ًمحفوظ پاکستان تحریک SAVE PAKISAN MOV EMENT

پاکستان محفوظ ہےِِ؟

  • Total voters
    6

میر انیس

لائبریرین
جب والد صاحب جنگ گروپ میں ایڈیٹر ہیں تو وہیں ٹرائی کیوں نہیں کرتے۔ کہیں آپکے دستاویزات بھی میری طرح کہیں بارش کے پانی میں بھیگ تو نہین گئے تھے۔ یا ہوسکتا ہے آپ سب کو ایک ساتھ کہیں لے کر جارہے ہیں اور راستے میں گر گئے ہوں ہر دو صورتوں میں آپ کو احتیاط کرنی چاہئے تھی کبھی سارے دستاویزات ایک ساتھ نہیں رکھتے تعلیمی اسناد الگ اور دفتری الگ
 
میر انیس

لائبریرین
آپ کے انداز تبصرہ سے ہی پتا چلتا ہے کہ آپ کے "کالم" کتنے پانی میں ہونگے۔ :rolleyes:
نہیں عثمان کسی کو پرکھنے سے پہلے اس کیلئے کوئی رائے قائم نہیں کرتے۔ انکا کوئی تفصیلی کالم محفل میں آنے دیں بھی تبصرہ کریں گے۔ اور اگر انکو لکھنے کا شوق ہے تو ماشاللہ ہمارے محفل کے بہت سے استاد ایسے ہیں جو انکی نوک پلگ درست کردیں گے پھر اسطرح تو محفل انکے لئے من بہلانے کا بہانہ ہی نہیں ایک اچھی درسگاہ بھی ثابت ہوگی
 
جی آپ نے بجا فرمایا ہے میری سمجھ میں نہیں آیا کہ یہاں لوگوں کو مجھ سے کیا تکلیف ہے کوئی محترم عثمان صاحب ہے انہوں نے مجھ پر بلاوجہ تنقید کی ہے اگر ان کا ذوق اتنا ہی اچھا ہے تو مکالمہ کریں یا ثابت کریں کہ ان میں قابلیت کوٹ کوٹ کربھری ہوئی ہے پھر لیکن کسی پر ڈائریکٹ طنز کے تیر چلانا جس کو میں جانتا بھی نہیں میری کوئی پرخاش بھی نہیں ایسی الٹی سیدھی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا شاید یہاں لوگوں کو میرا آنا اچھا نہیں لگا تو ٹھیک ہے میں اس فورم سے ہی چلا جائوں گا اور کہیں قسمت آزماتا ہوں
 
جناب عثمان صاحب آپ سے میری درخواست ہے کہ آپ میرے ساتھ کسی بھی موضوع پر کہیں بھی کسی بھی مقام پر مکالمہ کرلیں یا مناظرہ کرلیں یہ تو نہیں کہتا کہ میں طفیل مکتب ہوں لیکن اتنا ضرور ہے کہ میں اس امتحان میں بھی کامیاب ہوجاؤں گا بڑے بڑے طوفانوں سے ٹکر لی ہے تو ایک اور چھوٹا سا امتحان اور سہی
 
عثمان

محفلین

نہیں بھئی ، آپ سے مناظرہ ، مکالمہ کا شوق نہیں۔
باقی آپ جانیں اور آپ کے "طوفان"۔
 
شمشاد

لائبریرین
جی آپ نے بجا فرمایا ہے میری سمجھ میں نہیں آیا کہ یہاں لوگوں کو مجھ سے کیا تکلیف ہے کوئی محترم عثمان صاحب ہے انہوں نے مجھ پر بلاوجہ تنقید کی ہے اگر ان کا ذوق اتنا ہی اچھا ہے تو مکالمہ کریں یا ثابت کریں کہ ان میں قابلیت کوٹ کوٹ کربھری ہوئی ہے پھر لیکن کسی پر ڈائریکٹ طنز کے تیر چلانا جس کو میں جانتا بھی نہیں میری کوئی پرخاش بھی نہیں ایسی الٹی سیدھی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا شاید یہاں لوگوں کو میرا آنا اچھا نہیں لگا تو ٹھیک ہے میں اس فورم سے ہی چلا جائوں گا اور کہیں قسمت آزماتا ہوں

ارے بھائی آپ رنجیدہ نہ ہوں۔ آپ سے پہلے بھی کہا تھا کہ کچھ دن محفل میں گھومیں پھریں، محفل کے ماحول کو سمجھیں۔ کسی کو بھی آپ سے پرخاش نہیں۔ آپ بصد شوق یہاں آئیں، اپنی کہیں اور دوسروں کی سُنیں، گپ شپ میں تو ایسا ہوتا ہی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
پہلے بھی عرض کیا تھا کہ آپ تو پہلیاں بھجواتے ہیں۔

ارے بھائی پوری روئیداد ایک ہی دفعہ لکھ کر کیوں نہیں بیان کر دیتے؟ ہو سکتا ہے کوئی آپ کی مدد ہی کر دے۔
 
نہیں جی مختصر کہ اب بچے میرے پاس ہیں گزشتہ 3 سال سے یہ جو تصویرہے میرے بیٹے کی ہے اور ایک چھوٹا ہے نام اس کا ہے جنید عامر اور یہ ہے حمزہ عامر ان کا سب کچھ میں ہی ہوں اکیلا بس باقی آپ سمجھدار ہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
مراسلات سے لگ رہا ہے کہ حالات کی وجہ سے انہیں بسا ہوا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے۔ دوسرا جیسا کہ انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ ان کی یا تو اپنی وائف سے علیحدگی ہو گئی یا پھر حالات کی وجہ سے خدانخواستہ زندہ نہیں رہیں۔ تلخی کی شدت سے مجھے اندازہ ہو رہا ہے کہ دوسرا اندازہ درست ہوگا۔ اس وجہ سے انا للہ و انا الیہ راجعون لکھا تھا
 
نہیں قیصرانی بھائی مجھ کو آپ کا پہلا اندازہی صحیح لگتا ہے۔ کیونکہ انہوں نے لکھا ہے بچے اب میرے پاس ہیں کیونکہ اگر انکی بیوی کی وفات ہوئی ہوتی تو بچے شروع سے ان ہی کے پاس ہوتے خیر اگر یہ واضع نہیں بتانا چاہتے تو ہم کو بھی ضد نہیں کرنی چاہئے۔
بس جی بسا بسایا گھراجڑ گیا

شاہنواز صاحب یہ زندگی ہے اور اس میں موسم تبدیل ہوتے ہی رہتے ہیں کبھی خزاں تو کبھی بہار ویسے بھی مایوسی گناہ ہے اللہ آپ کی مشکلیں خود ہی آسان فرمادے گا بس آپ اس پر بھروسہ رکھیں بعض اوقات وہ ہمارا صبر اور برداشت بھی آزما کر دیکھتا ہے۔ اگر آپ مشکل میں ہیں تو یقین کریں اللہ نے کسی بڑی مشکل سے نکالنے کیلئے ہی آپ کو کسی چھوٹی مشکل میں ڈالا ہوگا کبھی کبھی اللہ کی حکمتیں ہمیں سمجھ نہیں آتیں لیکن بعد میں ہم کو احساس ہوتا ہے کہ اللہ نے جو کیا تو وہ میرے لئے اسوقت اچھا ہی تھا۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔
 
میر انیس

لائبریرین
:confused:
پاکستان کو تو کچھ نہیں ہوا ہے۔ اپنی جگہ پر موجود ہے۔ ہم بیچارے عوام غیر مستحکم، غیر محفوظ، متزلزل اور بد امنی کے دور سے گزر رہے ہیں۔ :thinking:
اب آجاتے ہیں اصل موضوع کی طرف ۔ ہم بے چارے عوام:(۔
ان خواص کا روگ پالا بھی تو ہم عوام نے ہی ہے۔ ہم ہی تو لوگوں کو اسمبلیوں میں بھیجتے ہیں ایک دفعہ آزمانا تو چلو جائز ہے ہم نے تو انکو کئی کئی بار آزمایا ہے۔ حدیثِ رسول :pbuh: ہے کہ مسلمان کو ایک سوراخ سے صرف ایک بار ہی ڈسا جا سکتا ہے ۔ اب حدیث کو جھوٹا کہنے والا تو کافر ہوگیا پر اگر غور کریں تو اس حدیث کی رو سے ہم صحیح مسلمان بھی تو نہیں رہے جو ایک ہی سوراخ سے بار بار ڈسے جارہے ہیں
 
میر انیس

لائبریرین
مجھکو اب تک تدوین کی سمجھ نہیں آئی کہ اب کیسے ہوگی پہلے تو بہت آسان تھی۔ بہر حال میرے اوپر کے ایک جملے میں "صرف ایک بار سا جاسکتا ہے " کو صرف ایک بار ڈسا جاسکتا ہے پڑھا جائے
 
شمشاد

لائبریرین
قیصرانی بھائی یہاں آئیے۔ یہ موصوف کے تعارف کا دھاگہ ہے۔ جو کہ وارث بھائی نے سیاست کے زمرے میں منتقل کر دیا تھا۔ اس کو شروع سے پڑھیے گا اور اپنی ایمانداری اور غیر جانبداری سے رائے دیجئے گا۔

آپ تو اچھی طرح جانتے ہیں کہ جب بھی کوئی نیا رکن محفل میں مندرج ہوتا ہے تو اراکین اس سے تعارف کے لیے کہتے ہیں اور یہ پرانی روایت ہے جو ابھی تک چلی آ رہی ہے۔
 
Top