نبیل
تکنیکی معاون
الان مسک کی کمپنی ٹیسلا نے مکمل الیکٹرک کار کو ایک محض ایک کانسپٹ سے اگلے مرحلے میں لیجا کر اسے ایک باقاعدہ بزنس بنا دیا ہے اور تمام توقعات کے خلاف الیکٹرک کارز کی مقبولیت روز افزوں بڑھ رہی ہے۔ لیکن ابھی تک ٹیسلا کی جانب سے تمام الیکٹرک کارز ماس پروڈکشن کی غرض سےنہیں بنائی گئی تھیں بلکہ ماڈل ایس اور ماڈل ایکس کاریں لگژری کاریں ہیں اور عام آدمی کی دسترس باہر ہیں۔ بالآخر کچھ عرصہ قبل الان مسک نے ٹیسلا ماڈل 3 کی تیاری کا اعلان کیا جو اگرچہ بہت سستی نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود یہ ماڈل ماس پروڈکشن کی غرض سے تیار کیا گیا ہے اور اس کی تیاری کے اعلان کے چوبیس گھنٹوں کے اندر ہی کئی لاکھ بر آرڈر موصول ہوگئے۔ اس عرصہ میں ٹیسلا کی پروڈکشن کی صلاحیت پر شکوک و شبہات کا اظہار بھی کیا جاتا رہا ہے، لیکن اب تمام تر انتظار کے بعد کچھ ہی دیر میں ٹیسلا ماڈل تھری فیکٹری فلور سے رول آؤٹ کرنے والی ہے۔ اگر اس ماڈل کو حقیقی کامیابی مل جاتی ہے تو یہ آٹوموبائل انڈسٹری کا ایک بڑا سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے اور پرانے ایک صدی سے زیادہ عرصے سے کاروں کی مارکیٹ پر اجارہ داری کرنے والی کمپنیوں کے لیے یہ خطرے کا نشان بھی ہے۔
حوالہ جات:
Munster Compares Tesla's Model 3 To Apple's iPhone: 'It Could Change The World'
حوالہ جات:
Munster Compares Tesla's Model 3 To Apple's iPhone: 'It Could Change The World'