہمارے حق میں کون کرے گا پھر دعا :battingeyelashes:بھئی

مدیحہ ، آپ کے لیے اتنی دعائیں کی ہیں اور پھر بھی پوچھ رہی ہیں کہ ہمارے حق میں کون کرے گا ۔

ویسے آپ تو خود بھی گواہ ہیں کہ کتنی دعا اور دوا کی ہے آپ کے لیے ۔
یقین جانیں ، حوصلہ اب بھی جواں ہے۔ :LOL:
 
السلام علیکم
ہیں چھٹیاں گزر گئیں 2 دن پہلے کچھ وقت ملنا شروع ہوا اور میں نے دوسرے ہفتے کے اسباق پڑھے اب مشق مکمل کرنے کا ارادہ ہے
میں بہت نالائق طالب علم ہوں لیکن کورس میں شامل رہنے کا شوق ابھی بھی ہے
کہیں میری وجہ سے کوئی مشکل تو نہیں ہوگی؟
بہرحال میں اپنی رفتار سے چلتا رہوں گا۔امید کرتا ہوں کہ کچھ تیزی بھی آجائے گی۔ ان شاء اللہ۔
آج دوسرے ہفتے کو مکمل کروں گا۔

زبردست موجو۔
ایک اور دھاگہ بھی شروع کیا ہے میں نے جس میں نئے طالب علموں پر خصوصی توجہ دی جائے گی ، اس میں شاید آپ کا نام نہیں ہے ۔ وہاں آپ کا نام شامل کرتا ہوں۔

دو ہفتہ مکمل کرنے پر تو زبردست رفتار بنتی ہے۔ :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
احمد بھیاااااااا
میرا پیپرز ہو رہے ہیں ایک ہفتہ اور چھٹی دے دیں۔ ابھی تو میں نے چوتھے ہفتے کے اسباق بھی نہیں کیے
 
احمد بھیاااااااا
میرا پیپرز ہو رہے ہیں ایک ہفتہ اور چھٹی دے دیں۔ ابھی تو میں نے چوتھے ہفتے کے اسباق بھی نہیں کیے

کوئی بات نہیں عائشہ عزیز ، تمہاری چھٹیاں ابھی ایک ہفتہ اور ہیں۔
ابھی ہم باقی چھٹیوں منانے والوں اور غیر حاضر طالب علموں کو دوبارہ سرگرم کر رہے ہیں۔
 
Top