ساتویں سالگرہ ٹائپنگ اپ ڈیٹس .... جولائی 2011 تا جولائی 2012

محمد امین

لائبریرین
آپ دونوں اصحاب کے لئے صرف یہ کہنا چاہوں گا کہ میں نے جب اپنے کام کی نشاندہی کی تھی تو کسی بھی طرف سے یہ نہیں کہا گیا کہ غلطی ہو گئی ہے اسے درست کر دیا جائے گا۔ بلکہ سیدہ شگفتہ صاحبہ اور ابن سعید صاحب نے لمبی لمبی تقاریر کر کے ایک بیکار کی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔ اگر پہلی نشاندہی پر ہی غلطی کی تصحیح کر لی جاتی تو واقعی آپ دونوں حضرات کی بات میں وزن ہوتا اور میں یقینآ ایک کج بحث ہوتا۔ لیکن افسوس ایسا نہیں ہے۔


فرخ بھائی آپ کا شکوہ بجا ہے اور آپ ہمارے لیے بہت محترم، گرانقدر شخصیت ہیں۔ آپ کے لیے کج بحثی کا لفظ خدانخواستہ سوچ بھی نہیں سکتے ہم۔ اللہ آپ کی ذات کو اردو کے لیے اور ہمارے لیے مزید نافع بنائے۔ میرا خیال ہے سب لوگوں نے آپ کی نشاندہی پر اس غلطی کو مانا ہے اور انشاءاللہ وقت ملتے ہی اپڈیٹس میں یہ غلطی درست کرلی جائے گی، نہ صرف یہ بلکہ شمشاد بھائی نے "الفارق" کی نشاندہی بھی کی ہے۔ آخری اقتباس دیکھیے مقدس نے کہا ہے کہ شامل کرلوں گی۔۔

بس اتنی سی گزارش ہے کہ جو لوگ بلادِ مغرب میں رہتے ہوئے بھی اردو کی خدمت بلامعاوضہ اور بغیر لالچ کررہے ہیں ان کا دل نہ ٹوٹے۔۔ کچھ لوگ اپنی شادی شدہ زندگی، نوکری، تعلیم وغیرہ کے ساتھ ساتھ لائبریری کا بار اٹھائے ہوئے ہیں (میں خود کو اس میں شامل نہیں کرتا میں بہت سست کاہل کام چور ہوں)۔

آپ کا شکوہ بجا ہے ، اس حوالے سے ایک ضروری تصحیح ، دراصل اس دھاگے کے عنوان سے یہ صورت پیدا ہوئی ہے۔ در واقع یہ دھاگہ ٹائپنگ اپڈیٹ سے مخصوص ہے (جبکہ اس کا عنوان مختلف شامل ہو گیا ہے) اور ابھی گزشتہ عرصہ کی نہ صرف ٹائپنگ بلکہ دیگر تمام مراحل کا احاطہ ہونا باقی ہے ۔ الگ الگ سلسلوں میں یہ اپڈیٹس سامنے آتی جائیں گی۔
تاہم آپ کے شکوہ کے لیے خوش آمدید، دلی خواہش تو یہی تھی اور ہے کہ تمام اپڈیٹس مکمل تفصیلات کے ساتھ کامل شکل میں ایک ساتھ پیش کی جاتیں تاہم ہمارے پاس ابھی تک لائبریری کے لیے کوئی باقاعدہ خود کار نظام موجود نہیں ہے اور ابھی تک بیک اینڈ پر تمام مراحل مینیویلی انجام دئے جا رہے ہیں اس لیے بیک اینڈ پر جو جو مراحل طے ہوتے جائیں گے انہیں یہاں شامل اور شیئر کیا جاتا رہے گا ۔ ابھی اپڈیٹس جاری ہیں اور ابھی بہت سا کام ہونا باقی ہے ۔

اس وقت صرف تین اراکین اپڈیٹ ٹیم میں شامل ہیں ایسی صورت میں اپڈیٹس کی رفتار کم رہے گی تاہم اگر دیگر اراکین اپڈیٹ ٹیم کا ساتھ دینا چاہیں تو خوش آمدید اس طرح اپڈیٹس کو مزید بہتر شکل میں اور نسبتا تیز رفتاری کے ساتھ پیش کرنے میں مدد ملے گی ۔

میرا خیال ہی ہے کہ اپڈیٹ میں صرف ان کتب کی اپ ڈیٹ شامل کی گئی ہے جو با قاعدہ ٹیم ورک کے تحت کی گئی تھی، اس میں شمشاد، نایاب، فرخ، فاتح اور شاید دوسرے ارکان کی اپڈیٹ شامل نہیں کی گئی، یہ بڑی غلطی ہے۔ !

فرخ بھائی اس کے مس ہونے کا سبب شاید یہ تھا کہ اس کی تکمیل کے بعد اس حوالے سے کوئی معلومات اپڈیٹ زون میں نہیں دی گئی۔ اور اپڈیٹ دیتے وقت ان بچیوں نے محض اپڈیٹ زون پر ہی تکیہ کیا ہوگا۔۔ :)


واقعی ان لڑکیوں(شگفتہ، مقدس،عائشہ وغیرہ ) نے بہت محنت کی ہے۔ اور اپڈیٹ اور گراف کا اسٹائل بھی کمال کا ہے۔ لیکن یہ فرخ صاحب کی کاوش کیوں پسِ پردہ چلی گئی ؟ بھئی کسی کی بھی محنت رائیگاں نہیں جانی چاہیئے

شکریہ بھائی۔۔ میں اس کو شامل کر لیتی ہوں۔۔
 

نایاب

لائبریرین
میرے محترم فرخ بھائی
بلاشبہ " کج بحثی " میری مستقل عادت ثانیہ ہے ۔
آپ اپنے ابتدا سے لیکر آخری پیغام تک غور فرمائیں کہ ۔
آپ کے پہلے پیغام
کیا انفرادی ٹائپنگ اور پروف ریڈنگ کا لائبریری میں کوئی ذکر نہیں کیا جائے گا؟
کے بعد محترم مقدس بٹیا اور محترم سیدہ شگفتہ بہنا کی جانب سے یہ ریسپانس آیا ۔
بالکل ہو گا فرخ بھائی ، رفتہ رفتہ تمام چیزیں شامل ہوتی جائیں گی۔
کون سا کام بھیا۔ آپ اس کی نشاندہی کر دیں۔۔
آپ نے کیا خوب نشان دہی کی ۔
تکمیل شدہ عنوانات میں دیکھیں۔ اگر سیدہ اپنے بنائے ہوئے دھاگے ہی پڑھ لیا کریں تو یہ مسئلہ نہ ہوا کرے۔
بہرحال سرِ وادیِ سینا از فیض احمد فیض کو برقایا گیا اور پروف ریڈنگ بھی کی گئی۔
آپ کو اس کا جواب دونوں کی جانب سے بہت معتدل اور ذمہدارانہ آیا ۔ کہ
شکریہ بھائی۔۔ میں اس کو شامل کر لیتی ہوں۔۔

آپ کا شکوہ بجا ہے ، اس حوالے سے ایک ضروری تصحیح ، دراصل اس دھاگے کے عنوان سے یہ صورت پیدا ہوئی ہے۔ در واقع یہ دھاگہ ٹائپنگ اپڈیٹ سے مخصوص ہے (جبکہ اس کا عنوان مختلف شامل ہو گیا ہے) اور ابھی گزشتہ عرصہ کی نہ صرف ٹائپنگ بلکہ دیگر تمام مراحل کا احاطہ ہونا باقی ہے ۔ الگ الگ سلسلوں میں یہ اپڈیٹس سامنے آتی جائیں گی۔
تاہم آپ کے شکوہ کے لیے خوش آمدید، دلی خواہش تو یہی تھی اور ہے کہ تمام اپڈیٹس مکمل تفصیلات کے ساتھ کامل شکل میں ایک ساتھ پیش کی جاتیں تاہم ہمارے پاس ابھی تک لائبریری کے لیے کوئی باقاعدہ خود کار نظام موجود نہیں ہے اور ابھی تک بیک اینڈ پر تمام مراحل مینیویلی انجام دئے جا رہے ہیں اس لیے بیک اینڈ پر جو جو مراحل طے ہوتے جائیں گے انہیں یہاں شامل اور شیئر کیا جاتا رہے گا ۔ ابھی اپڈیٹس جاری ہیں اور ابھی بہت سا کام ہونا باقی ہے ۔
اس وقت صرف تین اراکین اپڈیٹ ٹیم میں شامل ہیں ایسی صورت میں اپڈیٹس کی رفتار کم رہے گی تاہم اگر دیگر اراکین اپڈیٹ ٹیم کا ساتھ دینا چاہیں تو خوش آمدید اس طرح اپڈیٹس کو مزید بہتر شکل میں اور نسبتا تیز رفتاری کے ساتھ پیش کرنے میں مدد ملے گی ۔
آپ کی جانب سے اک عجیب سا سوال آیا کہ
تو کیا میں نے جو کتاب ٹائپ کی ہے۔ وہ ٹائپنگ میں نہیں آتی؟ یا اسے کچھ اور کہا جائےگا؟
محترم میر انیس بھائی نے بھی اس بارے لطیف پیرائے میں اشارہ کیا ۔
واقعی ان لڑکیوں(شگفتہ، مقدس،عائشہ وغیرہ ) نے بہت محنت کی ہے۔ اور اپڈیٹ اور گراف کا اسٹائل بھی کمال کا ہے۔ لیکن یہ فرخ صاحب کی کاوش کیوں پسِ پردہ چلی گئی ؟ بھئی کسی کی بھی محنت رائیگاں نہیں جانی چاہیئے
محترم ابن سعید بھائی نے " سہو " واقع ہونے کا اعتراف کیا ۔ اور اس سہو کی قابل قبول وضاحت بھی دی ۔

یقیناً ایسا سہواً ہوا ہوگا۔ اور امید ہے کہ لائبریری ٹیم اس کو اکاؤنٹ میں لے کر ریکارڈ اپڈیٹ کر دے گی۔ :)

فرخ بھائی اس کے مس ہونے کا سبب شاید یہ تھا کہ اس کی تکمیل کے بعد اس حوالے سے کوئی معلومات اپڈیٹ زون میں نہیں دی گئی۔ اور اپڈیٹ دیتے وقت ان بچیوں نے محض اپڈیٹ زون پر ہی تکیہ کیا ہوگا۔ ویسے اس کتاب کی ٹائپنگ اور پروف ریڈنگ کے کتنے مراحل مکمل ہو چکے ہیں، اور کس کس نے اس کام میں حصہ لیا؟ کیا یہ شائع کرنے لئے مکمل ہو چکی ہے؟ اگر ہاں تو اس کو لائبریری سائٹ پر شامل کرنے کے لئے قطار میں لگایا جا سکتا ہے۔ :)

میرے محترم بھائی جب ہر ذمہ دار لائبریری نے آپ کو نہ صرف یقین دلایا کہ
نہ صرف آپ کی کتب بلکہ ہر رکن کا کیا گیا کام شامل ہو جائے گا ،۔
بلکہ " سہو " کو تسلیم بھی کر لیا ۔ لیکن پھر بھی
آپ نے جواب میں مضحکہ خیز اور ذاتی پسند و ناپسند کی بات چھیڑ دی ۔
قبلہ تکمیل شدہ عنوانات میں میری پوسٹ بہت عرصے سے پڑی ہے جس میں میں تکمیل شدہ کتب کا ذکر کر چکا ہوں اور سیدہ شگفتہ نے اسے پسند کرنا تک مناسب خیال نہیں کیا۔ اور میرے خیال میں میں اپنی پہلی پوسٹ میں یہ واضح کر چکا ہوں کہ سرِ وادیِ سینا ٹائپنگ اور پروف ریڈنگ کے بعد مکمل حالت میں ہے۔ اس کے علاوہ دستِ تہِ سنگ بھی مکمل یعنی پروف ریڈنگ کے بعد بالکل مکمل ہے۔

یہ کافی مضحکہ خیز صورتحال ہے۔ :eek: کیا ذاتی پسند نا پسند کی بنا پر لائبریری کو چلایا جا رہا ہے؟ پھر تو اس لائبریری کا اللہ ہی حافظ ہے۔
آپ دونوں اصحاب کے لئے صرف یہ کہنا چاہوں گا کہ میں نے جب اپنے کام کی نشاندہی کی تھی تو کسی بھی طرف سے یہ نہیں کہا گیا کہ غلطی ہو گئی ہے اسے درست کر دیا جائے گا۔ بلکہ سیدہ شگفتہ صاحبہ اور ابن سعید صاحب نے لمبی لمبی تقاریر کر کے ایک بیکار کی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔ اگر پہلی نشاندہی پر ہی غلطی کی تصحیح کر لی جاتی تو واقعی آپ دونوں حضرات کی بات میں وزن ہوتا اور میں یقینآ ایک کج بحث ہوتا۔ لیکن افسوس ایسا نہیں ہے۔

مان لیں میرے محترم بھائی کہ میں بہت " کج بحث " ہوں ۔ ابھی صرف پوسٹس پر بات چھیڑی ہے ۔
نکات ابھی تلاش نہیں کیئے ۔
یہ اردو محفل پر قائم اردو لائبریری کسی کی ذاتی میراث نہیں ہے ۔ یہ ہر اس انسان کی ہے جو کہ اردو سے پیار کرتا ہے ۔
اور بنا کسی غرض لالچ نام و نمود کے اپنی جانب سے رضاکارانہ خدمت نبھا دیتا ہے ۔ باقی ذمہ دار اپنی ذمہداری کے جواب دہ ۔
کوئی رضاکارانہ خدمت کا دعوی کرتے اپنی جانب سے کی گئی خدمت کا حساب طلب کرنے کااختیار نہیں رکھتا ۔
 
میرا خیال ہی ہے کہ اپڈیٹ میں صرف ان کتب کی اپ ڈیٹ شامل کی گئی ہے جو با قاعدہ ٹیم ورک کے تحت کی گئی تھی، اس میں شمشاد، نایاب، فرخ، فاتح اور شاید دوسرے ارکان کی اپڈیٹ شامل نہیں کی گئی، یہ بڑی غلطی ہے۔ میں بھی شروع میں کتابیں یہاں جمع کر کے مکمل پوسٹ کیا کرتا تھا لائبریری میں ہی، پھر اس کو وقت کا ضیاع سمجھ کر چھوڑ دیا اور اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا ڈالی۔ یہ کتابیں بھی یہاں شامل نہیں کی جا سکیں، حالانکہ عرصے سے مکمل ہیں۔اب مزے کی بات تو یہ ہے کہ میری سائٹ کی تو بہت سی کتب لائبریری میں شامل ہیں، لیکن یہاں ٹیم ورک میں ختم شدہ کتب نہیں!!!
یہ واقعی مضحکہ خیز صورت حال ہے اور اس پر لائبریری سائٹ کے اجرا سے کئی روز قبل مقدس بٹیا اور سیدہ شگفتہ بٹیا سے ہماری بات بھی ہوئی۔ اس بات کی پوری پوری ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے اور ہم اس جرم کا اقبال ان بچیوں کے سامنے بھی کر چکے ہیں۔ در اصل ایسا اندازے کی غلطی کے باعث ہوا۔ جب ہم نے کیل کانٹوں سے لیس ہو کر فارمیٹنگ کا کام شروع کیا تو اندازہ تھا کہ تقریباً چار پانچ احباب اس فارمیٹنگ کے کام میں شامل ہوں گے اور ہم سب کے ساتھ کو آرڈینیٹ کر رہے ہوں گے اس طرح دو دو تین تین کتابوں کی فارمیٹنگ کے بعد سبھی کو از خود اندازہ ہو جائے گا کہ کس صورتحال میں کس طرح سے فارمیٹنگ کرنی ہے۔ اس لئے ہم نے دنوں کا حساب لگایا تو اس نتیجے پر پہونچے کہ جون ماہ کے اختتام تک تقریباً پانچ سو کتابوں کا ہدف رکھا جا سکتا ہے۔ ان دنوں آپ کے ذخیرے میں پونے سات سو کے قریب کتابیں موجود تھیں۔ لہٰذا ہم نے شگفتہ بٹیا اور قیصرانی بھائی سے درخواست کی کہ چاچو کی سائٹ سے ایک ایک کر کے تمام کتابیں اور ان کے مصنفین کا اندراج سسٹم میں کر دیں، پھر ان کا کنٹینٹ شامل کر دیا جائے گا اور بعد ازاں ان کی فارمیٹنگ کرتے رہیں گے۔ اس دوران ہم مقدس بٹیا رانی کے ساتھ مل کر "رینڈم واک" کرتے ہوئے متنوع اقسام کی کتابیں اٹھاتے رہے اور اس کو فارمیٹ کرتے رہے۔ مثلاً کبھی خالص شاعری کی کتابیں اٹھا لیں اور ان کی فارمیٹنگ کا تجربہ کیا تو کبھی بہت سارے عنوانات اور ذیلی عنوانات والے متن منتخب ہوئے تو کبھی ایسی کتابیں جن میں اردو کے ساتھ عربی بھی موجود ہو وغیرہ وغیرہ۔ اس دوران قیصرانی بھائی نے کچھ مصنفین اور کتابوں کی تفصیلات نظام میں شامل کیں اور وہ خود کہیں مصروف ہو گئے۔ جب ہمیں رضاکاروں کی ٹیم دستیاب نہ ہو سکی اور وقت قریب سے قریب تر ہوتا گیا تو تن تنہا فارمیٹنگ کرنے والی مقدس بٹیا نے کہا کہ بھیا، فی الحال 100 کتابوں پر کام کو فریز کر کے اس کو تمام کرتے ہیں اور یہی سو کتابیں اجرا کا ہدف ثابت ہوئیں۔ واضح رہے کہ قیصرانی بھائی اپنی بڑھی ہوئی ذاتی مصروفیات کے چلتے محض تین چار کتابوں کی فارمیٹنگ کر سکے باقی تمام کتابیں مقدس بٹیا نے فارمیٹ کی ہیں حالانکہ اس دوران ان کی کئی دفعہ طبیعت بھی خراب ہوئی لیکن ہمارے منع کرنے کے باوجود انھوں نے کام سے ہاتھ نہ اٹھایا۔ اب شاید صورتحال واضح ہو گئی ہو کہ ان سو کتابوں میں کئی کتابیں ایسی کیوں کر شامل ہو گئی ہیں جن پر محفل میں کام نہیں ہوا۔ در اصل ہم تمام کتب شامل کرنا چاہتے تھے اس لیے کسی ترتیب اور ترجیح کا خیال ذہن میں نہیں آیا، سوائے ابتدا کی پانچ دس کتابوں کے۔ :)

فارمیٹنگ میں ضرورت سے زیادہ وقت لگنے کا ایک بڑا سبب یہ ہے کہ پروف ریڈنگ غیر معیاری ہے اور کئی کتابیں انتہائی خراب حالت میں موجود تھیں۔ کئی ایسی کتابیں جو لائبریری سائٹ پر جاری بھی کر دی گئی ہیں اس اعتماد کے ساتھ کہ چاچو نے ان کی فائنل پروف ریڈنگ کی ہے لیکن ان میں بھی بے شمار اغلاط موجود ہیں اور ہم ان کے معیار سے مطمئن نہیں ہیں۔ اس تجربے سے ایک سبق یہ ملتا ہے کہ اگر آپ پروف ریڈنگ کے نام پر محض املا کی غلطیاں چیک کرتے ہیں وہ بھی مشینی اسپیل چیکر سے، تو اس کام کو آپ سب سے آخری مرحلے کی پروف ریڈنگ میں کرنے کے بجائے اولین پروف ریڈنگ کے طور پر کیا کریں۔ :)

مزدور پیشہ لوگوں کا ایک المیہ یہ بھی ہوتا ہے کہ ان کی زندگی دنوں میں نہیں بلکہ ہفتوں میں شمار کی جاتی ہے۔ یعنی کوئی رضاکارانہ کام ایک ویک اینڈ میں نہ ہو سکے تو اس کی باری عموماً اگلے ویک اینڈ سے پہلے نہیں آتی۔ نیز یہ کہ اپڈیٹ ٹیم کی ایک فعال رکن کے گھر میں جس قسم کا حادثہ پیش آیا ہے اس کے چلتے دو روز سے ہمیں کچھ کرنے یا لکھنے کی ہمت نہیں ہو رہی تو ان کا خود کا کیا حال ہوگا۔ لہٰذا احباب یہ خیال رکھتے ہوں کہ ان کی نشان دہی کے بعد ان غلطیوں کو آن کی آن میں درست کر دیا جائے گا تو یہ ممکن نہیں ہے۔ بلکہ ہم دعوت دیں گے کہ آپ میں سے کوئی آگے آئے اور اپڈیٹ زون و دیگر متعلقہ زمروں کو کھنگال کر ریکارڈ کی درستگی کر دے تو یہ کام جلدی ممکن ہے۔ :)
 
Top