"و" کے ذریعے تشکیل پانے والے مرکبات

ایسے تو انسان کو عفو و در گزر سے کام لینا چاہئے پر جب پارہ صبر و برداشت کی حد سے اوپر چلا جائے تب کیا کریں۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں موسم کا حال بتاؤں کہ کم و بیش ہر دوسرے تیسرے دن گرد و غبار کا اکثر و بیشتر طوفان آیا رہتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
امید و بیم پر دنیا قائم ہے شمشاد۔ انشاء اللہ وہاں بھی بارش ہوگی دشت و صحرا میں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی ابھی وارث بھائی کا لکھا ہوا ایک شعر پڑھا ہے جو سنجیدہ شاعری کو مزاحیہ شاعری میں بدلنا والے دھاگے پر ہے :

"آتے ہیں غیب سے یہ مضامیں خیال میں"
"پیتا ہوں روزِ ابر و شبِ ماہتاب میں"
 
اور خاص و عام کی بھی کوئی تفریق نہیں۔

بلکہ

امیر و غریب، شاہ و گدا، محمود و ایاز، ادنی و اولیٰ سفید و سیاہ کسی کی بھی کوئی تفریق نہیں۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
اسلام میں غلاموں کے ساتھ انتہائ حسن سلوک اور رحمت و رافت کے برتاؤ کا حکم دیا گیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بچوں کو اچھی تعلیم و تربیت دینے اور انہیں سوسائٹی کے عمدہ افراد بنانے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج جمعہ ہے اور جمعہ کی نسبت سے اللہ کا فرمان ہے :

اے ایمان والو! جب جمعہ کے دن (جمعہ کی) نماز کے لئے اذان دی جائے تو فوراً اللہ کے ذکر (یعنی خطبہ و نماز) کی طرف تیزی سے چل پڑو اور خرید و فروخت (یعنی کاروبار) چھوڑ دو۔ یہ تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو۔ (الجمعہ9 )
 

تعبیر

محفلین
ارے واہ یہ دھاگہ تو اب کافی عجیب و دلچسپ ہو گیا ہم بڑے خوش و خرم ہوئے یہ دیکھ کر :)
 
Top