ٹام کروز کی نئی مشن امپاسیبل کس کس نے دیکھ لی ہے یا دیکھنے کا ارادہ ہے؟

arifkarim

معطل
یہ ضیا کے بعد بند ہوا تھا
ضیا ءکے پاس ایسی کونسی جادو کی چھڑی تھی جو اسکے جاتے ہی پاکستانی فلم انڈسٹری ٹھپ سے بند ہو گئی؟ :)

ڈاؤن لوڈ تو دو دن سے ہو چکی ہوئی ہے بس دیکھنی رہتی ہے۔
آئے ہائے! آپکو تو سستی اور کاہلی نے مروا دیا! :)

جی اچھا رزلٹ ہے لیکن مجھے انتظار بلورے کا ہے ۔ ۔ مفت میں :D
تو پھر اس بلو رانی کے انتظار میں اگلے چار پانچ ماہ آرام فرمائیں :)
ہم خود Avengers 2 کے انتظار میں پچھلے تین ماہ سے بے تاب ہیں :)

لاہور میں آئی میکس تو میرے لیے نئی خبر ہے۔ ورنہ جب میں نے لاہور چھوڑا تھا تب تو وہاں سینما ہی ختم ہوچکے تھے۔ :)
کیا آپ بھی ضیاء کے دور میں یا اسکےبعد پاکستان سے بھاگے تھے؟ :)

اب دوبارہ لاہور میں سینما ایک فیملی تفریح کے طور پر نمودار ہو رہے ہیں اور خاصی اچھی تعداد میں
https://www.imax.com/theatres/t/cinestar-imax/
البتہ ضیاء کی باقیات آج بھی باقی ہیں۔ اب دیکھتے ہیں یہ بکرے کی ماں کب تک خیر مناتی ہے :)

فاتح بھائی! جو لوگ ڈرائیو ان سینما سے لطف اندوز ہوچکے ہیں وہ ابھی بھی اسے یاد کرتے ہیں۔
یہاں ملک ریاض کیلئے منافع خوری کے کافی مواقع موجود ہیں :)

گھٹیا کوالٹی میں دیکھنے کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ چیزوں کو اندازے لگا کر سمجھنا پڑتا ہے کہ کیا ہے۔۔۔ مثلاً اوپر کے ہائی ریزولیشن سکرین شاٹ میں جو کار ہے اس کا نمبر تو گھٹیا کوالٹی میں پڑھا بھی نہیں جا سکتا اور نہ ہی دیگر تفصیلات
اب ہر کوئی آپکی طرح فورنسک ایکسپرٹ بھی نہیں ہوتا جسے ان انتہائی "ضروری" معلومات کی طلب ہو۔۔۔ :)

لاہور کے کسی سینما پر اردو میں بھی لگی ہوئی ہے۔ گوگل کیجیے
اپنے حضرت گوگل علیہ السلام سے ذرا یہ بھی پوچھ لیجئے گا کہ محض چند دن قبل ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم جسکے ڈائیلوگ ایک سے زائد زبانوں میں تھے کو اتنی جلدی اردو میں کیسے تبدیل کیا گیا؟ :)
 
فاتح

لائبریرین
ضیا ءکے پاس ایسی کونسی جادو کی چھڑی تھی جو اسکے جاتے ہی پاکستانی فلم انڈسٹری ٹھپ سے بند ہو گئی؟ :)
یہ والی چھڑی
Flogging+1.jpg

اس چھڑی نے ناجائز اولاد جنی اور وہ پھل پھول کے ان نقاب پوشوں کے ہاتھ میں آ گئی
54f5a9e33114a.jpg
 
arifkarim

معطل
حضور والا! اسے چھڑی نہیں مولا بخش کہتے ہیں۔ اسکے ہوتے ہوئے کسی بھی ہیری پاٹر قسم کے جادو کی کیا ضرورت باقی رہ جاتی ہے :)

اس چھڑی نے ناجائز اولاد جنی اور وہ پھل پھول کے ان نقاب پوشوں کے ہاتھ میں آ گئی
لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، اسلئے انکے خلاف مشرف کی لاٹھی استعمال ہوئی تھی جو مذہبی طبقے کو آج تک ہضم نہیں ہوئی :)
 
فاتح

لائبریرین
گوگل نے Cine Star کا پتہ بتایا۔ لیکن وہی انگلش میں۔ ڈبڈ نہیں ہے۔

اپنے حضرت گوگل علیہ السلام سے ذرا یہ بھی پوچھ لیجئے گا کہ محض چند دن قبل ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم جسکے ڈائیلوگ ایک سے زائد زبانوں میں تھے کو اتنی جلدی اردو میں کیسے تبدیل کیا گیا؟ :)
میں فورینسک صرف اجرت لے کر کرتا ہوں۔ :laughing:
رہی یہ بات کہ ڈب کیسے کی یا جھوٹا اشتہار لگایا تو کیوں لگایا تو یہ معلومات آپ سنے سٹار تاج لاہور سے حاصل کیجیے۔جنہوں نے لکھا ہوا ہے کہ
Cinestar Taj Lahore
DayDateTimeMovie
Friday - ThursdayJuly 31th - August 6th02:00 PMMISSION IMPOSSIBLE: ROGUE NATION (URDU)
:rollingonthefloor:
 
arifkarim

معطل
میں فورینسک صرف اجرت لے کر کرتا ہوں۔ :laughing:
رہی یہ بات کہ ڈب کیسے کی یا جھوٹا اشتہار لگایا تو کیوں لگایا تو یہ معلومات آپ سنے سٹار تاج لاہور سے حاصل کیجیے۔
:rollingonthefloor:
اشتہار کیا ہے، اردو طبقے کو انگریزی فلم دکھانے کی بھونڈی سی سازش کی ہے ان سنیما والوں نے :)
 
فاتح

لائبریرین
اب ہر کوئی آپکی طرح فورنسک ایکسپرٹ بھی نہیں ہوتا جسے ان انتہائی "ضروری" معلومات کی طلب ہو۔۔۔ :)
پس ثابت ہو اکہ اچھی کوالٹی میں مووی صرف فورینسک ایکسپرٹ کو دیکھنی چاہیے۔ باقی لوگوں کو چونکہ انتہائی "ضروری" معلومات کی طلب نہیں لہٰذا انہیں صرف سی جی اے (300x200) ریزولیوشن میں ہی مووی دیکھنے کا حق ہے۔
شاید 4K اور 8K جیسی ٹیکنالوجیز تو بنی ہی صرف فورینسک ایکسپرٹس کے لیے ہیں اور16K یا (8640p) پر بھی فورینسک ایکسپرٹ طبقہ ہی کام کر رہا ہے۔ ;)
 
جی بالکل۔ عام عوام کو تو شاید 4k سے زائد کی کبھی ضرورت بھی نہ پڑے۔ اس بارہ میں نیٹ پر لاتعداد مضامین موجود ہیں۔ کسی ٹیکنالوجی کا موجود ہونا اورا سکا لمبے عرصہ کیلئے عملی،اقتصادی اور ٹیکنیکی طور پر قابل استعمال ہونا بالکل الگ بات ہے۔ دوسرا اہم مسئلہ ہماری آنکھوں کی بائیلوجیکل کمزوری بھی ہے کہ ہم ایک خاص فاصلہ کے بعدان مختلف اسکرین ریزولوشنز کے مابین فرق نہیں کرسکتے :) زیک

resolution_chart.jpg

optimal-viewing-distance-television-graph-size.png

مزید:
http://www.quora.com/Will-the-resolution-of-television-like-the-8k-16k-32k-etc-continue-to-grow
http://gadgetwise.blogs.nytimes.com/2013/06/17/why-you-dont-need-a-4k-tv/?_r=0
http://www.cnet.com/news/why-4k-tvs-are-stupid/
http://www.cnet.com/news/why-ultra-hd-4k-tvs-are-still-stupid/
http://www.forbes.com/sites/geoffreymorrison/2015/02/25/dont-buy-a-4k-tv-right-now/

اگر آپ نے محض فلم دیکھنے کیلئے 4Kٹی وی لینا ہے تو اس سے بہتر ہے سنیما کی ٹکٹ خرید لیا کریں :) یہ زیادہ منافع کا سودا ہے کیونکہ یہاں مغرب میں بھی ان جدید ترین فارمیٹس میں مواد نہ ہونے کے برابر دستیاب ہے سوائے اعلیٰ بجٹ فلموں کے جن کی شوٹنگ ہی سنیما اسکرین پر پراجیکٹ کی غرض سے مہنگے ترین کیمروں سے ہوتی ہے اور یوں ان نئے فارمیٹس کو نیٹولی اسپورٹ کرتی ہیں:
https://en.wikipedia.org/wiki/Digital_Cinema_Initiatives#2D_image
http://4k.com/news/20-years-movie-titles-filmed-4k-nobody-bothered-save/

یا پھر دوسرا راستہ 160 گیگا بائٹ کی ایک 4K فلم کی صورت میں موجود ہے ہی:
http://gizmodo.com/5914426/the-firs...onsumers-is-160gb-and-absolutely-breathtaking
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
فاتح
اس حساب سے تو آپکو 16K ٹی وی کی ریزولوشن "دیکھنے" کیلئے اسکے ساتھ ہی چمٹنا پڑے گا:
4k-viewing-distance-2.jpg

lq70_img04.jpg

جتنی زیادہ اسکرین ریزولوشن، اتنا ہی قریب بیٹھنا پڑتا ہے اسےصحیح دیکھنے کیلئے۔ نہیں تو دور کے ڈھول سہانے کے مصداق سب ایک جیسا دکھتا ہے :)
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
جی بالکل۔ عام عوام کو تو شاید 4k سے زائد کی کبھی ضرورت بھی نہ پڑے۔ اس بارہ میں نیٹ پر لاتعداد مضامین موجود ہیں۔ کسی ٹیکنالوجی کا موجود ہونا اورا سکا لمبے عرصہ کیلئے عملی،اقتصادی اور ٹیکنیکی طور پر قابل استعمال ہونا بالکل الگ بات ہے۔ دوسرا اہم مسئلہ ہماری آنکھوں کی بائیلوجیکل کمزوری بھی ہے کہ ہم ایک خاص فاصلہ کے بعدان مختلف اسکرین ریزولوشنز کے مابین فرق نہیں کرسکتے :) زیک

resolution_chart.jpg

optimal-viewing-distance-television-graph-size.png

مزید:
http://www.quora.com/Will-the-resolution-of-television-like-the-8k-16k-32k-etc-continue-to-grow
http://gadgetwise.blogs.nytimes.com/2013/06/17/why-you-dont-need-a-4k-tv/?_r=0
http://www.cnet.com/news/why-4k-tvs-are-stupid/
http://www.cnet.com/news/why-ultra-hd-4k-tvs-are-still-stupid/
http://www.forbes.com/sites/geoffreymorrison/2015/02/25/dont-buy-a-4k-tv-right-now/

اگر آپ نے محض فلم دیکھنے کیلئے 4Kٹی وی لینا ہے تو اس سے بہتر ہے سنیما کی ٹکٹ خرید لیا کریں :) یہ زیادہ منافع کا سودا ہے کیونکہ یہاں مغرب میں بھی ان جدید ترین فارمیٹس میں مواد نہ ہونے کے برابر دستیاب ہے سوائے اعلیٰ بجٹ فلموں کے جن کی شوٹنگ ہی سنیما اسکرین پر پراجیکٹ کی غرض سے مہنگے ترین کیمروں سے ہوتی ہے اور یوں ان نئے فارمیٹس کو نیٹولی اسپورٹ کرتی ہیں:
https://en.wikipedia.org/wiki/Digital_Cinema_Initiatives#2D_image
http://4k.com/news/20-years-movie-titles-filmed-4k-nobody-bothered-save/

یا پھر دوسرا راستہ 160 گیگا بائٹ کی ایک 4K فلم کی صورت میں موجود ہے ہی:
http://gizmodo.com/5914426/the-firs...onsumers-is-160gb-and-absolutely-breathtaking
مجھے نہیں معلوم کہ یہ کیلکیولیشنز کس حد تک درست ہیں لیکن مجھے واقعتاً یقین نہیں آ رہا کہ اس چارٹ کے مطابق اگر میں 15 فٹ کے فاصلے پر بیٹھ کر 50 انچ کے ٹی وی پر ایک فل ایچ ڈی 1080 پی یا 4 کے کی تصویر دیکھوں یا 480 پی کی مجھے کوئی فرق معلوم نہیں ہو گا۔ تجربہ کر کے دیکھتا ہوں۔
 
اس "اہم" کام کیلئے ایک عدد کلکولیٹر بھی موجود ہے:
http://www.rtings.com/tv/learn/size-to-distance-relationship
 
arifkarim

معطل
مجھے نہیں معلوم کہ یہ کیلکیولیشنز کس حد تک درست ہیں لیکن مجھے واقعتاً یقین نہیں آ رہا کہ اس چارٹ کے مطابق اگر میں 15 فٹ کے فاصلے پر بیٹھ کر 50 انچ کے ٹی وی پر ایک فل ایچ ڈی 1080 پی یا 4 کے کی تصویر دیکھوں یا 480 پی کی مجھے کوئی فرق معلوم نہیں ہو گا۔ تجربہ کر کے دیکھتا ہوں۔
ویسے ایک ہلکا پھلکا سا تجربہ آپ اپنے موبائل یا لیپ ٹاپ کی اسکرین کے بالکل قریب اور تھوڑا دور جا کر بھی کر سکتے ہیں۔ آزمائش شرط ہے :)
 
arifkarim

معطل
جی وہ کیلکیولیٹر اور یہ چارٹ دونوں دیکھ کر ہی لکھا تھا وہ مراسلہ
ویسے آپ تجربے کرتے رہیں۔ ہم چند دن قبل ہی یہاں کی ایک مقامی سوپر مارکیٹ میں 2015 کےجدید ٹی وی دیکھ کر آئے ہیں۔ اور مندرجہ بالا چارٹ کو بالکل درست پایا ہے۔ جوں جوں 4K ٹی وی کے قریب آتے جاتے ہیں تو ڈیٹیلز واضح ہو جاتی ہیں۔ البتہ تھوڑا سا دور ہٹنے پر عام HD جیسا لگتا ہے :)
 
کچھ دن پہلے ہم نے بھی یہاں کی مقامی مارکیٹ میں سام سنگ کا 105 انچ کا 4 کے ٹی وی دیکھا تھا لیکن ساتھ ہی نظر قیمت کے ٹیگ پر پڑی جو تقریباً ڈیڑھ کروڑ تھی ، بس اس کے بعد اس کے بعد غض بصر سے کام لیا یعنی اسی طرح ٹی وی کو دیکھا جیسے قرآن میں غیر محرم کو دیکھنے کا حکم ہے با وجود اس کے کہ وہ 105 انچ کا ٹی وی ہمارے لیے محرم کے زمرے میں آتا ہے یعنی جسے ہم پر حرام کر دیا گیا۔ ;)
105-inch-TV-big.jpg
 
ویسے اس غیر محرم کو حاصل کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اپنا کروڑں کا مکان بیچ کر ڈیڑھ کروڑ کا یہ خرید لیا جائے اور پھر ایک عام سے مکان میں اسکے سمیت شفٹ ہو جائیں :) بیوی نہ سہی اس ٹی وی پر ہی گزارہ کر لیجئے گا :)
 
سڑک پر تمبو لگا لیں گے اور بمبو پر 105 انچ کا ٹی وی ;)
 
تجمل حسین

محفلین
آپ ہمارا مشورہ قبول کرکے اس مرتبہ فلم انگلش میں ہی ملاحظہ فرمایے۔ دو تین بار جب دیکھیں گے تو ذہن کافی کھلے گا۔

اور جس مووی کا نام بھول گئے ہیں وہ بھی یاد آجائے گا۔ :)
ٹھیک ہے بھائی جی آپ کا مشورہ سر آنکھوں پر۔ جب انٹرنیٹ پر اچھے رزلٹ میں دستیاب ہوجائے تو مجھے بھی بتادیجئے گا۔ :)
لاہور کے کسی سینما پر اردو میں بھی لگی ہوئی ہے۔ گوگل کیجیے
فاتح بھائی میں ساہیوال میں رہتا ہوں۔ اب میں ایک فلم دیکھنے کے لیے لاہور جانے سے تو رہا اور ویسے بھی اوپر موجود تبصروں سے معلوم ہوچکا ہے کہ یہ بھی صرف ایک دھوکہ ہی تھا فلم انگلش میں ہی ہے۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
ٹھیک ہے بھائی جی آپ کا مشورہ سر آنکھوں پر۔ جب انٹرنیٹ پر اچھے رزلٹ میں دستیاب ہوجائے تو مجھے بھی بتادیجئے گا۔ :)

فاتح بھائی میں ساہیوال میں رہتا ہوں۔ اب میں ایک فلم دیکھنے کے لیے لاہور جانے سے تو رہا اور ویسے بھی اوپر موجود تبصروں سے معلوم ہوچکا ہے کہ یہ بھی صرف ایک دھوکہ ہی تھا فلم انگلش میں ہی ہے۔ :)
لاہور اپنے کسی کام سے جائیں تو دیکھ لیجیے گا اور یہ بھی علم ہو جائے گا کہ واقعتاً دھوکا ہے یہ نہیں۔ وہ علم جو محنت کر کے اور پیسے لگا کر حاصل کیا گیا ہو کبھی بھولتا نہیں ;)
 
Top