'ٹیزرکٹ' کے سا تھ آف لائن اردو او سی آر

دوست

محفلین
پینتیس سے کم رکھیں تو کہیں بھی نہیں آنا چاہیے۔
فجر نوری نستعلیق کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے؟
 
فلسفی

محفلین
پینتیس سے کم رکھیں تو کہیں بھی نہیں آنا چاہیے۔
فجر نوری نستعلیق کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے؟
چلیں اس کو بھی دیکھ لیں گے۔ فجر نوری کے ساتھ شاید کچھ چھیڑ چھاڑ کی تھی لیکن ابھی یاد نہیں۔ 35 کریکٹرز کے ساتھ تجربہ کر کے دیکھوں گا۔
 
عرفان سعید

محفلین
شدید احتجاج ۔ آں ں ں ں عرفان سعید ، یہ دیکھو لاہوریوں کی شان میں قصیدے "بارلے (باہر والے)" ملک سے لکھے جا رہے ہیں۔
بلبل کے بچے بیچارے کو "کھوتے کے جیسا" آپ نے کہا اور جگہ جگہ وضاحتیں ہمیں دینا پڑ رہی ہیں!
کھوتے سے یاد آیا کہ کیا بلبل کا بچہ حلال ہوتا ہے؟
 
فلسفی

محفلین
حاضری لگا لو جی میری ادھر، آج کل ذرا مصروفیت ہے۔ کچھ دن بعد موقع ملے گا اس پروجیکٹ پر کام کرنے کا۔
 
عباس اعوان

محفلین
دوستوں کے ساتھ معذرت کہ میں کام کے سلسلے میں بیرون ملک تھا، تو یہاں وقت نہیں دے پایا۔
تمام مراسلہ جات پڑھ لیے ہیں، مزید کیا اپڈیٹس ہیں ؟
 
جاسم محمد

محفلین
دوستوں کے ساتھ معذرت کہ میں کام کے سلسلے میں بیرون ملک تھا، تو یہاں وقت نہیں دے پایا۔
تمام مراسلہ جات پڑھ لیے ہیں، مزید کیا اپڈیٹس ہیں ؟
نسخ کی حد تک ٹیسریکٹ انجن ٹھیک ہے۔ البتہ کوئی بھی نستعلیق فانٹ ٹھیک کام نہیں کر رہا۔ اس کا حل نکالنا پڑے گا
 
فلسفی

محفلین
چلیں اس کو بھی دیکھ لیں گے۔ فجر نوری کے ساتھ شاید کچھ چھیڑ چھاڑ کی تھی لیکن ابھی یاد نہیں۔ 35 کریکٹرز کے ساتھ تجربہ کر کے دیکھوں گا۔
جمیل نوری اور فجر نوری کے ساتھ "Stripped 1 unrenderable words" والا مسئلہ نہیں آتا۔ جیسے محترم دوست نے فجر نوری کے بارے میں فرمایا تھا کہ یہ کریکٹر بیس ہے تو اس کی باکس فائل بھی درست بن رہی ہے۔ لیکن اس میں مسئلہ حرکات کا اور سپیس کا ہے۔ مثلا، شد اور کھڑی زبر وغیرہ اصل لفظ سے بہت فاصلے پر ہیں۔متن میں اگر کوئی ایسا حرف استعمال ہوا ہے جو فونٹ میں موجود نہیں تو "Stripped 1 unrenderable words" والا مسئلہ آتا ہے۔ مثلا اس ' نشان کے لیے جمیل خوشخطی میں مسئلہ آتا ہے (وغیرہ)۔

ابھی میں نے فجر نوری کے ساتھ تربیتی مواد بنایا ہے۔ اس کا نتیجہ حاضر ہے۔

uc

کوڈ:
چلیں اس کو بجی دبکھ لیں کے۔ ر نوری کے ساتھ شاید کچھ چڑ چھاڑ کی تی لیکن ابھی باد نہیں۔ چ33 کریکرز کے ساتھ
تجربہ کر کے دکھوں گا۔

جر ری کے بارے میں فرایا ھا کہ یہ کریٹر یس ہے اس کی اکس فال مبھی ورست بن رعی ہجے۔ لکن اس میں مسنہ
حرکات کا ے۔ منظا، شد اور کھڑی زبر وخیرہ اصل اغظ سے بت فاصلے پر ہیں۔

لیکن جمیل نستعلیق والی تصویر پر اس کا نتیجہ کچھ اچھا نہیں

uc

کوڈ:
چکسں اس کو چجیدولیں گےتجرنوری کےساتعخایدببچیٹرچاڑکی تیلیکنابجیبادنیں۔8کرشرزکےساتھتجُررکرکےدیھوںکا۔
نجرنوری ک بارےبیسفرایاناکہکریٹرٹس ےتواس کی باسفانل مبچیدرست بن رجی جے۔لین اسبیس مسلہ حرکاتکااوربڈیستاے۔مشلا،
داورکٹریزبروغیرواصال نخا سے بہتفاصلےپرہیں۔

عام طور پر جو فونٹ کتابت میں استعمال ہوتا ہے وہ کونسا ہے؟ اگر جمیل نوری ہے تو پھر اس کا حل ڈونکی ورک یعنی ہاتھ سے باکس فائلز کو درست کرنا ہے یا پھر پہلے کریکٹر بیس فونٹ تیار کیا جائے۔ ایک جگاڑ یہ ہے کہ باکس فائل جمیل خوشخطی کی یا فجر نستعلیق کی استعمال کی جائے (اس میں حروف علیحدہ علیحدہ ہوتے ہیں)۔ پھر ٹف فائل جمیل نوری والی استعمال کر کے باکس فائل کو درست کیا جائے۔

فی الحال تو یہی سمجھ آتا ہے۔ کسی کے پاس کوئی اور حل ہے تو بتائے۔
 
دوست

محفلین
میرا خیال ہے سیدھا سیدھا کام کیا جائے اگر مشقت ہی کرنی ہے تو پھر جمیل نوری نستعلیق پر ہی کی جائے۔ باکس فائل کی درستی کے لیے طریقہ کار وضع کریں اور پھر دیکھتے ہیں کہ اسے کیسے کیسے کیا جائے۔ میں اردو الفاظ کو 35 کیریکٹر فی سطر ڈال کر ایک فائل بنا دیتا ہوں آج۔ حروف تہجی کی مناسب دوہرائی کے ساتھ (پندرہ بار کا پڑھا تھا کہیں)۔
 
آپ پہلے دس دس سطروں کی تقریبا پانچ فائلز مجھے دیجیے۔ میں ہاتھ سے ان کی درست باکس فائلز بنا کر ایک تجربہ کرلیتا ہوں۔ اس کے بعد ورک فلو وضع کر لیں گے۔ ان شاءاللہ
 
دوست

محفلین
صرف اٹھارہ ہزار سطریں ہیں۔ فائل یہاں ڈال دی ہے۔
بہت زیادہ اچھا حل نہیں ہے، خاص طور پر آخر پر انفرادی کیریکٹرز ہیں۔ آئیڈیلی انفرادی کیریکٹرز کے رینڈم کمبینیشز جنریٹ ہونے چاہئیے تھے۔ بہرحال، اس سے کچھ سطریں نکال کر ٹرائی کریں۔
 
جزاک اللہ خیر، کل ان شاء اللہ اس پر تجربہ کروں گا۔
 
جاسم محمد

محفلین
میرا خیال ہے سیدھا سیدھا کام کیا جائے اگر مشقت ہی کرنی ہے تو پھر جمیل نوری نستعلیق پر ہی کی جائے۔
اگر مینول باکس فائل بنا نے کے بعد ٹیسریکٹ انجن نوری نستعلیق کو صحیح ریڈ کر پا رہا ہے تو میرے خیال میں اسی "مشقتی کھوتے" کو اپنانا پڑے گا۔ بہرحال آپ پہلے تجربہ کر لیں۔ پھر آگے دیکھتے ہیں۔

پہلے درست ورک فلو مل جائے۔
مشقتی کام کو بعد میں بہتر کیا جا سکتا ہے۔
میری رائے میں ابھی کسی بھی طریقے کو اس وجہ سے نہیں چھوڑنا چاہیے کہ یہ مشقتی ہے۔
 
فلسفی

محفلین
صرف اٹھارہ ہزار سطریں ہیں۔ فائل یہاں ڈال دی ہے۔
بہت زیادہ اچھا حل نہیں ہے، خاص طور پر آخر پر انفرادی کیریکٹرز ہیں۔ آئیڈیلی انفرادی کیریکٹرز کے رینڈم کمبینیشز جنریٹ ہونے چاہئیے تھے۔ بہرحال، اس سے کچھ سطریں نکال کر ٹرائی کریں۔
اس مواد کو استعمال کرنے سے یہ اس طرح کے ایررز آتے ہیں۔

کوڈ:
Error in boxCreate: y < 0 and box off +quad
Error in boxCreate: y < 0 and box off +quad
Error in boxCreate: y < 0 and box off +quad
Error in boxCreate: y < 0 and box off +quad

اس کے بجائے میں نے یہ مواد استعمال کیا ہے۔ "نفیس نستعلیق" کے فونٹ کے ساتھ اور خودساختہ بنی ہوئی باکس فائلز کے ساتھ۔
نتیجہ:
uc

کوڈ:
فغغذ کہو ظط انہی ہے
بند کرہ کھیل تاشا ہمیں نیند تی سے
اب ن س حجانے د ے دنیا ہیس نیند آلی سے
ووگیچف چاند ستاروں نے جا سچھ جم تق
م ذر جاگتے ر ہنا ہہیں نیند نی ہے
دل کی خو اہخ سمہ تھا مر اتہ د بکا جانے
اور آ کگھوں کا یہ کینا ہہیں نیند ی سے
انی یادو سے بصییں اب تد رہاکی دے ے
اب تو ز بیر نہ یہا ہیں نیند آلی سے
چھاوں پات ے سافر مہر جاجا سہے
زلف و ایسے نہ ھرا ہہیں نیند آتی سے

میرے خیال میں جمیل نوری فونٹ لیگیچر بیس ہونے کے وجہ سے زیادہ مددگار نہیں۔ متن کی فائلز کم از کم دس سطری ہوں اور کم از کم دس ہوں تو کچھ نتیجہ نظر آتا ہے۔ اس سے کم پر تربیت کروانے سے نتیجہ بالکل بےکار ہوتا ہے۔ فی الحال تو کچھ خاص سمجھ نہیں آرہی۔ لیکن اگلا تجربہ میں دس سطری دس فائلز کے ساتھ مناسب متن کو لے کر کروں گا۔ اس کے لیے باکس فائلز کو مینویلی درست کرنا پڑے گا۔ یہ لمبا کام ہے اس میں ذرا وقت لگے گا۔ آپ حضرات اگر کچھ کہنا چاہیں؟
 
آخری تدوین:

دوست

محفلین
اوپر والا ایرر خالی باکس کی وجہ سے لگ رہا ہے۔ یہاں دیکھیں۔ +quad کے ساتھ صفحے میں تلاش کرنے سے کمنٹ سامنے آ جاتا ہے۔
سادہ نستعلیق سے ٹرائی کر لیں پھر، بالآخر تو نتیجہ درکار ہے، اگر اس سے ٹرین شدہ فائلیں نوری نستعلیق کو پڑھ لیں تو اور کیا چاہیئے۔
 
دوست

محفلین
یہ جو ہاتھ والا کام ہے، اسے جمیل نوری والی باکس فائلوں پر بھی آزما لیا جائے۔ اگر خود نہیں کر سکتے تو یہاں بانٹ کر دس سطری فائلوں کی باکس فائلیں تیار کر لی جائیں۔
مندرجہ بالا مواد کی ایک اور مصیبت آدھے ادھورے لفظ یعنی ترسیمے ہیں۔ لفظوں کی بجائے لفظو اور ں وغیرہ وغیرہ۔
 
میرے خیال میں یہ ایرر انگریزی اور اردو کے حروف یا نمبرز کو مکس کرنے کی وجہ سے آتا ہے یہاں دیکھیے۔ اس کی تصدیق کے لیے مختصر متن کے ساتھ تجربہ کروں گا۔

یہ جو ہاتھ والا کام ہے، اسے جمیل نوری والی باکس فائلوں پر بھی آزما لیا جائے۔ اگر خود نہیں کر سکتے تو یہاں بانٹ کر دس سطری فائلوں کی باکس فائلیں تیار کر لی جائیں۔
مندرجہ بالا مواد کی ایک اور مصیبت آدھے ادھورے لفظ یعنی ترسیمے ہیں۔ لفظوں کی بجائے لفظو اور ں وغیرہ وغیرہ۔
ایسا ہی کروں گا۔ اکیلے کرنا تو مشکل لگ رہا ہے۔ ویسے بھی جو ایک سطری فائلز درست کی تھیں ان میں کچھ حروف اپنی درست پوزیشن پر نہیں تھے اور کہیں کہیں سپیس بھی درست نہیں تھی۔ خاص کر ایسے الفاظ میں جہاں حروف ایک دوسرے کے اوپر لکھے گئے ہوں۔ میں وقت نکال کر متن کی فائلز اور ایک ڈاکومنٹ ترتیب دیتا ہوں جس میں باکس فائل کو درست کرنے کا طریقہ موجود ہو۔
 
فلسفی

محفلین
لو حضرات ایک اور تجربہ حاضر ہے۔ میرے خیال میں "مرکز تحقیقات لسانیات" والوں نے ٹیسریکٹ انجن کو اردو کے لیے مزید بہتر کر کے تربیتی مواد بنایا ہے۔ اس کے لیے انھوں نے مختلف فونٹ سائز کے ساتھ علیحدہ علیحدہ تربیتی مواد بنانے کے ساتھ ساتھ مہیا کردہ تصویر کا مزید بہتر بنا کر ٹیسریکٹ انجن استعمال کرنے کا طریقہ وضع کیا ہے جس کی وجہ سے ان کے نتائج کافی بہتر ہیں۔ یہ مقالہ دیکھیے۔

ابھی میں نے جمیل خوشخطی کے ساتھ یہ مواد استعمال کیا ہے (اس میں ٹف فائلز بھی ہیں اور باکس فائلز بھی، آپ حضرات ذرا ان فائلز پر نظر ڈالیے اور اگر کوئی مشورہ دینا چاہیں تو ضرور دیجیے)۔
تربیتی مواد ڈیفالٹ فانٹ سائز یعنی ۱۲ پر تیار کیا ہے۔ پھر اس تصویر سے متن حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔

uc

کوڈ:
انکیاسی ضشصوراورقو اساس دہداری اس مرو حکوہخغ ہک تھکہکیاجال وئی سرکری ملادم ای انیاراتکااستالکرکی۔

نتیجہ مایوس کن ہے۔ لیکن اگر میں اسی تصویر کو ری سائز کروں یعنی اس کی چوڑائی 755 پکسلز سے تبدیل کر کے 1500 پکسلز کردوں تو یہ نتیجہ ہے۔
uc

کوڈ:
انکاسیا سی شہوراورفی احساس ذمہداری ا س مروحک پکخ پکاھاکہکیامجال جوگوٹی سکاری لازم اینے اننیارا تکاخلاستما لکرسکے۔

جو قدرے بہتر ہے۔ مزید (8000) بڑھانے سے۔

uc

کوڈ:
انکیاسی شوراورقوقی احساس ذمہ داری اس عرونکوبکخ جکا تھا ۔کیامجال جوگولیسرکاری لازم اینے اقتیاراتکا قلط ستھا لکر سکی۔

آپ حضرات کی کیا رائے ہے اب؟
 
عباس اعوان

محفلین
عمدہ کام فلسفی بھائی۔
جو آپ نے آخری تجربہ کیا ہے، اس میں صرف تصویر کو ری سائز کرنے کی بجائے بڑے فونٹ سائز میں لکھیں، اور تصویر کی ڈی پی آئی بھی بڑھا کر دیکھیں۔
تصویر ری سائز کرنے سے متن بہت مدھم ہو جاتا ہے۔
 
Top