’’ اک دھوپ تھی کہ ساتھ گئی آفتاب کے ‘‘
اردو محفل کے ایک مرحوم دوست (جو جنوبی افریقہ میں رہزنوں کے ہاتھوں داعی ِ اجل کو لبیک کہہ گئے )پر صادق آتا ہے ۔
حق مغفرت کرے اور کلیم صاحب کو بے بدل خوشیوں سے نوازے۔ آمین
خدا غریق رحمت کرے مرحوم کو ۔ ۔مختصر سی مگر جامع ملاقات رہی ۔ محفل کے ان ساتھیوں میں سے تھے جن سے ملتے ہی تکلف نام کی کوئی چیز نہ رہی ۔ ابھی بہت کچھ جاننا تھا ان سے مگر مہلت ہی نہ ملی ۔ان کا نام سرمد خان تھا۔ وہ اپنے کاروبار کے سلسلے میں وہاں گئے ہوئے تھے کہ یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔