ُPresentation Skills-مشق، سوالات، تبصرہ جات

م حمزہ

محفلین
Conquer yourself against the Torjon Horse of depression.
مجھے لگتا ہے پہلے والا جملہ ہی اس سے بہتر ہے۔ نئے جملے میں آپ نے کمپیوٹر پارلنس استعمال کی ہے۔ جو شاید سب لوگوں کیلئے appealing نہ ہو۔
یہ محض میری رائے ہے۔ بس۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ مجھے اس پر کمنٹ کرنے کا کوئی حق نہیں بنتا۔ خیر اپنے استاد کی رائے ہی بہتر اور افضل ہے۔
 
مجھے بھی یہی لگتا ہے بھیا بس تعمیلِ امر کی ہے!
 
م حمزہ

محفلین
محترم عرفان سعید صاحب!

السلام علیکم ورحمۃ اللہ

امید ہے جناب نے چھٹیاں خوب انجوائے کی ہوںگی۔

ماہِ اگست کا پہلا ہفتہ شروع ہوگیا ہے۔ اس لئے گزارش ہے کہ یہاں تشریف لاکر ہمیں بھی کچھ سیکھنے کا موقع عطا کریں۔
 
عرفان سعید

محفلین
آپ چھٹیاں ضرور منائیں اوربٹے شوق سے منائیں۔ پر یہ تو بتائیں ایسی کون سی جگہ ہے جہاں انٹرنیٹ نہیں۔
انٹر نیٹ تو کہیں نہیں بھیجا، خود اس سے دور ہوا تھا کیوں کہ سیر سپاٹے میں ممکن نہیں تھا۔
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
Eradicate the depression, otherwise it will eradicate you.

Eradicate کی بجائے کوئی ایسا لفظ استعمال کریں کہ سامعین کو عظمت اور فتح کا احساس ہو۔

Conquer yourself against the Torjon Horse of depression.

مجھے لگتا ہے پہلے والا جملہ ہی اس سے بہتر ہے۔ نئے جملے میں آپ نے کمپیوٹر پارلنس استعمال کی ہے۔ جو شاید سب لوگوں کیلئے appealing نہ ہو۔
حمزہ بھائی کی بات اور آپ سے اتفاق کروں گا۔ اب تک پہلے والا جملہ بہترین ہے۔
فتح کے لیے آپ نے ایک اسلوبِ بیان استعمال کیا ہے۔اگر کچھ دیگر اسالیب پر غور کریں تو ہو سکتا ہے پہلے جملے سے بھی بہتر جملہ تخلیق ہو جائے۔
 
عرفان سعید

محفلین
یہ محض میری رائے ہے۔ بس۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ مجھے اس پر کمنٹ کرنے کا کوئی حق نہیں بنتا۔
آپ کو کیوں حق نہیں ہے؟
آپ کو اپنی رائے بے کم و کاست دینے کا مکمل اختیار ہے۔ اس لڑی کا مقصد ہی یہ تھا کہ ہم بحث مباحثہ کر کے ایک دوسرے سے سیکھیں۔اس لیے دل کھول کر اپنی رائے سے نوازیں۔
خیر اپنے استاد کی رائے ہی بہتر اور افضل ہے۔
جائے استاد کے قابل تو میں ہرگز نہیں ہوں۔
میرا مقصد اپنے کچھ تجربات کو شئیر کرنا ہے اور اسی خیال سے یہ سلسلہ شروع کیا ہے۔ لیکن کسی کی رائے کے افضل اور بہتر ہونے کا یہ معیار ہرگز نہیں۔
ہر رائے کو عقل، دلائل اور حقائق کی کسوٹی پر پرکھا جائے گا۔ رائے کو صرف اس وجہ سے افضل نہیں قرار دیا جاسکتا کہ کسی مخصوص شخص کی رائے ہے۔ اس وجہ سے میری گزارش ہو گی کہ علم کے دریچے وا کرنے کے لیے ہر طرح کے رکھ رکھاؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کوئی لگی لپٹی رکھے بغیر مثبت علمی تنقید کریں۔ اس کے بغیر سیکھنا ممکن نہیں۔
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
محترم عرفان سعید صاحب!

السلام علیکم ورحمۃ اللہ

امید ہے جناب نے چھٹیاں خوب انجوائے کی ہوںگی۔

ماہِ اگست کا پہلا ہفتہ شروع ہوگیا ہے۔ اس لئے گزارش ہے کہ یہاں تشریف لاکر ہمیں بھی کچھ سیکھنے کا موقع عطا کریں۔
وعلیکم السلام م حمزہ بھائی!

آپ کا شوق قابلِ ستائش ہے۔ اگرچہ کام میں واپس آنے پر کافی مصروفیت گھیرے ہوئے ہے۔ لیکن آپ کے شوق کو دیکھتے ہوئے اس جمعے کو فن لینڈ کے مقامی وقت کے مطابق دو سے اڑھائی بجے کے دوران گوگل ہینگ آؤٹ پر آن لائن آؤں گا (بالکل صحیح وقت کل تک بتا پاؤں گا)۔ اگر آپ آن لائن آ سکتے ہیں تو بسم اللہ کرتے ہیں۔ اگر باقی حضرات میں سے کوئی شامل ہونا چاہیں تو سو بسم اللہ۔
مجھے کوئی آئیڈیا نہیں کہ اس سیشن کو ریکارڈ کیسے کرتے ہیں۔ اس کا ذمہ آپ لے لیں تو نوازش ہو گی۔
 
محترم! آپ کو بتادوں کہ presentation skills سیکھنا شوق سے زیادہ میری ضرورت ہے۔ اشد ضرورت۔
جمعہ کے دن میں کسی بھی وقت آن لائن آسکتا ہوں۔ البتہ ریکارڈ کیسے کرتے ہیں یہ پہلے دیکھنا پڑیگا۔ خیر اس کی تلاش آج سے ہی کرتا ہوں۔
 
عرفان سعید

محفلین

کل انشاءاللہ فن لینڈ کے ٹائم کے مطابق سہ پہر 2:30 پر گوگل ہینگ آؤٹ پر آن لائن ہوں گا۔ جو لوگ آن لائن آ سکتے ہوں، وہ ذیل کے ای۔میل ایڈریس پر گوگل ہینگ آؤٹ پر کنیکٹ ہو سکتے ہیں۔

irfan.graviton.academy@gmail.com

ہینگ آؤٹ سیشن ریکارڈ کرنے کے لیے م حمزہ مدد کریں گے۔ تاکہ جو لوگ آن لائن نہ آ سکتے ہوں وہ بعد میں ریکارڈنگ سے مستفید ہو سکیں۔

زیک ، یاز ، ام اویس ، مریم افتخار ، محمدظہیر ، شکیب ، محمد تابش صدیقی ، ربیع م ، عبید انصاری ، لاریب مرزا ، سید عمران ، آدم کا بیٹا ، ابو ہاشم ، م حمزہ ، اکمل زیدی
نور سعدیہ شیخ
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
اللہ کے فضل سے پہلا آن لائن سبق آج گوگل ہینگ آؤٹ پر سر انجام پایا۔ ورچوئل ماحول کی وجہ سے کچھ دقت ہوئی لیکن آہستہ آہستہ معمول بن جائے گا۔
آن لائن حاضر تھے جناب م حمزہ صاحب۔
کچھ وجوہات کے باعث ریکارڈنگ مکمل نہ ہو سکی۔ انشاءاللہ اگلی بار مکمل ریکارڈ کر کے اپ لوڈ کرنے کی کوشش کریں گے۔
آن لائن لیکچر کے دوران میرے ہاتھ سے لکھے گئے نوٹس ڈراپ باکس کے اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔

Dropbox - On-Line Lecture 1.pdf
 
کل انشاءاللہ فن لینڈ کے ٹائم کے مطابق سہ پہر 2:30 پر گوگل ہینگ آؤٹ پر آن لائن ہوں گا۔ جو لوگ آن لائن آ سکتے ہوں، وہ ذیل کے ای۔میل ایڈریس پر گوگل ہینگ آؤٹ پر کنیکٹ ہو سکتے ہیں۔

irfan.graviton.academy@gmail.com

ہینگ آؤٹ سیشن ریکارڈ کرنے کے لیے م حمزہ مدد کریں گے۔ تاکہ جو لوگ آن لائن نہ آ سکتے ہوں وہ بعد میں ریکارڈنگ سے مستفید ہو سکیں۔

زیک ، یاز ، ام اویس ، مریم افتخار ، محمدظہیر ، شکیب ، محمد تابش صدیقی ، ربیع م ، عبید انصاری ، لاریب مرزا ، سید عمران ، آدم کا بیٹا ، ابو ہاشم ، م حمزہ ، اکمل زیدی
نور سعدیہ شیخ
میں نے صرف اس لیے مس کر دیا کہ ٹیگ ہی نہیں ملا. اب یہ لڑی دیکھی! :(
 
عرفان سعید

محفلین
میں نے صرف اس لیے مس کر دیا کہ ٹیگ ہی نہیں ملا. اب یہ لڑی دیکھی! :(
صد افسوس! لیکن کوئی بات نہیں۔ اس جمعے کو انشاءاللہ دوبارہ فن لینڈ کے وقت کے مطابق دو سے اڑھائی کے درمیان آن لائن ہوں گا۔ بالکل صحیح وقت ایک دو دنوں میں پوسٹ کر دوں گا۔
 
عرفان سعید

محفلین

کل دوبارہ انشاءاللہ فن لینڈ کے ٹائم کے مطابق سہ پہر 2:15 پر گوگل ہینگ آؤٹ پر آن لائن ہوں گا۔ جو لوگ آن لائن آ سکتے ہوں، وہ ذیل کے ای۔میل ایڈریس پر گوگل ہینگ آؤٹ پر کنیکٹ ہو سکتے ہیں۔ اس بار پورا لیکچر ریکارڈ کر کے اپلوڈ کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

irfan.graviton.academy@gmail.com

زیک ، یاز ، ام اویس ، مریم افتخار ، محمدظہیر ، شکیب ، محمد تابش صدیقی ، ربیع م ، عبید انصاری ، لاریب مرزا ، سید عمران ، آدم کا بیٹا ، ابو ہاشم ، م حمزہ ، اکمل زیدی ، نور سعدیہ شیخ
 
زیک

مسافر

معذرت کہ صبح سوا سات بجے تو تیاری کا وقت ہو گا لہذا حصہ نہ لے سکوں گا۔

جتنے لوگ آپ نے ٹیگ کئے ہیں کچھ کو اس کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہو گی کہ ایک مراسلے میں ٹیگ کی تعداد پر لمٹ ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
معذرت کہ صبح سوا سات بجے تو تیاری کا وقت ہو گا لہذا حصہ نہ لے سکوں گا۔
وقت کی اس قدر تفاوت کا احساس ہے۔ امید ہے اس بار لیکچر ریکارڈ کر لیں گے، اور پھر پوسٹ بھی کر دیں گے۔ اس پر آپ کے چٹکی بھرے تبصروں کا انتظار رہے گا۔
 
Top