پاکستان ایک میچ جیت کر اگلے مرحلے میں تو چلا گیا ہے ناں۔
امید تو نہیں کہ آسٹریلیا بنگلہ دیش سے ہارے، پھر بھی اگر بنگلہ دیش جیت بھی جائے تو پاکستان رن ریٹ پر اگلے مرحلے میں چلا ہی جائے گا۔
روزنامہ جنگ:-
ورلڈ ٹوئنٹی20:پاکستان پھر دعاؤں کے سہارے آگے بڑھنے کا منتظر
کراچی…پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈٹوئنٹی20 میں ایسے مرحلے پر آگئی ہے جہاں دوسروں کی کارکردگی پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔ وہ کونسے حالات ہیں جوپاکستان کوسپرایٹ میں پہنچاسکتے ہیں یاپاکستان ٹورنامنٹ سے باہرہوسکتاہے ۔آئی سی سی ورلڈٹوئنٹی20میں گروپ اے کا اہم میچ آج آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلاجائے گا،جس کے نتیجے میں اس گروپ سے سپرایٹ میں پہنچنے والی ٹیموں کافیصلہ ہوگا، آسٹریلیا اگر بنگلہ دیش کو شکست دیتا ہے تو پاکستان اگلے راؤنڈ میں پہنچ جائے گا۔
اگر بنگلہ دیش کی ٹیم کامیابی حاصل کرتی ہے توپاکستان ٹیم مشکل میں پڑسکتی ہے۔بنگلہ دیش کی ٹیم اگر آسٹریلیا کو نو سے لیکر47رنز سے ہرائے تو پاکستان سپر ایٹ مرحلے سے باہر ہوجائے گا،اگر بنگلہ دیش ایک سے آٹھ رنزتک کے مارجن سے کامیابی حاصل کرے توپاکستان سپرایٹ مرحلے میں پہنچ جائے گا
اگربنگلادیش نے48یا زائد رنز سے فتححاصل کی توپاکستان توسپرایٹ میں پہنچ جائے گامگرآسٹریلیاکی چھٹی ہوجائے گی۔
بنگلہ دیش نے دوسری بیٹنگ کی تواسے مطلوبہ ہدف15سے18اوور میں پورا کرنا ہوگا،اس سے زائد اوور کھیلنے کی صورت میں پاکستان سپرایٹ میں پہنچ جائے گا،اگر بنگلہ دیش نے ہدف15اووریا اس سے کم میں حاصل کیا تو آسٹریلیا ایونٹ سے باہر ہوسکتا ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر بنگلہ دیش کا رن ریٹ-1.050ہے، پاکستان کا رن ریٹ-0.325ہے،آسٹریلیا+1.700کے رن ریٹ کے ساتھ سرفہرست ہے۔