محفل میں دلی خوش آمدید۔
آپ ایسا کریں کہ یہاں محفل میں لکھنے کے علاوہ ایک بلاگ بھی شروع کریں کیونکہ آپ کے اندر شاعری کے علاوہ نثری میدان میں جھنڈے گاڑنےکےآثار بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ اپنی ان صلاحیتوں کو ضائع نہ ہونے دیں۔
تلمیذبھائی، ذرہ نوا زی کا شکریہ۔ حقیقت تو یہ ہے کہ میں نے ابتدائے نوجوانی میں برسہا برس کی سخت ترین محنت کے بعد اردو نظم و نثر لکھنے میں ملکہ حاصل کیا۔حتٰی کہ سارا تعلیمی کیرئر داؤ پر لگ گیا۔ تاہم پھر بد دل ہو کر سب کہنا لکھنا چھوڑ دیا۔ کچھ حقیقت اوپر اور باقی قصہ
اس دھاگے میں بیان کر چکا۔ اگر نوجوانی ہی میں سب کچھ نہ چھوڑا ہوتا تو اب تک جانے کتنی ہی کتابیں ہو گئی ہوتیں۔ اب تو وقت کی انتہائی کمی ہے اور طبیعت کا میل بھی دیگر مشاغل کی طرف شاید زیادہ ہے۔ کچھ دن کی تو چھٹی کی ہوئی ہے مگر پھر سیکڑوں کاموں کی طرف توجہ دینی ہے۔
پھر بھی سوچ رہا ہوں کہ محفل میں اپیل کر کے کسی ساتھی کی مدد سےاردو بلاگ شروع کر لوں۔ در اصل آپ سب ساتھیوں نے حوصلہ افزائی کر کے کچھ ہمت بندھائی ہے ورنہ میرا کوئی خاص ارادہ نہ تھا نیا کام کرنے کا۔ میں نے تو بس پرانا کام ہی پیش کرنے کا ارادہ کیا تھا۔ تمام ساتھیوں کی ہمت افزائی سے لگنے لگا کہ شاید مزید اچھا کام بھی کر پاؤں گا۔
تو پھر ہے کوئی اللہ کا نیک بندہ جو مجھے اردو میں اچھا سا بلاگ بنا کر دے دے؟؟ میرے پاس اس کام کے لیے میری ڈومین اور شئرڈ ہوسٹنگ سروس موجود ہے۔ المدد!