ٹوئنٹی20کرکٹ ورلڈکپ ویسٹ انڈیز اپریل،مئی 2010 - لائیو اسکور

شمشاد

لائبریرین
میں تو ہمت نہیں ہارتا، لیکن پاکستانی کرکٹ ٹیم ہمت پکڑنے کا نام ہی نہیں لیتی۔

خرم کہاں ہو؟ فہیم کہاں ہو؟
 

شمشاد

لائبریرین
اب تو یہی ہے کہ اوور پورے کر لیں، آل آؤٹ نہ ہوں۔

152 پر نویں وکٹ گر گئی ہے۔

ابھی 8 گیندیں باقی ہیں۔
 

قمراحمد

محفلین
پاکستانی کی بیٹنگ یہ ٹارگٹ حاصل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ اگر پاکستان یہ میچ جیت گیا تو پاکستان یہ ورلڈکپ بھی جیت لے گا۔ مگر مجھےیقین ہے کہ پاکستان کہ آج کا میچ 30،40 رنز سے ہار جائے گا۔ اتنی خراب باولنگ، فلیڈنگ اور کپتانی کے بعد بھی اگر پاکستانی جیت گیا تو یہ حیران کن بات ہی ہوگی
میں نے یہ پیغام آسڑیلیا کی اننگز کہ اختتام پر پوسٹ کیا تھا۔ اور میری بات کافی حد تک ٹھیک ہی ثابت ہوئی۔ پاکستان 34 رنز سے میچ ہارگیا۔
پاکستان کی ہارنے کی وجوہات میں
ناقص کپتانی۔ ناقص فلیڈنگ، اور ناقص بولنگ تھی۔
سلمان بٹ نے ڈیوڈ ہسی کا کیچ چھوڑا اور پھر اُس نے محمد سمیع کو ایک ہی اوور میں 4 چھکے لگا دیئے۔ پاکستان اِس بار سیمی فائنل بھی نہیں کھیل سکے گا۔ کیونکہ سپر ایٹ میں پاکستان کا مقابلہ انگینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ سے ہوگا۔ اور پاکستان کی فلیڈنگ اور باولنگ اسطرح کی نہیں ہے کہ یہ ورلڈ کپ ایک بار پھر پاکستان کے پاس ہی آئے۔آفریدی کپتانی میں اپنی بالنگ کرنی ہی بھول گیا ہے۔ پاکستان کے پاس صرف دو ہی اچھے بالرز سیعد اجمل اور محمد عامر ہیں اور عمر گل کی کمی صاف طور پر نظر آرہی ہے۔

 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان ایک میچ جیت کر اگلے مرحلے میں تو چلا گیا ہے ناں۔

امید تو نہیں کہ آسٹریلیا بنگلہ دیش سے ہارے، پھر بھی اگر بنگلہ دیش جیت بھی جائے تو پاکستان رن ریٹ پر اگلے مرحلے میں چلا ہی جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
کل 3 مئی کوایک مید انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز اور دوسرا میچ سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہوا۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 192 اسکور بنائے۔
بارش کی وجہ سے کھیل روکنا پڑا اور پھر ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئیس قانون کے تحت 6 اوورز میں 60 اسکور کا ہدف دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز نے یہ میچ جیت لیا۔

ادھر سری لنکا اور زمبابوے کا میچ بھی بارش کی نذر ہوا۔ جس میں ڈک ورتھ لوئیس قانون کے تحت سری لنکا کی ٹیم فاتح قرار پائی۔
 

قمراحمد

محفلین
پاکستان ایک میچ جیت کر اگلے مرحلے میں تو چلا گیا ہے ناں۔

امید تو نہیں کہ آسٹریلیا بنگلہ دیش سے ہارے، پھر بھی اگر بنگلہ دیش جیت بھی جائے تو پاکستان رن ریٹ پر اگلے مرحلے میں چلا ہی جائے گا۔

روزنامہ جنگ:-
ورلڈ ٹوئنٹی20:پاکستان پھر دعاؤں کے سہارے آگے بڑھنے کا منتظر

کراچی…پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈٹوئنٹی20 میں ایسے مرحلے پر آگئی ہے جہاں دوسروں کی کارکردگی پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔ وہ کونسے حالات ہیں جوپاکستان کوسپرایٹ میں پہنچاسکتے ہیں یاپاکستان ٹورنامنٹ سے باہرہوسکتاہے ۔آئی سی سی ورلڈٹوئنٹی20میں گروپ اے کا اہم میچ آج آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلاجائے گا،جس کے نتیجے میں اس گروپ سے سپرایٹ میں پہنچنے والی ٹیموں کافیصلہ ہوگا، آسٹریلیا اگر بنگلہ دیش کو شکست دیتا ہے تو پاکستان اگلے راؤنڈ میں پہنچ جائے گا۔

اگر بنگلہ دیش کی ٹیم کامیابی حاصل کرتی ہے توپاکستان ٹیم مشکل میں پڑسکتی ہے۔بنگلہ دیش کی ٹیم اگر آسٹریلیا کو نو سے لیکر47رنز سے ہرائے تو پاکستان سپر ایٹ مرحلے سے باہر ہوجائے گا،اگر بنگلہ دیش ایک سے آٹھ رنزتک کے مارجن سے کامیابی حاصل کرے توپاکستان سپرایٹ مرحلے میں پہنچ جائے گا

اگربنگلادیش نے48یا زائد رنز سے فتححاصل کی توپاکستان توسپرایٹ میں پہنچ جائے گامگرآسٹریلیاکی چھٹی ہوجائے گی۔

بنگلہ دیش نے دوسری بیٹنگ کی تواسے مطلوبہ ہدف15سے18اوور میں پورا کرنا ہوگا،اس سے زائد اوور کھیلنے کی صورت میں پاکستان سپرایٹ میں پہنچ جائے گا،اگر بنگلہ دیش نے ہدف15اووریا اس سے کم میں حاصل کیا تو آسٹریلیا ایونٹ سے باہر ہوسکتا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر بنگلہ دیش کا رن ریٹ-1.050ہے، پاکستان کا رن ریٹ-0.325ہے،آسٹریلیا+1.700کے رن ریٹ کے ساتھ سرفہرست ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج کے میچ میں آسٹریلیا نے بہت بُری کارکردگی دکھائی ہے کہ 20 اوور میں 141 اسکور بنا سکے۔ 65 کے اسکور پر اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔

بنگلہ دیش نے آج بہت اچھا کھیل پیش کیا۔ اب دیکھیں کہ بنگلہ دیش کتنے اسکور بناتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بنگلہ دیش، پہلے اوور میں ایک وکٹ گئی۔
Tait کا میڈان اوور، لیگ بائی کے 4 اسکور۔
 

شمشاد

لائبریرین
تین اوور، 13 اسکور دو آؤٹ

58۔7 کی اوسط چاہیے۔

کیا بنگلہ دیش کی ٹیم یہ اوسط حاصل کر سکے گی؟
 
Top