سترھویں سالگرہ ًمشاعرہ اگست 2022۔۔۔آنکھوں دیکھا، کانوں سُنا تحریری حال

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نادر علی بھائی وہ ہستی نہیں جن کی کسی جواب سے تسلی ہو۔
کیا آپ نے لنک پہ کلک کر کے ویڈیو دیکھی؟
پچاسویں سیکنڈ سے دیکھیں۔
جی بالکل دیکھی۔
ہاں لگ تو ایسےرہا ہے کہ نادر علی بھائی کی تسلی نہیں ہوتی کسی جواب سے۔
کیا وہ بھوتوں کی زبان سمجھتے ہیں؟
 
میم الف

محفلین
میں بات کرتا ہوں آپ بندوق نکال لیتی ہیں۔ اب ایسے دھونس کے ماحول میں کیا فریڈم آف اسپیچ کا تصور باقی رہے گا۔ 🤓
کچھ ایسا شعر سنا تھا اکبر الہ آبادی صاحب کا:
مری تقریر کا اس مس پہ کچھ قابو نہیں چلتا
جہاں بندوق چلتی ہے وہاں جادو نہیں چلتا
 
ہر گز نہیں۔ بلکہ فیصل عظیم فیصل بھائی کی نگرانی میں آپ ہی کی تحقیق و تفتیش و تشویش کی تشخیص کروانے کے بعد آپ پر پاکستان تعزیرات کے مطابق دفعات لگائی جائیں گی اور سزا کے ساتھ جرمانہ بھی کیا جائے گا جو سیدھا ہماری جیب میں جائے گا۔
ہن پئی ٹھنڈ روؤف بھائی۔
ہممم ۔ کس نے بلایا کنون کو ؟ اور جرمانے سے پہلے تفتیش کا خرچہ بھی ہے ۔ شربت پلایا نہیں اور نعرے جرمانوں کے۔
میں بات کرتا ہوں آپ بندوق نکال لیتی ہیں۔ اب ایسے دھونس کے ماحول میں کیا فریڈم آف اسپیچ کا تصور باقی رہے گا۔ 🤓
بتائیں کہ کیا آپ نے اپنی گناہ گار آنکھوں سے اس بندوق کی زیارت کی ہے؟
لیں بھلا ہم نے کب نکالی بندوق۔
ہم نے تو بس اپنا ارادہ ظاہر کیا ہے
ارادہ ظاہر کرنے کے لئے بندوق کا وجود ہونا چاہیئے ۔ کیا آپ کے پاس بندوق ہے؟ اگر ہے تو لسنس نکالیں اور اگر نہیں ہے تو شربت کا گلاس منگوائیں
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

میم الف

محفلین
قلفی تو گُلِ یاسمیں نے ڈنمارک سے بھجوانی ہے۔ اور ائیر کورئیر کا الگ سے خرچہ۔ اب ذرا تخمینہ لگائیں کتنا خرچہ ہو گا۔ 😊
قلفی ڈنمارک سے ملے گی نہیں
مل بھی جائے تو ایئر کورئیر سے پہنچے گی نہیں
پہنچ بھی جائے تو خراب ہو چکی ہو گی
خراب نہ بھی ہوئی ہو تو گل باجی نے بھیجنی ہی نہیں ہے
یہ ٹھنڈ پڑنے والی نہیں
---
 
قلفی ڈنمارک سے ملے گی نہیں
مل بھی جائے تو ایئر کورئیر سے پہنچے گی نہیں
پہنچ بھی جائے تو خراب ہو چکی ہو گی
خراب نہ بھی ہوئی ہو تو گل باجی نے بھیجنی ہی نہیں ہے
یہ ٹھنڈ پڑنے والی نہیں
---
قلفیاں بین الاقوامی پرواز پر بھیجنے سے قبل معائنہ کے لئے تھانہ اردو محفل کی لیبارٹری میں چیک کرانے کے لئے بھیج دی جائیں ۔ ہر ایک قلفی جو بھیجی جائے پہلے تھانے کا چکر لگائے ۔ اور خوش قسمت قلفی کو ہی اذن سفر دیا جائے گا
 
اذنِ سفرِ شکمِ معائنہ کرد؟
 
مقبول

محفلین
قلفیاں بین الاقوامی پرواز پر بھیجنے سے قبل معائنہ کے لئے تھانہ اردو محفل کی لیبارٹری میں چیک کرانے کے لئے بھیج دی جائیں ۔ ہر ایک قلفی جو بھیجی جائے پہلے تھانے کا چکر لگائے ۔ اور خوش قسمت قلفی کو ہی اذن سفر دیا جائے گا
پھر تو شاید ہی کوئی قلفی شکم کی حوالات سے نکل پائے🤔
 
عزیزانِ محترم
گُلِ یاسمیں حسن محمود جماعتی الف عین یاسر شاہ مقبول محمد عبدالرؤوف محمد شکیل خورشید صابرہ امین محمّد احسن سمیع :راحل: عرفان علوی
افسوس ہے کہ میں مشاعرے میں شریک نہ ہو سکا۔
مداوے کے طور پہ ایک نظم شیئر کر رہا ہوں۔
اِسے میری مشاعرے میں تاخیر سے شرکت سمجھیے۔
ویسے تو اوٹ پٹانگ سی نظم ہے جو شاید آپ کو پسند آئے یا نہ آئے۔
اِسے پچیس سال کی عمر یعنی عرصۂ نوجوانی و نادانی میں لکھا تھا۔
اب ہم الحمدللہ تیس سال کے ہو چکے ہیں۔
عرصۂ نوجوانی تو نہیں رہا لیکن عرصۂ نادانی ہنوز جاری ہے۔
اور ہماری شاعری اور بھی زیادہ اوٹ پٹانگ ہو چکی ہے:

بہت خوب منیب کلام بہر حال کلام ہے اوٹ پٹانگ ہو جوانی یا نادانی کا۔ وضاحتی تفصیل کے بغیر کلام خود اچھا ہے۔
 
آخر میں جناب حسن محمود جماعتی صاحب کا بھی شکریہ۔
آپ نے بہت اچھا سٹیج سنبھالا۔
اور محمد عبدالرؤوف صاحب کا بھی شکریہ کہ انھوں نے مشاعرے کے انتظام کے لیے کوشش بھی کی اور ہمیں دعوت بھی دی۔
وہ الگ بات ہے کہ ہم کسی سبب سے شامل نہ ہو سکے جس کا ہم بار بار ذکر کر کے شرمندہ نہیں ہونا چاہتے۔
لیکن محترمہ گُلِ یاسمیں صاحبہ اور مقبول صاحب کی آواز میں ضرور آواز ملائیں گے اور درخواست کریں گے کہ اس مشاعرے کا کم سے کم سہ ماہی بنیاد پر اہتمام کیا جائے۔
ایک افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم سات اگست کو شامل ہوئے، تب مشاعرہ نہیں ہوا۔
اب بیس کو شامل نہ ہو سکے تو مشاعرہ ہو گیا :|
شکریہ منیب۔ سلامت رہیں۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
مشاعرے بھولی بسری یاد کیوں بن گئے ہیں
کیونکہ شعراء نے شرط عائد کی ہوئی ہے کہ جب تک ہمیں مشاعرے میں بلانے والے کے دانتوں سے پسینہ نہ نکلے گا ہم نہیں آنے کے۔ شاید اس کے بغیر دعوت نامہ ادھورا ادھورا سا لگتا ہو گا۔🙂
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کیونکہ شعراء نے شرط عائد کی ہوئی ہے کہ جب تک ہمیں مشاعرے میں بلانے والے کے دانتوں سے پسینہ نہ نکلے گا ہم نہیں آنے کے۔ شاید اس کے بغیر دعوت نامہ ادھورا ادھورا سا لگتا ہو گا۔🙂
دانتوں سے پسینہ سردیوں میں تو نہ نکلے گا۔ اس لیے سردیوں میں کر لیا کیجئے مشاعرہ۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اگر آپ انہیں قائل کرنا چاہیں تو یقیناً کر سکتی ہیں کیونکہ آپ کے پاس وہ قابلیت ہے جو اچھے اچھوں کو قائل کروا لے۔ اس سال یہ ذمہ داری آپ کے سپرد کی جاتی ہے۔ 🙂
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اگر آپ انہیں قائل کرنا چاہیں تو یقیناً کر سکتی ہیں کیونکہ آپ کے پاس وہ قابلیت ہے جو اچھے اچھوں کو قائل کروا لے۔ اس سال یہ ذمہ داری آپ کے سپرد کی جاتی ہے۔ 🙂
اچھے اچھوں کی چھٹی کروانا تو سنا تھا لیکن اچھے اچھوں کو قائل کرنا پہلی بار سنا۔ لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔
 
Top