دوست
محفلین
میں بھی اعجاز اختر صاحب والا مشورہ دوں گا، ان کی کتب بہترین حل ہیں (بُکس والی زپ فائل انہیں کی کتابیں ہیں 2011 سے پہلے کی، جس میں قرآنی تراجم اور عربی بھی ملے گی، اس پر دھیان رہے)۔ میں نے جو اوپر شیئر کیا تھا اس میں عالمی اخبار اور نیوز اردو میں بہت اغلاط ہیں۔ نوائے وقت اور جنگ نسبتاً بہتر ہیں چونکہ یہ اخبارات ہیں۔ اور ان میں بہت سے ترسیمے اور الفاظ مل جائیں گے جو اور کہیں نہیں (انگریزی سے درآمد شدہ الفاظ وغیرہ)۔ میرا خیال تو ورڈ لسٹ سے سطور تیار کرنے کا تھا جیسا کہ میں نے کچھ کام بھی کیا تھا۔ باقی آپ کو جیسے مناسب لگے۔
آخری تدوین: