پانچویں سالگرہ ٹائٹل برائے اراکین محفل : جشن سالگرہ پنجم

مغزل

محفلین
’’ اک دھوپ تھی کہ ساتھ گئی آفتاب کے ‘‘

اردو محفل کے ایک مرحوم دوست (جو جنوبی افریقہ میں رہزنوں کے ہاتھوں داعی ِ اجل کو لبیک کہہ گئے )پر صادق آتا ہے ۔
حق مغفرت کرے اور کلیم صاحب کو بے بدل خوشیوں سے نوازے۔ آمین
 
مغزل

محفلین
جہاں میں اہلِ ایماں صورتِ خورشید جیتے ہیں

یہ مصرع میرے ہم منصب دوست فرخ منظور صاحب پر صادق آتا ہے
 
مغزل

محفلین
واحسرتا کہ یار نے کھینچا ستم سے ہاتھ

یہ مصرع محفل کی جیہ ، بابا جانی کی جوجو اور ہماری جی جی ۔ ’’ جیہ ‘‘ پر صادق آتا ہے
 
زھرا علوی

محفلین
’’ اک دھوپ تھی کہ ساتھ گئی آفتاب کے ‘‘

اردو محفل کے ایک مرحوم دوست (جو جنوبی افریقہ میں رہزنوں کے ہاتھوں داعی ِ اجل کو لبیک کہہ گئے )پر صادق آتا ہے ۔
حق مغفرت کرے اور کلیم صاحب کو بے بدل خوشیوں سے نوازے۔ آمین

بھائی کون تھے وہ ؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
ان کا نام سرمد خان تھا۔ وہ اپنے کاروبار کے سلسلے میں وہاں گئے ہوئے تھے کہ یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔
 
محمدصابر

محفلین
’’ اک دھوپ تھی کہ ساتھ گئی آفتاب کے ‘‘

اردو محفل کے ایک مرحوم دوست (جو جنوبی افریقہ میں رہزنوں کے ہاتھوں داعی ِ اجل کو لبیک کہہ گئے )پر صادق آتا ہے ۔
حق مغفرت کرے اور کلیم صاحب کو بے بدل خوشیوں سے نوازے۔ آمین

کلیم نہیں کوئی اور نام تھا ۔ مجھے یاد نہیں آرہا
سرمد خان ۔
 
طالوت

محفلین
ان کا نام سرمد خان تھا۔ وہ اپنے کاروبار کے سلسلے میں وہاں گئے ہوئے تھے کہ یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔
خدا غریق رحمت کرے مرحوم کو ۔ ۔مختصر سی مگر جامع ملاقات رہی ۔ محفل کے ان ساتھیوں میں سے تھے جن سے ملتے ہی تکلف نام کی کوئی چیز نہ رہی ۔ ابھی بہت کچھ جاننا تھا ان سے مگر مہلت ہی نہ ملی ۔
وسلام
 
Top