ٹوئنٹی20کرکٹ ورلڈکپ ویسٹ انڈیز اپریل،مئی 2010 - لائیو اسکور

شمشاد

لائبریرین
کوئی سخت گیر عمران خان کی طرح کا کھلاڑی ہو جسے کپتان بنایا جائے۔

موجودہ کپتان صاحب کی اس پورے ٹورنمنٹ میں کارکردگی دیکھ لیں کہ انہوں نے کیا کیا ہے۔
 

سارا

محفلین
کوئی نیا کھلاڑی آکر فورًا ہی کپتان نہیں بن سکتا تو موجودہ ٹیم میں سے کسے کپتان ہونا چاہیے؟؟
ہمارے ہاں ایسا ہوتا ہے کہ جو بھی کپتان بنتا ہے وہ اگر پہلے اچھا کھیل رہا ہوتا ہے تو کپتان بن کر پریشر کی وجہ سے اس سے اچھا کھیلا ہی نہیں جاتا ۔۔جب کے باقی ملکوں کی ٹیموں کے کپتان اکثر بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہیں
 

فہیم

لائبریرین
ایک زمانے میں وسیم اکرم پاکستانی ٹیم کا کپتان تھا۔
اور اب میرے خیال میں فہیم اسلم کو کپتان ہونا چاہیے:cool:
تاکہ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری تو آسکے۔
 

سارا

محفلین
فہیم اسلم کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کر کے سیدھا جا کر کپتان کے عہدے پر فائز ہو جائے تا کہ جیت کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو سکے۔۔
 

فہیم

لائبریرین
شکریہ شمشاد بھائی اور سارا باجی:)
لیکن کیا کریں پاکستان میں ٹیلنٹ کی قدر ہی نہیں۔
اور پرچی سسٹم کے خود ہم قائل نہیں
 

قمراحمد

محفلین
مجھے بہت خوشی ہوگی اگر انگینڈ ،آسٹریلیا کو ہرا دے۔ کوئی ٹیم تو ہو جو آسٹریلیا کو شکست دینے میں کامیاب ہو۔ انگینڈ کی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے ہی پاکستان کو سیمی فائنل کھیلنے کا موقعہ ملا تھا۔
 
Top