نہیں عثمان کسی کو پرکھنے سے پہلے اس کیلئے کوئی رائے قائم نہیں کرتے۔ انکا کوئی تفصیلی کالم محفل میں آنے دیں بھی تبصرہ کریں گے۔ اور اگر انکو لکھنے کا شوق ہے تو ماشاللہ ہمارے محفل کے بہت سے استاد ایسے ہیں جو انکی نوک پلگ درست کردیں گے پھر اسطرح تو محفل انکے لئے من بہلانے کا بہانہ ہی نہیں ایک اچھی درسگاہ بھی ثابت ہوگیآپ کے انداز تبصرہ سے ہی پتا چلتا ہے کہ آپ کے "کالم" کتنے پانی میں ہونگے۔
نہیں بھئی ، آپ سے مناظرہ ، مکالمہ کا شوق نہیں۔جناب عثمان صاحب آپ سے میری درخواست ہے کہ آپ میرے ساتھ کسی بھی موضوع پر کہیں بھی کسی بھی مقام پر مکالمہ کرلیں یا مناظرہ کرلیں یہ تو نہیں کہتا کہ میں طفیل مکتب ہوں لیکن اتنا ضرور ہے کہ میں اس امتحان میں بھی کامیاب ہوجاؤں گا بڑے بڑے طوفانوں سے ٹکر لی ہے تو ایک اور چھوٹا سا امتحان اور سہی
جی آپ نے بجا فرمایا ہے میری سمجھ میں نہیں آیا کہ یہاں لوگوں کو مجھ سے کیا تکلیف ہے کوئی محترم عثمان صاحب ہے انہوں نے مجھ پر بلاوجہ تنقید کی ہے اگر ان کا ذوق اتنا ہی اچھا ہے تو مکالمہ کریں یا ثابت کریں کہ ان میں قابلیت کوٹ کوٹ کربھری ہوئی ہے پھر لیکن کسی پر ڈائریکٹ طنز کے تیر چلانا جس کو میں جانتا بھی نہیں میری کوئی پرخاش بھی نہیں ایسی الٹی سیدھی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا شاید یہاں لوگوں کو میرا آنا اچھا نہیں لگا تو ٹھیک ہے میں اس فورم سے ہی چلا جائوں گا اور کہیں قسمت آزماتا ہوں
ویسے پاکستان کو ہوا کیا ہے جو اس کو بچانے کے لئے پوچھ رہے ہیں؟
نہیں قیصرانی بھائی مجھ کو آپ کا پہلا اندازہی صحیح لگتا ہے۔ کیونکہ انہوں نے لکھا ہے بچے اب میرے پاس ہیں کیونکہ اگر انکی بیوی کی وفات ہوئی ہوتی تو بچے شروع سے ان ہی کے پاس ہوتے خیر اگر یہ واضع نہیں بتانا چاہتے تو ہم کو بھی ضد نہیں کرنی چاہئے۔مراسلات سے لگ رہا ہے کہ حالات کی وجہ سے انہیں بسا ہوا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے۔ دوسرا جیسا کہ انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ ان کی یا تو اپنی وائف سے علیحدگی ہو گئی یا پھر حالات کی وجہ سے خدانخواستہ زندہ نہیں رہیں۔ تلخی کی شدت سے مجھے اندازہ ہو رہا ہے کہ دوسرا اندازہ درست ہوگا۔ اس وجہ سے انا للہ و انا الیہ راجعون لکھا تھا
بس جی بسا بسایا گھراجڑ گیا
اب آجاتے ہیں اصل موضوع کی طرف ۔ ہم بے چارے عوام۔
پاکستان کو تو کچھ نہیں ہوا ہے۔ اپنی جگہ پر موجود ہے۔ ہم بیچارے عوام غیر مستحکم، غیر محفوظ، متزلزل اور بد امنی کے دور سے گزر رہے ہیں۔