ٹام کروز کی نئی مشن امپاسیبل کس کس نے دیکھ لی ہے یا دیکھنے کا ارادہ ہے؟

حاتم راجپوت

لائبریرین
تو پھر اس بلو رانی کے انتظار میں اگلے چار پانچ ماہ آرام فرمائیں :)
ہم خود Avengers 2 کے انتظار میں پچھلے تین ماہ سے بے تاب ہیں
جی کانٹوں کے بستر پر ہماری استراحت بھی جاری ہے Age Of Ultron کے انتظار میں۔
ان بمبے باٹ موویز کو لو ریزولیوشن میں دیکھنا کم از کم میرے لیے تو گناہ ہے۔ :D
تین ماہ ہونے کو آئے لیکن ظالموں نے ابھی تک hdrip تک اپلوڈ نہیں کیا :frustrated:
تازہ ترین اور سب سے بہتر اب تک یہ دستیاب ہے ٹورنٹ پر ۔ ۔ ابنِ مریم ہوا کرے کوئی :(
zYdXCVr.png
 
محمد وارث

لائبریرین
کل میں نے اس کا چوتھا پارٹ (گھوسٹ پروٹوکول) اور یہ والا تازہ ترین پانچواں پارٹ دیکھا۔ پہلے کے بعد یہ دونوں چوتھا اور پانچواں زیادہ اچھے لگے۔ باقی ایکشن فلمیں بس ایکشن فلمیں ہی ہوتی ہیں، "ٹائم پاس" کے لیے بہترین :)
 
پانچواں کہاں دیکھا آپ نے؟ سیالکوٹ نے تو ابھی تک بجرنگ کو بھائی جان بنایا ہوا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
پانچواں کہاں دیکھا آپ نے؟ سیالکوٹ نے تو ابھی تک بجرنگ کو بھائی جان بنایا ہوا ہے۔

میں فلمیں سینما میں نہیں دیکھتا بھائی، کمپیوٹر میں انتظار کرتا ہوں ایچ ڈی آنے کا، لیکن اس کا بس جیسا مہیا تھا وہی پرنٹ دیکھ لیا، اس امید پر کہ جب اچھا مہیا ہوگا تو پھر دیکھ لوں گا :)
 
پیوستہ رہ ٹورنٹ سے۔ امیدِ ایچ ڈی رکھ :D
یہی حال ہمارا ہے :)
 
arifkarim

معطل
کل میں نے اس کا چوتھا پارٹ (گھوسٹ پروٹوکول) اور یہ والا تازہ ترین پانچواں پارٹ دیکھا۔ پہلے کے بعد یہ دونوں چوتھا اور پانچواں زیادہ اچھے لگے۔ باقی ایکشن فلمیں بس ایکشن فلمیں ہی ہوتی ہیں، "ٹائم پاس" کے لیے بہترین :)
یہ میرے لئے انتہائی معلوماتی ہے کہ آپ بھی ایکشن فلموں کے شیدائی ہیں :)
کیا آپنے مشن امپاسیبل کا دوسرا اور تیسرا پارٹ نہیں دیکھا؟
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ میرے لئے انتہائی معلوماتی ہے کہ آپ بھی ایکشن فلموں کے شیدائی ہیں :)
کیا آپنے مشن امپاسیبل کا دوسرا اور تیسرا پارٹ نہیں دیکھا؟

دیکھے ہیں محترم، سارے دیکھ لیے۔ لیکن میں ایکشن کی بجائے ایڈونچر اور اینیمیٹد فلموں کا شیدائی ہوں۔ لیکن ایکشن فلمیں بھی بغیر کسی تردد کے دیکھ لیتا ہوں کہ میرا لڑکپن سلطان راہی کا "ایکشن" دیکھتے ہوئے گزرا ہوا ہے :LOL:
 
arifkarim

معطل
لیکن میں ایکشن کی بجائے ایڈونچر اور اینیمیٹد فلموں کا شیدائی ہوں۔
پھر تو آپ کو پاکستانی فلمیں جیسے "کراچی سے لاہور" اور "تین بہادر" بھی دیکھنی چاہیئے :) الحمدللہ پچھلے دو تین سالوں میں پاکستان نے اس فیلڈ میں کافی حد تک خودکفیلی اختیار کر لی ہے :)
 
محمد وارث

لائبریرین
پھر تو آپ کو پاکستانی فلمیں جیسے "کراچی سے لاہور" اور "تین بہادر" بھی دیکھنی چاہیئے :) الحمدللہ پچھلے دو تین سالوں میں پاکستان نے اس فیلڈ میں کافی حد تک خودکفیلی اختیار کر لی ہے :)

کراچی سے لاہور تو شاید ابھی ریلیز نہیں ہوئی یا میرے ہی علم میں نہیں ہے۔ تین بہارد کی تعریف سنی ہے، دیکھیے کب دیکھتا ہوں۔
 
اوشو

لائبریرین
اپنے حضرت گوگل علیہ السلام سے ذرا یہ بھی پوچھ لیجئے گا کہ محض چند دن قبل ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم جسکے ڈائیلوگ ایک سے زائد زبانوں میں تھے کو اتنی جلدی اردو میں کیسے تبدیل کیا گیا؟
اشتہار کیا ہے، اردو طبقے کو انگریزی فلم دکھانے کی بھونڈی سی سازش کی ہے ان سنیما والوں نے :)
یسے بھی اوپر موجود تبصروں سے معلوم ہوچکا ہے کہ یہ بھی صرف ایک دھوکہ ہی تھا فلم انگلش میں ہی ہے۔
یہ فلم انگلش کے ساتھ اردو میں بھی ریلیز ہوئی ہے۔ میں نے بھی اردو ڈبنگ میں ہی دیکھی وہ بھی سینما میں اور اسی دن جس دن ریلیز ہوئی ۔ہاں انگلش زبان کے علاوہ باقی زبانوں کے ڈائلاگز کی ڈبنگ نہیں تھی لیکن ساتھ انگلش سب ٹاٹلز آتے تھے۔
 
arifkarim

معطل
فلم کے ابتدا میں جہاز کے دروازے سے لٹکنے والا سین ہے۔ اس کا کافی چرچا ہے۔ ٹام کروز نے یہ خطرناک سٹنٹ خود انجام دیا ہے۔ :)
ملاحظہ کریں؛ پردہ سکرین کے پیچھے
جسمانی طور پر یہ پھر بھی ناممکن ہے۔ اسٹنٹ میں تو انہوں نے اسکو رسیوں سے باندھا ہوا تھا۔ حقیقت میں خالی ہوا کے پریشر سے بندے کے ڈیلے باہر آجاتے ہیں :) اور پھرہاتھوں اور بازوؤں میں اتنا دم نہیں ہوتا کہ اس ہوا کے شدید دباؤ کو زیادہ دیر تک اٹھا سکیں۔
ان سب باتوں کے باوجود اسنے رسک لیا ہے جس پر داد بنتی ہے :applause:
 
تجمل حسین

محفلین
یہ فلم انگلش کے ساتھ اردو میں بھی ریلیز ہوئی ہے۔ میں نے بھی اردو ڈبنگ میں ہی دیکھی وہ بھی سینما میں اور اسی دن جس دن ریلیز ہوئی ۔ہاں انگلش زبان کے علاوہ باقی زبانوں کے ڈائلاگز کی ڈبنگ نہیں تھی لیکن ساتھ انگلش سب ٹاٹلز آتے تھے۔
لیجئے پھر انٹرنیٹ پر آنے کا انتظار شروع ہو گیا ہے۔ :) جیسے ہی میسر ہو کئی دوست مجھے بھی لنک عنایت فرما دے۔
عین نوازش ہوگی۔
ورنہ ۔۔۔
 
Top