ابھی تک جو میں سمجھ پایا ہوں اس کے مطابق ان کے تربیتی مواد سے تصویر سے کچھ کوڈز حاصل ہوتے ہیں۔
پہلے آپس میں طے کر لیں کہ یہاں سی ایل ای والا طریقہ ہی دوبارہ ایجاد کرنا ہے یا جدید ٹیزریکٹ 4 اور کسی بہتر او سی آر انجن پر منتقل ہونا ہےکرلپ والے اگر ایک امیج کے سینکڑوں ٹکڑے کر کے پہچان کرواتے ہیں، اگر وہی ہمیں کروانا پڑا تو پروسیسنگ اور وقت تو بہت صرف ہو جائے گا۔
کرتے ہیں کچھ یار، ذرا دفتری مصروفیات کم ہوں تو اس کام کی طرف باقاعدہ توجہ دوں گا۔پہلے آپس میں طے کر لیں کہ یہاں سی ایل ای والا طریقہ ہی دوبارہ ایجاد کرنا ہے یا جدید ٹیزریکٹ 4 اور کسی بہتر او سی آر انجن پر منتقل ہونا ہے
یوں کریں کہ اس امیج کا متن ٹائپ کر کے، تصویر بنا کر او سی آر کریں(ٹریننگ تو آپ پہلے ہی کر چکے ہیں)، میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ سکین شدہ امیج اور جنریٹڈ امیج کے او سی آر میں کتنا فرق ہے۔اس کے بجائے جس امیج سے متن نکالنا ہے اس کو بلیک اینڈ وائٹ کر کے استعمال کیا جائے۔ سی ایل ای والے بھی یہی کر رہے ہیں۔
میرا نہیں خیال اس چیز کا کوئی زیادہ چانس ہے۔۔ لیکن لفظ میں سے لفظ نکل آنے کا امکان نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ فی الوقت کوئی مثال ذہن میں نہیں آ رہی۔
/*************************************************************/
/* تعارف */
/* */
/* اردو الفاظ اور کلمات کی یہ فہرست جو 33651 اندراجات پر مشتمل ہے، */
/* اردو ویب (www.urduweb.org) کے اردو لغت اور تھیسارس پراجیکٹ کے */
/* پہلے مرحلے کے طور پر شائع کی جا رہی ہے۔ اس فہرست کے مرتب کرنے */
/* میں، اردو ویب کی فراہم کردہ سہولیات کے علاوہ، اردو ویب کے مندرجہ ذیل */
/* ارکان کا تعاون شامل رہا ہے: */
/* محمد شاکر عزیز، اعجاز اختر، آصف اقبال، رضوان، محب علوی */
/* اس فائل کے مندرجات کو کوئی بھی بغیر کسی قیمت کے اداء کئیے، اور */
/* تقریباً بلا کسی پابندی کے GNU General Public License کے تحت */
/* استعمال کر سکتا/سکتی ہے۔ اس لائسنس کی تازہ ترین کاپی */
/* The GNU General Public License v3.0 - GNU Project - Free Software Foundation سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ */
/* */
/* اس پراجیکٹ سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے اور اس فہرست کے بارے میں */
/* ہمیں اپنے تبصرہ جات سے مطلع کرنے کیلئے اس ای میل پر رابطہ کیجئیے: */
/* dictionary@urduweb.org */
/* بتاریخ: 25 مئی 2006 */
/*************************************************************/
This Document is Licensed to OOo under their terms and conditions.
spellcheck initialization error
ہاں مجھے بھی لگتا ہے کہ علیحدہ سے کچھ بنانے کے بجائے اس کو استعمال کر سکتے ہیں، اس میں پوسٹ پروسیسنگ والی آپشن بھی ہے۔ آپ کی بتائی ہوئی لغت کے ساتھ کوشش کرتا ہوں۔چیز تو اچھی لگ رہی ہے۔
لغت ہن سپیل والی تو استعمال نہیں کرتا یہ؟ فائر فاکس کی ڈکشنری سے نکال کر چیک کریں۔
یہ کالج کے زمانے میں استعمال کیا تھا، خصوصا تھیسس کے لیے اسکین شدہ ریسرچ پیپرز میں سے اقتباس کے لیے، لیکن صرف انگریزی اور تھوڑی ہندی کے لیے بھی۔حضرات میرے خیال میں ایک سافٹ وئیر پہلے سے موجوود ہے جو ٹیسریکٹ کے انجن کی بنیاد پر کام کرتا ہے۔ اس میں متن سے سطروں یا الفاظ کی بنیاد پر بھی پروسیسنگ کروائی جاسکتی ہے۔ اس میں لغت کو شامل کر کے سپیل چیکنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔
ایک اہم بات کہ اس میں اردو کی جس لغت کو شامل کیا گیا ہے وہ محفل کے حضرات کی محنت کا نتیجہ ہے۔
فی الحال یہ سمجھ نہیں آئی کہ اس لغت کو مذکورہ سافٹ وئیر میں شامل کیسے کرنا ہے اور استعمال کیسے کرنا ہے۔ کیونکہ لغت کی فائل کو ڈیٹا اور دوسری ڈائریکٹریز میں کاپی کیا ہے لیکن سپیل چیکر پر یہ ایرر آتا ہے۔
کوڈ:spellcheck initialization error
آپ میں سے کسی نے اس کو استعمال کیا ہے؟
یہی تو المیہ ہے اردو والوں کا صاحب۔۔۔۔اردو کا خیال نہیں آیا
کیا آپ نے اس کے نتائج دیکھیں ہیں؟یہی تو المیہ ہے اردو والوں کا صاحب۔۔۔۔
خیر !
میری دانست میں اردو کا صرف ایک ہی نسبتاََ مفید او سی آر موجود ہے ،،،، جو کہ مفت نہیں ہے اور ونڈوز 10 کے لئے ہے ،،،، قیمت بھی زیادہ نہیں ہے ،،،، مگر آنلائن ہے۔
Buy OCR Text Detection Tool - Microsoft Store
کیا کوئی تجزیہ کرکے بتا سکتا ہے کہ اس کے پیچھے کس قسم کی ٹیکنالوجی استعمال ہورہی ہے؟مجھے تو ایک غلطی بھی نہیں لگ رہی۔
گوگل او سی آر؟کیا کوئی تجزیہ کرکے بتا سکتا ہے کہ اس کے پیچھے کس قسم کی ٹیکنالوجی استعمال ہورہی ہے؟