ٹوئنٹی20کرکٹ ورلڈکپ انگلینڈ،جون 2009

قمراحمد

محفلین
آئی سی سی ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ انگلینڈ،جون 2009

گروپ اے : بھارت ، بنگلہ دیش، آئرلینڈ
گروپ بی: پاکستان ، انگلینڈ ، ہالینڈ
گرو پ سی: آسٹریلیا ، سری لنکا ، ویسٹ انڈیز
گروپ ڈی: نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ ، سکاٹ لینڈ

گروپ میچز

میچ 1: گروپ بی جون 5 جمعہ انگلینڈ بمقابلہ ہالینڈ (لارڈز لندن) مقامی وقت 2:30 بجے دوپہر
میچ2 : گروپ ڈی جون6 ہفتہ نیوزی لینڈ بمقابلہ سکاٹ لینڈ (کینگٹن اوول لندن) مقامی وقت 10 بجے صبح
میچ3 : گرو پ سی جون 6 ہفتہ آسٹریلیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز (کینگٹن اوول لندن) مقامی وقت 2 بجے دوپہر
میچ 4 : گروپ اے جون6 ہفتہ بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش (ٹرینٹ بریج نوٹنگھم ) مقامی وقت 6 بجے شام
میچ 5 : گروپ ڈی جون 7 اتوار جنوبی افریقہ بمقابلہ سکاٹ لینڈ (کینگٹن اوول لندن) مقامی وقت 1:30 بجے دوپہر
میچ 6 : گروپ بی جون7 اتوار پاکستان بمقابلہ انگلینڈ (کینگٹن اوول لندن) مقامی وقت 5:30 بجے شام
میچ 7 : گروپ اے جون8 پیر بنگلہ دیش بمقابلہ آئرلینڈ (ٹرینٹ بریج نوٹنگھم ) مقامی وقت 1:30 بجے دوپہر
میچ 8 : گرو پ سی جون 8 پیر آسٹریلیا بمقابلہ سری لنکا (ٹرینٹ بریج نوٹنگھم ) مقامی وقت 5:30 بجے شام
میچ9 : گروپ بی جون 9 منگل پاکستان بمقابلہ ہالینڈ (لارڈز لندن) مقامی وقت 1:30 بجے دوپہر
میچ 10: گروپ ڈی جون 9 منگل نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ (لارڈز لندن) مقامی وقت 5:30 بجے شام
میچ 11 : گرو پ سی جون10 بدھ سری لنکا بمقابلہ ویسٹ انڈیز (ٹرینٹ بریج نوٹنگھم ) مقامی وقت 1:30 بجے دوپہر
میچ12 : گروپ اے جون 10 بدھ بھارت بمقابلہ آئرلینڈ (ٹرینٹ بریج نوٹنگھم ) مقامی وقت 5:30 بجے شام

سُپر8 میچز
میچ13 : جون 11 جمعرات ٹیم ڈی ون بمقابلہ ٹیم اے ٹو (ٹرینٹ بریج نوٹنگھم ) مقامی وقت 1:30 بجے دوپہر
میچ14 : جون 11 جمعرات ٹیم بی ٹو بمقابلہ ٹیم ڈی ٹو (ٹرینٹ بریج نوٹنگھم ) مقامی وقت 5:30 بجے شام
میچ15 : جون12 جمعہ ٹیم بی ون بمقابلہ ٹیم سی ٹو (لارڈز لندن) مقامی وقت 1:30 بجے دوپہر
میچ16 : جون 12 جمعہ ٹیم اے ون بمقابلہ ٹیم سی ون (لارڈز لندن) مقامی وقت 5:30 بجے شام
میچ17 : جون 13 ہفتہ ٹیم سی ون بمقابلہ ٹیم ڈی ٹو (کینگٹن اوول لندن) مقامی وقت 1:30 بجے دوپہر
میچ18 : جون 13 ہفتہ ٹیم بی ون بمقابلہ ٹیم ڈی ون (کینگٹن اوول لندن) مقامی وقت 5:30 بجے شام
میچ19 : جون 14 اتوار ٹیم اے ٹو بمقابلہ ٹیم سی ٹو (لارڈز لندن) مقامی وقت 1:30 بجے دوپہر
میچ 20 : جون 14 اتوار ٹیم اے ون بمقابلہ ٹیم بی ٹو (لارڈز لندن) مقامی وقت 5:30 بجے شام
میچ21 : جون 15 پیر ٹیم بی ٹو بمقابلہ ٹیم سی ون (کینگٹن اوول لندن) مقامی وقت 1:30 بجے دوپہر
میچ22 : جون15 پیر ٹیم بی ون بمقابلہ ٹیم اے ٹو (کینگٹن اوول لندن) مقامی وقت 5:30 بجے شام
میچ23 : جون16 منگل ٹیم ڈی ون بمقابلہ ٹیم سی ٹو (ٹرینٹ بریج نوٹنگھم ) مقامی وقت 1:30 بجے دوپہر
میچ24 : جون 16 منگل ٹیم ڈی ٹو بمقابلہ ٹیم اے ون (ٹرینٹ بریج نوٹنگھم ) مقامی وقت 5:30 بجے شام

میچ 25 : جون 18 جمعرات پہلا سیمی فائنل (ٹرینٹ بریج نوٹنگھم ) مقامی وقت 5:30 بجے شام
میچ 26 : جون 19 جمعہ دوسرا سیمی فائنل (کینگٹن اوول لندن) مقامی وقت 5:30 بجے شام


میچ 27 : جون 21 اتوار فائنل (لارڈز لندن) مقامی وقت 3 بجے سہہ پہر


(مرتب کردہ:- قمر احمد)
 

arifkarim

معطل
کیا خیال ہے اس بار ہماری ٹیم کے جیت کتنے چانس ہیں ؟

انگلینڈ اور ہالینڈ کو ہرانا زیادہ مشکل نہیں ہوگا۔ اس بار آسٹریلیا کو ویسٹ اینڈیز اور سری لنکا جیسی تباہ کن ٹیمیں مقابلے میں ملی ہیں۔ انہی کے میچز زیادہ مزیدار ہوں گے۔ گروپ اے اور ڈی سے بھارت اور جنوبی افریقہ کے جیتنے کے چانسز ہیں!
 

فہیم

لائبریرین
آسٹریلیا کو چاہیے کہ وہ گلکرسٹ اور ہیڈن کو پھر سے ٹیم میں شامل ہونے کی پیشکش کردے۔

تو آسٹریلیا کی ٹیم کافی مضبوط ہوجائے گی۔
اور یہ کوئی ناممکن بات نہیں۔

اس سے پہلے انگلینڈ ٹریسکوتھک کو ٹوٹئنی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں شامل ہونے کی پیشکش کرچکا ہے۔ جس کو ٹریسکوتھک نے اپنی صحت کو دیکھتے ہوئے انکار کردیا۔ اور ٹریسکوتھک کو ریٹائرمنٹ‌ لیے کافی عرصہ ہوگیا ہے۔

جبکہ گلکرسٹ اور ہیڈن کو تو ریٹائرمنٹ لیے کوئی زیادہ عرصہ بھی نہیں ہوا۔
اور رہیں ان کی صحت۔
تو آئی پی ایل میں ان دونوں کی خطرناک پرفارمنس سامنے ہے۔
 

arifkarim

معطل
آدم گلکرسٹ تو بندر اور ہیڈن گوریلے کی طرح کھیلتا ہے۔ لیکن اُنکی آنکھیں بھی اب "پرائیویٹ کلبز" کی رنگینیوں میں کھو گئی ہیں!
 

رضا

معطل
لیکن یہ پچھلے سال کا ہے۔
درج ذیل ربط پر
http://www.excely.com/cricket/world-cup-2007/
ایکسل کی ایک فائل ہے جس میں ورلڈ کپ2007 کا شیڈول ہے۔کیا اس طرح کی فائل ٹی 20ورلڈ کپ2009 کی دستیاب ہے؟
یا کوئی صاحب اسی فائل کو تبدیل کردیں۔قمربھائی ذرا ٹرائی کرکے دیکھیں۔۔
 

قمراحمد

محفلین
Twenty20WC2009.jpg
 

قمراحمد

محفلین
20/20 ورلڈ کپ2009 کے انگلینڈ اور ہالینڈ کےمیچ کی جھلکیاں

[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=zODrolR8TVc[/youtube]​
 

شمشاد

لائبریرین
آج کا پہلا میچ تو زیادہ تر بارش کی نذر ہو گیا۔ بیس سے کم ہو کر صرف سات اوورز کا میچ رہ گیا۔

اس میں سکاٹ لینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 89 اسکور کیا۔ آخری تین گیندوں پر اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

اب دیکھتے ہیں نیوزی لینڈ والے کیا کرتے ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
انگلینڈ تو اب پوری جان ماردے گا پاکستان والے میچ میں۔
دیکھنا ہے کہ پاکستان والے کیا کرتے ہیں۔
 

قمراحمد

محفلین
ابھی تک کے میچوں میں جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کارکردگی عمدہ رہی ہے۔جنوبی افریقہ اور بھارت کا تو سیمی فائنل کھیلانا پکا لگ رہا ہے۔
 

قمراحمد

محفلین
کل آسڑیلیا اور سری لنکا کا بہت اہم میچ ہے۔ جس میں آسڑیلیا کی قسمت کا فیصلہ ہو جائے گا۔ کیونکہ آسڑیلیا کو بھی اُسی صورتحال کا سامنا ہے جس کا انگلینڈ کو آج پاکستان سے میچ میں تھا۔ یعنی آسڑیلیا کو ہر صورت میں کل کا میچ جیتنا ہوگا۔ ورنہ وہ ٹورنامنٹ سے آوٹ ہو جائے گا۔
 

قمراحمد

محفلین
پاکستان کا سپر ایٹ میں جانا بھی مشکل ہو گیا
بی بی سی اردو

آئی سی سی ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اپنے پہلے ہی میچ میں پاکستان میزبان انگلینڈ سے اڑتالیس رن سے ہار گیا جس کے بعد اس کا سپر ایٹ مرحلے میں جانا بھی کافی مشکل ہو گیا ہے۔ پاکستان اگلا میچ اب منگل کو ہالینڈ کے خلاف کھیلے گا اور اس میچ میں پاکستان کا صرف جتنا ہی کافی نہیں ہوگا بلکہ اسے اس میچ کو ایک واضح فرق اور بہتر رن ریٹ سے جیتنا ہو گا تاکہ وہ سپر ایٹ مرحلے میں جا سکے۔ دو سال قبل جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے پہلے ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں جس ٹیم نے فائنل کھیلا تھا اس کا اب سپر ایٹ میں جانا بھی بہت مشکل ہو گیا ہے۔
 
Top