ُPresentation Skills-مشق، سوالات، تبصرہ جات

عرفان سعید

محفلین
آپ کے پاس اینڈرائڈ فون تو ہوگا ہی۔ کمپیوٹر کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ اپنا جی میل والا ایمیل عرفان سعید صاحب کو ارسال کردیں۔ مقررہ وقت پر وہ آپ کو پیغام ارسال کریں گے۔ (ہاں، آپ کے موبائل پر گوگل ہینگ آوئٹ ہونا چاہیے جو عام طور سے ہوتا ہی ہے۔)۔
اس بار اس لڑی میں آن لائن سیشن کا لنک ایک دو دن پہلے ارسال کر دوں گا۔ اس پر کلک کر کے آپ ڈائریکٹ سیشن جوائن کر سکتے ہیں۔ ای۔میل کی فی الحال کوئی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی۔
ہہنگ آوٹ ھے تو نہین.لیکن مین انسٹال کر لوں گی.لیکن واہی فاہی بجلی پر چلتا ھے.
ہینگ آؤٹ انسٹال کرنا ضروری ہے۔
 
اس بار اس لڑی میں آن لائن سیشن کا لنک ایک دو دن پہلے ارسال کر دوں گا۔ اس پر کلک کر کے آپ ڈائریکٹ سیشن جوائن کر سکتے ہیں۔ ای۔میل کی فی الحال کوئی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی۔

ہینگ آؤٹ انسٹال کرنا ضروری ہے۔
اوکے میں کر لوں گی انسٹال
 

ہادیہ

محفلین
بہت شکریہ!

آپ شامل ہیں۔
نکما کوئی بھی نہیں یہاں۔
متعلقہ لڑیوں کی نگرانی شروع کر دیں۔ آن لائن آ سکتی ہوں تو سو بسم اللہ۔ بصورتِ دیگر لیکچر ریکارڈ کر کے اپ لوڈ کر دئیے جائیں گے جن سے جب چاہیں مراجعت کر لیں۔ مزید برآں ہوم ورک ضرور کریں۔
بہت بہت شکریہ استاد جی
:notworthy::notworthy::notworthy:
 

عرفان سعید

محفلین


تیسرے سبق کے ساتھ انشاءاللہ کل دوبارہ ہینگ آؤٹ پر ملاقات ہوگی۔ ہینگ آؤٹ سیشن جوائن کرنے کے لیے ذیل کے لنک پر کلک کریں۔

Sign in - Google Accounts

اس سبق میں موڈیول دوئم کے مندرجہ ذیل نکات زیرِ بحث آئیں گے۔

1۔ کسی بھی پریزینٹیشن کا آغاز کیوں انتہائی اہم ہوتا ہے؟آغاز کا بنیادی مقصد کیا ہے؟ اور ایک جاندار آغاز سامعین پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟
2۔ آغاز کے تین طریقے کون کون سے ہیں؟ ان میں سے ایک خطیب کا سب سے مؤثر ہتھیار کون سا ہے؟
3۔ کون سا طریقہ کب استعمال کرنا ہے؟ کیا صرف ایک ہی طریقہ استعمال کیا جا سکتا ہے یا ایک سے زیادہ طریقوں کا امتزاج بھی کار آمد ہو سکتا ہے؟
4۔ آغاز اگر ایکٹیویٹی سے کیا جائے تو کن باتوں کا لحاظ رکھا جانا چاہیئے۔ اس کے مختلف طریقے کیا ہیں؟
5۔ سوالات انسانی ذہن پر کیا اثرات ڈالتے ہیں؟ سامعین کے لیے سوالات تیار کرنے کے اصول و ضوابط۔ کس قسم کے سوال ہرگز نہیں پوچھنے چاہیے؟
6۔ زوردار اور جاندار بیانیہ بنانے کے طریقے۔
7۔ اعداد و شمار سے سامعین کو حیران کرنے اور ان کی توجہ حاصل کرنے کا طریقہ۔
8۔ قصہ گوئی کا فن اور پریزینٹیشن کے آغاز میں اس کی اہمیت۔۔۔ایک اجمالی تعارف

(نوٹ: مجھے کچھ دنوں سے کمر درد اور بخار کی شکایت ہے۔ طبعیت کچھ بہتر ہے۔ اس لیے کل کا لیکچر میری صحت یابی سے مشروط ہے۔ اگر آن لائن نہ آسکا تو پیشگی معذرت)
 

سید عمران

محفلین
سب سے پہلے تو آپ کی صحت یابی کے لیے دعا ہے ۔۔۔
اگر شروع سےاب تک پوسٹ کیے گئے تمام لنک ترتیب سے ایک ساتھ دوبارہ پوسٹ کردیں تو ہمیں ترتیب وار دیکھنے اور سمجھنے میں آسانی ہوگی!!!
 

عرفان سعید

محفلین
سب سے پہلے تو آپ کی صحت یابی کے لیے دعا ہے ۔۔۔
بہت شکریہ۔ اللہ تعالی اپنا کرم فرمائے۔
اگر شروع سےاب تک پوسٹ کیے گئے تمام لنک ترتیب سے ایک ساتھ دوبارہ پوسٹ کردیں تو ہمیں ترتیب وار دیکھنے اور سمجھنے میں آسانی ہوگی!!!
اس لڑی کو تبصرہ جات (سوالات، اعلانات، وغیرہ) کے لیے بنایا تھا۔
ایک ترتیب سے مواد ذیل کی لڑی میں پوسٹ کر رہا ہوں۔ جیسے جیسے آن لائن لیکچر ریکارڈ ہوتے رہیں گے ذیل کی لڑی میں دستیاب ہوتے جائیں گے۔

Presentation Skills-اسباق
 
Top