ویکیپیڈیا بھی پاکستان میں بلاک

نعمان

محفلین
پاکستان میں ویکیپیڈیا بھی بلاک ہوگیا ہے اور میں اس صورتحال سے سخت مایوس اور دلبرداشتہ ہوں اور سوچ رہا ہوں کہ ان سب کاوشوں کا کیا فائدہ؟ لائبریریاں بنانے سے کیا حاصل؟ ان مباحثوں کا کیسا اثر اور کیسی ترقی۔ ہم سب اپنا وقت ضائع کررہے ہیں اور پاکستان تباہ ہوچکا ہے اب بہتر ہے کہ جو جان بچا کر بھاگ سکے وہ بھاگ جائے اور جو نہ بھاگ سکے وہ مال اسباب جمع کررکھے کہ مزید برے وقتوں میں کام آئے گا۔
 

نعمان

محفلین
نہیں شارق اب ہم شمعیں جلانے سے دور نکل آئیں ہیں۔ اب تو سورج ہی سوا نیزے پر آئے تو شاید اجالا ہو۔ میں نے ابھی ایک دوست کو فون کیا ہے جو لڑکوں کو ساؤتھ افریقہ بھجواتے ہیں۔ وہاں کسی گارمنٹ فیکٹری میں کپڑے جوتے سی لیں گے یا پھر جنوبی امریکہ کہ کسی ملک کو نکل لیں گے۔ یا ہوسکا تو بھارت ہی واپس چلے جائیں گے۔ میرے اجداد سے ایک غلطی ہوگئی ہمیں پاکستان آنا ہی نہیں چاہئیے تھا۔
 
نعمان نے کہا:
پاکستان میں ویکیپیڈیا بھی بلاک ہوگیا ہے اور میں اس صورتحال سے سخت مایوس اور دلبرداشتہ ہوں اور سوچ رہا ہوں کہ ان سب کاوشوں کا کیا فائدہ؟ لائبریریاں بنانے سے کیا حاصل؟ ان مباحثوں کا کیسا اثر اور کیسی ترقی۔ ہم سب اپنا وقت ضائع کررہے ہیں اور پاکستان تباہ ہوچکا ہے اب بہتر ہے کہ جو جان بچا کر بھاگ سکے وہ بھاگ جائے اور جو نہ بھاگ سکے وہ مال اسباب جمع کررکھے کہ مزید برے وقتوں میں کام آئے گا۔

نعمان : خدا نہ کرے کہ مجھے کبھی پاکستان چھوڑ کر کہیں بھی جانا پڑے ۔ پاکستان جیسا بھی ہے مجھے عزیز ہے ۔ میری آپ کو بھی یہی نصیحت ہے ۔ یہ نشیب و فراز ہمیں دوبارہ سے ایک ہونے کی وجہ فراہم کرتے ہیں ۔ ہمیں پھر سے ابھرنے کی صعی پر مجبور کرتے ہیں ۔ آئیے مل کر حالات کا مقابلہ کریں ۔ یاد رکھیے ! قوموں کا ابھرنا اس بات پر منحصر نہیں ہوتا کہ وہ کسی عالی نسل سے ہے یا زیادہ بہتر جغرافیائی حالات اسے حاصل ہو گیے ہیں ۔ بلکہ اس کا انحصار کسی قوم کی اس صلاحیت پر ہے کہ پیش آمدہ چیلنج کا جواب وہ کس طرح دیتی ہے ۔ تاریخ بتاتی ہے کہ اس دنیا میں صرف وہ قومیں ابھرتی ہیں جو خصوصی مشکلات پیدا ہونے کے وقت خصوصی جدو جہت کر سکیں ۔ آئیے مل کر حالات کو بدلنے کی کوشش کریں اور ہر تخریب کا جواب تعمیر سے دیں ۔ مانا تخرب کار طاقت ور ہے ، پر آئیے طاقت ور دشمن کا توڑ ہم لگاتار تعمیری عمل میں ڈھونڈیں ۔ ہر حال میں اپنی تعمیری جدوجہد میں لگے رہیں ۔ انشاءاللہ کامیابی ہماری ہوگی ۔
 
حوصلہ

نعمان میں تمہارے جذبات کا احترام کرتا ہوں مگر شمیل کی بات سے بہت حوصلہ بڑھا ہے۔ ہمارے اطراف میں واقعی ایسے واقعات کی بھرمار ہے کہ ہم بآسانی مایوس ہوسکتے ہیں۔ میں تو خود کو یہ سوچ سوچ کر خوش رکھتا ہوں کہ ہر مسئلہ ایک opportunity بھی ہوتا ہے۔

دیکھیے ایران میں کیا ہوا، وہاں بلاگرز کو دھر لیا گیا کیونکہ وہ حکومت مخالف لکھ رہے تھے (ویب صفحہ) ۔ چائنا میں سرچ کی سنسرشپ ہو رہی ہے۔ یہ سب اس لیے کہ انٹرنیٹ آزادی اظہار کا بہترین ذریعہ ثابت ہورہا ہے۔ تاہم میں آزادی اظہار کو آزادی اظہار کے معنی میں ہی لے رہا ہوں، blashpemy کے معنوں میں نہیں۔

آخری بات یہ کہ انٹرنیٹ پر لوگوں کو پابند کرنا میرے خیال میں تو ناممکن ہے۔ ابھی بھی بلاگ سپاٹ پڑھا اور اس پر لکھا جار ہا ہے۔
 
نعمان ! اتنی مایوسی اچھی بات نہیں۔“ ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں “
یہ تو محض ایک حکومت کی پالیسیاں ہیں‌ کل تبدیل بھی ہوسکتی ہیں ( پالیسیاں بھی اور حکومت بھی )۔
یہ پابندی عدالت کے اس حکم کی تعمیل میں عائد کی جارہی ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ تمام ایسی سائٹس کو بلاک کر دیا جائے جن میں پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف کوئی مواد ہے اور ہماری حکومتیں اسلام کے نام کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کرنے کی پرانی عادی ہیں۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ عدالت تک حقیقت پہنچائی جائے اور یہ باور کرایا جائے کہ پابندی کا یہ طریقہ کسی طرح بھی مناسب نہیں ہے۔ اس سلسلے میں ہمیں اخبارات اور انٹیر نیٹ الغرض ہر دستیاب فورم کو اس مقصدکے لیے استعمال کرنا ہوگا۔
میرے ذاتی خیال میں ہماری آواز میں بھی کچھ اتنی جان نہیں ہے ورنہ بلاگ سپاٹ کو بلاک ہوئے اتنے دن گزر گئے اورصرف ایک اخبار یعنی ڈان پراس موضوع پر ایک اداریہ لکھاگیا اور بس۔
اس کے علاوہ عام لوگوں میں بھی یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ اس معاملے میں حکومت حق بجانب ہے لہٰذا ہمیں عوام کو بھی یہ باور کرانا ہے کہ حقیقت کچھ اور ہے اس کے ساتھ یہ بھی عرض کروں کہ عام لوگ بی بی سی اور انگریزی اخبارات پر زیادہ اعتبار نہیں کرتے لہٰذا ہمارا ٹارگٹ اردو اخبار ہونے چاہییں۔ میں آج ہی سے کوشش کرتا ہوں کہ دو ایک مقبول اردو کالم نگاروں سے رابطہ کروں۔
نوٹ:- یہ پابندی تاحال واہ تک نہیں پہنچی میں نے اس وقت بھی وکیپیڈیا کھول رکھا ہے
‌‌
 
ہمیں مل کر ارباب حل و عقد تک معاملہ کو پہنچانا چاہیے اور خاص طور پر اخبارات تک۔ میرے خیال ہے مشہور کالم نویسوں تک یہ خبر پہنچانی چاہیے۔
 

زیک

مسافر
یار کیا آپ سب لوگ (اور دوسرے ارکان جو پاکستان میں ہیں) یہ بتا سکتے ہیں کہ آپ کونسا آئی‌ایس‌پی استعمال کر رہے ہیں اور اس سے بلاگ‌سپاٹ اور وکی‌پیڈیا کھلتے ہیں یا نہیں۔

وکی‌پیڈیا کے متعلق کچھ متضاد خبریں مل رہی ہیں۔ گوگل گروہ والوں کا کہنا ہے کہ بلاک ہوا تھا مگر اب نہیں ہے۔ دانیال بھی یہی کہہ رہا ہے۔

نعمان آپ کے پاس کیا صورتحال ہے؟
 
اللہ بھلا کرے تمہارا زکریا ، میں نے بھی چیک کیا ہے اور میرے پاس بھی کھل گیا ہے اسلام آباد میں :lol:

اس کا مطلب ہے کہ عارضی پابندی تھی یا شاید کہیں تھی اور وہ بھی اب نہیں۔
 
ISP کا تو نہیں پتا کیونکہ STP1 میں لنک شاید PSEB والے مہیا کرتے ہیں میں بھائی سے چیک کرواتا ہوں وہ لاہور میں ہے۔
 

دوست

محفلین
میرے ہاں تو کھل رہا ہے وکی پیڈیا۔
بہرحال بات یہ ہے کہ ذرا ذرا سی بات پر دل چھوڑ بیٹھنا اچھی بات نہیں۔
مرد بنو یار۔ایسی بھی کیا مایوسی۔پاکستان ایسا ہے ویسا ہے جیسا بھی ہے یہاں رہنا ہے اور اسے ٹھیک کرنا ہے۔
اتنی جلدی بھی ہمت کیا چھوڑنی۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ہمیں تو جان ودل سے ہے پیارا اپنا یہ گلشن

خون دل دئے کے نکھاریں گے رخ برگ گلاب
ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے۔
دل دل پاکستان
جان جان پاکستان
 
سبحان اللہ ، ویکی پیڈیا میرے پیارے وطن پاکستان کے اپنے انٹرنیٹ پروائی ڈر " پاک نیٹ " پے بھی با آسانی کھل رہی ہے ۔ مجھے لگتا ہے یہ کسی نے بے پر کی اڑائی تھی ۔یہی صورت حال آج شام کو بھی تھی ۔ یعنی شام کو بھی میں اسے با آسانی پڑھ سکتا تھا ۔
 

الف نظامی

لائبریرین
مجھے تو محسوس ہوتا ہے نعمان پاکستان مخالف پراپگنڈا کر رہا ہے۔
مفتے کا بلاگ استمعال کرتا ہے اور اگر حکومت نے بلاگ سپاٹ پر پابندی لگا دی ہے توہین آمیز خاکوں کی وجہ سے تو کیا یہ دوسری مفت سایئٹ پر اپنا بلاگ نہیں بنا سکتا یا اپنی ڈومین خرید لے۔
اب وکی کا جھوٹا واویلا شروع کردیا ہے۔
میرے خیال میں اس کو شرم کرنی چاہیے پاکستان کے خلاف ایسی زبان استمعال کرتے ہوئے۔
منتظمین حضرات ذرا میدان میں آئیں اور موصوف کی پوسٹ کو حذف کریں۔ یہ کیا بات ہوئی کہ پاکستان سے بھاگ جاو اور پاکستان تباہ ہو رہا ہے ۔یہ مایوسی پھیلانے کی باتیں اور پراپگنڈا کس کے ایما پر ہو رہا ہے؟
 
راجہ بھائی ! ہو سکتا ہے نعمان کو غلط فہمی ہوئی ہو ۔ بہرحال ، میں آ پ کے خیال سے اتفاق کرتا ہوں کہ مادر وطن کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو بے اثر کرنا اور مادر وطن کے خلاف اٹھنے والے ہاتھ کو کاٹ ڈالنا ہم سب کی زماداری ہے ۔ ہمیں اپنے وطن پر ناز ہے ۔ ہم اس سے ہیں ۔ یہ ہمارا ہے ۔

پاکستان زندہ باد
پاکستان پائندہ باد
 
جذباتی نہیں ہونا چاہیے مگر مایوسی کی باتیں پھیلانا بھی بہت غلط رویہ ہے اور اتنا کچھ ہونے کے باوجود اتنی نا شکری کیا معنی رکھتی ہے اور وہ بھی ایک ایسی بات پر جو حقیقی نکلی بھی نہیں۔
 

جیسبادی

محفلین
اصل بات یہ ہے کہ ہمارے ہاں بڑے بڑے لوگ، وزیر، مشیر، بیوریکریٹ، ایک گرین کارڈ کے عوض ملک بیچ دیتے ہیں۔ اسی لیے کوئی پاکستانی حکمران یا جرنیل امریکیوں کے سامنے چوں نہیں کرتا، اسے پتہ ہے کہ میرے سے نیچے غداروں کی لمبی لائن ہے، جو فوراً ایک گرین کارڈ کے عوض سب کچھ بیچ کر مجھے کاٹ دے گی۔ امریکی ہمارے غلام حکمرانوں کو بہت سی سطحوں پر سستا خرید چکا ہے۔
ممکن ہے آپ سوچ رہے ہوں کہ اوپر والی باتوں کا اس موضوع سے کیا تعلق ہے۔ اگر ایسا ہے، تو پیشگی معذرت ......
 

الف نظامی

لائبریرین
بہت خوب، مایوسی پھیلانے والوں کے خلاف احتجاج کو جذباتیت کا نام دئے کر معاملہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔
 
Top