خواتین و حضرات ایک ضروری اعلان سنیں۔
آج سے ٹی20 کرکٹ سپر8 کا مرحلہ شروع ہو رہا ہے۔ ہمیشہ کی طرح ہماری کرکٹ ٹیم اس مرتبہ بھی قوم کی دعاؤں سے ہی میچ جیت سکتی ہے۔ ٹیم کے کپتان نے خصوصی طور پر درخواست کی ہے کہ پاکستان کا میچ دیکھتے وقت مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں :
1) میچ شروع ہونے سے ایک گھنٹہ پہلے اپنے گناہوں کی معافی مانگنا شروع کر دیں۔
2) پاکستان کا میچ ہمیشہ باوضو ہو کر اور مصلے پر قبلہ رُو بیٹھ کر دیکھیں۔
3) میچ کے دوران کرکٹ کی بجائے دعاؤں میں خشوع و خضوع پیدا کریں۔
4) جیسے ہی پاکستانی ٹیم کوئی کیچ چھوڑے، فوری طور پر لاحول ولا قوۃ کا ورد جاری کریں۔
5) کمزور دل خواتین و حضرات میچ سجدے کی حالت میں “سنیں“۔
6) مخالف ٹیم کی اچھی کارکردگی کو شیطان کی چال سمجھیں۔
7) اگر خدانخواستہ پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے تو آپ پر لازم ہے کہ سیمی فائنل روزے کی حالت میں دیکھیں۔
ہمارے ڈینٹسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل کے شور شرابے سے محفوظ رہنے کے لیے اپنے کانوں میں روئی ٹھونس لیں۔
نوٹ :
اگر معجزاتی طور پر پاکستان کی ٹیم فائنل میں بھی پہنچ جائے توآپ پر لازم ہے کہ قریبی دینی مدرسے کے کم از کم 20 طلبا کو دو وقت کا کھانا کھلائیں اور اس کے بعد اجتماعی دعا کا اہتمام کریں۔
اور اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ کی ہر اچھی دعا کرکٹ بورڈ کے شر سے محفوظ رہے۔ آمین
“مفتی عاشق حسین کرکٹوی جلالی“