محب گرامی محب علوی صاحب نے تجویز پیش کی تھی کہ ویکی مارک اپ پر ایک دھاگہ کھولا جائے تاکہ ویکیپیڈیا پر نئے آنے والے صارفین کو آسانی ہو، لہذا اس تجویز کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہم یہ دھاگہ کھول رہے ہیں۔
ویکیپڈیا ایک عالمی منصوبہ ہے فروغ علم ودانش کا۔ اس منصوبہ کی ترویج وتوسیع میں بلا شبہ دنیا بھر سے ہزاروں کی تعداد میں مختلف زبانوں میں کام کررہے ہیں۔ اس وقت ویکیپیڈیا 200 سے زائد زبانوں میں بیک وقت انٹرنیٹ پر موجود ہے۔
اس وقت انگریزی ویکیپیڈیا سب سے آگے ہے اس کے بعد جرمنی ہسپانوی وغیرہ کا شمار ہوتا ہے۔ بلند پایہ ویکیپیڈیاؤں میں عربی، فارسی اور ہندی زبان تک شامل ہیں۔ لیکن انتہائی افسوس ہوتا ہے یہ دیکھ کر کہ اردو زبان ایک زندہ زبان ہونے کے باوجود اس کا ویکیپیڈیا مواد کے اعتبار سے انتہائی پیچھے ہے۔
یہ دھاگہ اس لیے کھولا جارہا ہے کہ اردو برادری اس عالمی منصوبے کے فروغ میں سنجیدگی سے حصہ لیں اور اسے دیگر ویکیپیڈیاؤں کے ہم پلہ بنانے کی کوشش کرے۔