ٰمٹن کڑاہی

نبیل

تکنیکی معاون
بہت خوب زونی۔ اللہ آپ کے یوٹیوب چینل کو ترقی دے۔ آپ نے ریسیپیز تو کافی مزے کی شئیر کی ہوئی ہیں۔
 
زونی

محفلین
کمال ہے زونی آپ کو اردو محفل کیسے یاد رہ گیا۔ :) بہرحال محفل میں دوبارہ خوش آمدید۔ سلامت رہیے۔
السلام علیکم فرخ بھائی کیسے مزاج ہیں جناب ؟ اردو محفل میری میمری (یادداشت) میں محفوظ ھے مجھے بھولا ہی کب تھا بلکہ پرانے لوگوں کو دیکھ کے خوشگوار حیرت ہو رہی ھے ۔
 
زونی

محفلین
میرا چینل بھی کوارنٹین کی پیداوار ھے ورنہ اتنا وقت ہی کب ملتا ھے کہ کھانے کی ویڈیو بنائی جائے۔:)
 
فرخ منظور

لائبریرین
السلام علیکم فرخ بھائی کیسے مزاج ہیں جناب ؟ اردو محفل میری میمری (یادداشت) میں محفوظ ھے مجھے بھولا ہی کب تھا بلکہ پرانے لوگوں کو دیکھ کے خوشگوار حیرت ہو رہی ھے ۔

وعلیکم السلام۔ جیتی رہو اور ہمیشہ سکھی رہو۔ لگتا ہے شادی ہو گئی اسی لیے کوکنگ پر زیادہ دھیان دیا جا رہا ہے۔ :)
 
. یہ واقعہ تو خاصہ پرانا ہو گیا ھے آب:sad: آلحمدللہ میرا بیٹا اعرج اب پانچ سال کا ھے اور بیٹی تین سال کی ھے۔ویسے کوکنگ کا شادی سے کوئی تعلق نہیں ھے بس مصروف رہنے کی عادت ہو گئی ھے ذہن کو کبھی کہیں چل پڑتا ھے تو کبھی کہیں :)
 
بہت خوشی ہوئی یہ جان کر۔ میں نے بھی اپنی بیٹی کی شادی چند دن پہلے کر دی ہے۔ خدا آپ کو شاد و آباد رکھے اور بچوں کو صحت و تندرستی کے ساتھ طویل عمر عطا کرے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
الحمدللہ میرا بیٹا اعرج اب پانچ سال کا ھے اور بیٹی تین سال کی ھے۔
ماشاءاللہ۔

بہت خوشی ہوئی یہ جان کر۔ میں نے بھی اپنی بیٹی کی شادی چند دن پہلے کر دی ہے۔ خدا آپ کو شاد و آباد رکھے اور بچوں کو صحت و تندرستی کے ساتھ طویل عمر عطا کرے۔
آپ کو مبارک ہو فرخ صاحب، ماشاءاللہ۔
 
زونی

محفلین
ویسے ہم سب بوڑھے ہو گئے ہیں، "وَن اردو" کل کی بات لگتی ہے لیکن چودہ پندرہ سال ہو گئے۔ :)
ان ہم سب میں میں تو شامل نہیں ہوں :unsure:

مزاح برطرف واقعی اتنے سال گزر گئے وقت کتنی جلدی گزر جاتا ھے لیکن اچھی صحبت کے اثرات ذہن سے محو نہیں ہوتے کبھی :)
 
Top