سترھویں سالگرہ ًمشاعرہ اگست 2022۔۔۔آنکھوں دیکھا، کانوں سُنا تحریری حال

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
من کا دروازہ حقیقی علم و آگہی کا دروازہ ہے۔ آپ ساری دنیا گھوم لیں علم کی گرد کو بھی نہیں پا سکتے جب تک اپنے من کے اندر جھانکتے نہیں۔ اور من دان تو وہی ہو سکتا ہے جو شہرِ من کی ہر فصیل ہر گلی ہر محلہ کو چھانٹ پھٹک رکھا ہو۔ ہر چلمن کے پیچھے کی حسینہ اور ہر قبیحہ سے خوب واقف ہو۔ اور ان کے ہر خیر کو حاصل کرنے اور شر سے بچنے کے حیلوں کو بھی جانتا ہو۔
 
میم الف

محفلین

بے شک
بہت خوب صورت آپ نے اظہار فرمایا عبدالرؤوف بھائی
 
میم الف

محفلین
بھائی اس طرح تو' مین پاور " کا ترجمہ مردانہ طاقت بنتا ہے
اصل میں فارسی میں صحبت کردن بات کرنا کے معنی میں آتا ہے۔
صحبت کردن پاس بیٹھنا یا بات کرنا
من با او صحبت کردم
میں اس کے پاس بیٹھا، یا
میں نے اس سے بات کی
لیکن آپ کی بات بھی ٹھیک ہے کہ شاید یہ اردو محاورہ کے خلاف ہے
لیکن سچ پوچھیں تو اب میری اردو پنجابی فارسی عربی انگریزی سب مکس ہو چکی ہیں۔
ایک تو میں یہ سب زبانیں پوری طرح نہیں جانتا
یعنی کسی پہ مکمل عبور نہیں ہے
طرفہ یہ کہ مکس بھی ہو گئی ہیں
اس لیے دو ہی راستے ہیں:
یا تو میں خاموش رہوں
یا آپ میری ٹوٹی پھوٹی / مکسڈ زبان گوارا کریں
اور میری باتوں سے میرے مطلب تک پہنچنے کی کوشش کریں
اور لسانی و ادبی معیار پر انھیں نہ جانچیں
کیونکہ میری لسانی و ادبی قابلیت اتنی نہیں ہے
 
علی وقار

محفلین
من کا دروازہ حقیقی علم و آگہی کا دروازہ ہے۔ آپ ساری دنیا گھوم لیں علم کی گرد کو بھی نہیں پا سکتے جب تک اپنے من کے اندر جھانکتے نہیں۔ اور من دان تو وہی ہو سکتا ہے جو شہرِ من کی ہر فصیل ہر گلی ہر محلہ کو چھانٹ پھٹک رکھا ہو۔ ہر چلمن کے پیچھے کی حسینہ اور ہر قبیحہ سے خوب واقف ہو۔ اور ان کے ہر خیر کو حاصل کرنے اور شر سے بچنے کے حیلوں کو بھی جانتا ہو۔
اور اک ہم کہ چراغ رہگزر ہیں، درونِ خانہ ہنگاموں سے بے خبر۔ فرصت ملی، نہ ہی توفیق۔ ہنگامہ ہائے دنیا نے من کے در کو وا کرنے کی مہلت ہی نہ دی۔
 
علی وقار

محفلین
اللہ اللہ۔۔۔۔ ایک ہم ہیں کہ اپنی راہ ٹٹولتے پھر رہے ہیں اور ایک آپ ہیں کہ چراغِ رہگزر ہیں۔
اس سے زیادہ عاجزی نہ دکھائیے گا، بس یہیں کے یہیں رک جائیے۔ ویسے راہ ٹٹولتے ٹٹولتے بھی آپ ہر محلے، ہر گلی سے ہو گزرے۔ داد تو بنتی ہے۔ میں تو ابھی تک آپ کے ایک سو تراسی نمبر مراسلہ کے سحر میں ہوں۔ گستاخی معاف، قبلہ! یُوں چنیدہ گلیوں میں بھٹکنے کا موقع ہر کسی کے ہاتھ آتا کب ہے۔ ٹٹولتے رہیے، روفی بھائی، چلے تو کٹ ہی جائے گا سفر آہستہ آہستہ۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اس سے زیادہ عاجزی نہ دکھائیے گا، بس یہیں کے یہیں رک جائیے۔ ویسے راہ ٹٹولتے ٹٹولتے بھی آپ ہر محلے، ہر گلی سے ہو گزرے۔ داد تو بنتی ہے۔ میں تو ابھی تک آپ کے ایک سو تراسی کے سحر میں ہوں۔
وہ تو جاننے والوں کا ذکر تھا علی بھائی۔

بلھا! کی جاناں میں کون؟
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
گستاخی معاف، قبلہ! یُوں چنیدہ گلیوں میں بھٹکنے کا موقع ہر کسی کے ہاتھ آتا کب ہے۔ ٹٹولتے رہیے، روفی بھائی، چلے تو کٹ ہی جائے گا سفر آہستہ آہستہ۔
اللہ پاک مجھے اور ہر کسی کو ہمت دے۔ ہم نے تو نفسِ امارہ کو پال پال کر ایک ایسا پہلوان بنا دیا ہے کہ اس سے مقابلہ کے لیے کمربستہ ہوتے ہی کمر ٹوٹنے لگتی ہے۔
 
میم الف

محفلین
اور اک ہم کہ چراغ رہگزر ہیں، درونِ خانہ ہنگاموں سے بے خبر۔ فرصت ملی، نہ ہی توفیق۔ ہنگامہ ہائے دنیا نے من کے در کو وا کرنے کی مہلت ہی نہ دی۔
آپ ہمت کیجیے ۔
مہلت ابھی ختم نہیں ہوئی۔
جب تک سانس ہے، دنیا ہے، مہلت ہی مہلت ہے۔
 
Top