یوسف سلطان
محفلین
ہادیہ بہنا بہت خوبصورت لڑی بنائی ہے اور یہ پیارے پیارے پھول اوربھالو وغیرہ دیکھ کر اپنے مراسلوں کی رفتار بڑھانے پرغورکررہا ہوں۔
شکریہ یوسف۔بہت بہت مبارک ہو جاسمن آپا۔
آپا آپ کو بہت مبارک ہو ۔
ہادیہ نے بہت خوبصورت لڑی سجائی ہے۔مبارکباد کی یہ لڑیاں بنانا محبتوں کا اظہار ہوتا ہے ۔ شاباش ہادیہ ,اللہ آپ کو شاد رکھیں ۔آمین
ہادیہ بہنا نے کمال کی لڑی بنائی ہے
جاسمن بہنا آپ کو تیز ترین ہزاری منصب مبارک ہو۔
بہت شکریہ۔مابدولت اپنی لائق صد احترام بہن جاسمن کو منصب ہفت ہزاری کے حصول پر قلب اختلاج زدہ کی کپکپاتی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ہادیہ بہنا کو اس قدر مفصل اور دیدہ زیب لڑی تشکیل دینے پر شاباش دیتے ہیں ۔
خیر مبارک۔آپ کو مبارک ہو جاسمن صاحبہ!
پہلی مبارک باد تیز ترین ہزاری ہونے کی...
دوسری ست ہزاری کی...
اور تیسری اس بات کی کہ اس لڑی میں عدنان بھائی لڑکھڑائےبغیر اتنا کچھ لکھ گئے!!!
کیا حال ہیں محفلین؟ امید ہے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور بخیرو عافیت سے ہونگے۔۔ حاضرین و ناضرین ۔۔ میری طرف سے اس تھریڈ میں آنے والے تمام معزز محفلین کو خوش آمدید
پیارے ساتھیو! میں پھر سے آگئی تنگ کرنے۔۔ ٹینشن نا لیں میں اسی طرح حاضر ہوتی رہوں گی اور تنگ کرتی رہوں گی۔۔
پیارے ساتھیو! اکثر کہا جاتا ہے ۔۔نہیں بلکہ الزام لگایا جاتا ہے۔۔
معصوم سی پیاری پیاری لڑکیوں پر(خبردار کسی نے خواتین کہا۔۔) کہ بہت زیادہ بولتی ہیں۔ لیکن اس معاملے میں ہماری آپی جاسمن کچھ زیادہ نمبر لے گئیں۔۔
اب دیکھیے نا۔۔اُن کے صاحب اور ہمارے بھائی صاحب بیچارے کا کیا حال ہوتا ہوگا۔۔۔ ہی ہی ہی۔۔
بھائی صاحب کہتے ہوں گے دوسروں کی بیویاں تو صرف گھر میں بولتی ہیں لیکن آپ نے تو محفل میں بھی ریکارڈ توڑ دیا ۔۔
ٹھہریے ذرا۔۔یہاں صرف "لکھ "کر بولتی ہیں۔۔اس لیے آدھا بیان واپس۔۔اور "لڑکیوں" پہ لگایا گیا الزام بھی ۔۔
بھئی اصل بات یہ ہے کہ آج کل محفل میں ایک مقابلہ بازی چل رہی ہے۔۔ وہ ہے کہ "تیز ترین ہزار مراسلہ" والی۔۔ اب جبکہ سب حصہ لے رہے تھے تو ہماری آپی جان کیسے پیچھے رہتی۔۔
اس مقابلے کو جیتنے کے لیے ہماری آپی جی نے بہت سے پاپڑ بیلے۔۔ ہر تھریڈ میں تبصرے کرتی پائی جاتی۔۔ان کی برق رفتاری کی تو کیا ہی بات ہے۔۔ نہیں یقین تو ثبوت دیکھ لیجیے۔۔
یوں لکھ لکھ کر انہوں نے ہمارے ایڈمن بھائی محمد تابش صدیقی صاحب اور ہر وقت بولنے والے ہمارے بھیا محمد عدنان اکبری نقیبی کا بھی ریکارڈ توڑا۔۔۔
ارے دیکھیے۔۔ کس طرح سے بول بول اوہ معاف کیجیے " لکھ لکھ" کر انہوں نے یہ جیت کی ٹرافی اپنے نام کی۔۔۔
جی ہاں آپی جی نے صرف 27 دن میں 1 ہزار مراسلے مکمل کرکے یہ ٹرافی اپنے نام کی۔۔
کچھ زیادہ ہی خوشی ہورہی آپی جی کو۔۔
ہونی بھی چاہیے۔۔ یہی نہیں بلکہ ان کے مراسلوں کی تعداد سات ہزار سے تجاوز کرگئی
بہت ہوگیا مذاق۔۔۔ کہیں اب میرے کان ہی نا کھینچیں۔۔ اس لیے اب شرافت سے۔۔اورررر۔۔۔ اچھے بچوں کی طرح مبارک باد دے ہی دینی چاہیئے۔۔
بہت بہت بہت مبارک ہو آپی آپ کو۔۔۔سات ہزار مراسلوں کی تکمیل اور سب سے بڑھ کر یہ جیت کی ٹرافی۔۔
یہ گڑیا یعنی کہ میں۔۔۔ ۔۔آپ کے لیے پیار اور محبت کے پھول لے کرآئی۔۔قبول کیجیے
آپی بہت پیاری فطرت کی ایک بہت ہی خوبصورت دل ۔۔بہترین سوچ۔۔ رکھنے والی سویٹ لیڈی ہیں۔۔ان کے مراسلے ان کی تمام خوبیوں کو بیان کرتے ہیں۔۔ وہ ایک بہترین ماں، بیوی، بہن اور بیٹی ہیں۔۔دنیا کا ہر رشتہ عورت سے مکمل ہوتا ہے۔۔ لیکن اہم کردار جو چیز ادا کرتی ہے وہ ہے اس کی سوچ،تربیت اور سیرت۔۔ اور الحمد اللہ وہ ایسی ہی ہیں۔۔ سب کی خوشی میں جی بھر کر خوش ہونے والی، اور غم میں غمزدہ۔۔۔
تیری خوشبو نہیں ملتی ، تیرا لہجہ نہیں ملتا
ہمیں تو شہر میں کوئی تیرے جیسا نہیں ملتا
بھئی اب آپ سب کی خوشیوں اور غم میں برابر کی شریک ہوتی ہیں۔۔تو بھئی ہم محفلین کیوں پیچھے رہیں۔۔ یہ دیکھیں تمام محفلین خوشی مناتے ہوئے۔۔
یہ ہمارے فرقان احمد بھائی کا اپنا ہی سٹائل ہے۔۔ہی ہی ہی۔۔کچھ زیادہ ہی خوش ہورہے ہیں
بھئی جیت کی خوشی میں منہ میٹھا نا ہو۔۔۔ یہ تو ہو ہی نہیں سکتا۔۔۔ بڑا کیک منگوایا ہے۔۔۔ بسم اللہ کریں جی۔۔
اور میری یعنی ہادیہ کی اپنی ذاتی روایت کے مطابق۔۔۔
یہ بھالو،پھول میری طرف سے
اللہ پاک سے بہت بہت دعا ہے آپی جی۔۔ وہ پاک ذات آپ کو دنیا جہان کی نعمتوں سے نوازے۔۔ کبھی کسی کا محتاج نا بنائے۔۔۔آپ کی اولاد کو آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔۔ اپنا خصوصی کرم اور فضل آپ اور آپ کے سب گھر والوں، عزیزوں کو عطا فرمائے۔۔دنیا و آخرت کا نافع علم حاصل کرنے اور دوسروں کی پہنچانے کا باعث آپ کی ذات بنے۔۔ روز قیامت اللہ پاک ہر کامیابی سے ہمکنار کرے۔۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے۔۔آمین ثم آمین۔۔یارب العالمین
خُدا کرے سلامت رہے کسی دعا کی طرح
اک تُو اور دوسرا مسکرانا تیرا
آمین ثم آمین
اب تو بائیکاٹ ختم نا۔۔۔۔۔سوری تھوڑی دیر ہوگئی۔۔
خیر مبارک۔بہت شکریہ۔ارے واہ اتنی تیز رفتاری۔۔۔
بہت سی مبارکباد قبول کیجیے جاسمن سس ۔۔۔۔
ہادیہ کے لیے بھی ڈھیر ساری شاباشی ۔۔۔