ٹیلیفونک رابطہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کل جاوید اقبال بھائی نے میرے موبائل پر 8٫50 بجے ’’شبخون‘‘ مارا۔
چونکہ میرے پاس ۳ نمبر ہیں۔ جس پر جاوید بھائی نے کیا وہ نمبر میں بہت کم ہی کسی کو دیتا ہوں۔ ایک نمبر آسان ہے اسی پر زیادہ لوگ کرتے ہیں۔ لیکن وہ بل والا ہے کل ہی کٹا ہے۔ سستی کی بل ہی جمع نہیں کروایا۔ باقی ۲ پری پیڈ ہیں ان میں سے جو کم ہی کسی کہ پاس ہے اس پر جاوید نے کیا۔
جب اس نے راسخ کہا تب یاد آیا کہ یہ جاوید ہی ہوں گے۔ ان سے اچھی گپ شپ ہوئی۔ یہ شمشاد اور جاوید بھائی کی اعلی ظرفی ہے کہ انہوں مجھکو یاد کیا۔ اور فون کیا۔
مجھے جاوید بھائی کی سوچ پسند آئی۔ مثبت سوچ کے حامل ہیں۔ بڑے پیار سے پیش آرہے تھے۔
کام کاج فیملی وغیرہ کے متعلق تو کوئی خاص باتیں نہیں ہوئیں آئندہ مزید تعارف ہوگا ان شاء اللہ۔ آجکل چونکہ مکہ مکرمہ مدینہ منورہ میں حجاج کرام کا ’’مبارک‘‘ رش ہے اس لئے مقامی لوگ کم ہی رخ کرتے ہیں ان دونوں شہروں کا کیونکہ بشری طبیعت پرسکون ماحول طلب کرتی ہے۔ پرسکون ماحول تب ہی میسر آتا ہے جب سارے حجاج اپنے اپنے ملک روانہ ہوجائیں۔ ورنہ دہکم دھکی۔ اور مختلف غلط غلط جگہوں پر ہاتھ لگنے کے خاص طور پر طواف کرنے کے دوران چانس بہت زیادہ ہیں۔
موسم کی بات ہوئی تو مدینہ میں سردی شروع ہو رہی ہے۔ جدہ میں موصوف اے۔سی لگاکر نیچے بیٹھے ہوئے تھے۔ میں نے کہا: یارا سامنے بیٹھو اچھی طرح سردی محسوس ہو۔
کوئی تجربہ کرکے دیکھے۔ اے سی کے سامنے پوری رات گزارے صبح اسے سب ’’آکڑا‘‘ ہنستا ہوا پائیں گے۔ بالکل اس سوٹ کی طرح جس کو مایہ لگی ہوئی ہو۔
مایہ سے بات یاد آئی کاٹن کے سوٹ پر لگالو لو بندہ دائیں بائیں نہیں دیکھ سکتا۔ کسی طرف دیکھنے کے لئے پورا مڑنا پڑتا ہے۔ مجھے پسند نہیں۔ خاص طور پر سردیوں میں۔
جدہ میں چونکہ دریا ہے وہاں رطوبت ہوتی ہے اس لئے وہاں ابھی سردی کا حملہ نہیں ہوا۔
جاوید نے کہا: سامنے نہیں نیچے بیٹھا ہوں ۔ اے سی چھت پر لگا ہے۔
میں نے مزاح کرتے ہوئے کہا: اے سی چھت پر لگا کر کمرے میں بیٹھے ہوئے ہو؟ لیکن جاوید بھائی کو میرا یہ جملہ سمجھ نہیں آیا۔
باتوں باتوں میں جاوید نے بتایا کہ وہ ’’نسرین‘‘ کے پاس رہتے ہیں اکثر۔۔
(یار نسرین کا نام سن کر آپ لوگوں کی آنکھیں کھل کر گول بنٹے کی شکل اختیار کر چکی ہوں گی۔ آپ کرسی سیدھی کرکے تھوڑا سا آگے ہوئے ہوں گے دوبارہ سطر پڑھنے کے لٔئے)۔
وضاحت کرتے ہوئے عرض کروں ’نسرین‘‘ کمپنی کا نام ہے جس میں وہ کام کرتے ہیں۔
(بھیا آنکھیں واپس اپنی حالت پر لے آٔؤ اور کرسی بھی ذرا پیچھے کرلو)۔ ہہہہ
خدا جاوید کو زندہ جاوید رکھے۔ امن امان صحت وعافیت دے۔ رزقِ حلال وافر طور پر عطا فرمائے۔ اور تا ابد خوش رہیں، آمین ثم آمین۔
والسلام
 
تیشہ

محفلین
:D میرے پاس جب جاوید بھائی کا ایڈریس پہنچا تب میں بھی ذرا چونک گئی تھی نسرین کو پڑھکر :lol: :lol: ، پھر آگے پڑھا تو کمپنی کا نام تھا ۔ :p
 
دوست

محفلین
واہ
جاوید بھائی سے ہمارا رابطہ ہوا تو ہمیں پکا یقین ہے کہ نوائے وقت کے نور بصیرت سے انتخاب پڑھ کر سنانا شروع کردینگے۔ 8)
 
تیلے شاہ

محفلین
السلام علیکم راسخ بھائی
شمشاد صاب نے آپ کے بارے میں بتایا تھا مگر آجکل کچھ مصروف ہوں اس لیے آپ سے بات نہ ہو سکی میں بھی ریاض میں مقیم ہوں ۔
ویسے ابھی تک میری جاوید بھائی سے بھی بات نہیں ہوئی
مگر انشاءاللہ جلد ہی گیٹ ٹو گیدر کا کوئی بندوبست کرتے ہیں
اپنے فریب بھائی واپس آجائیں
:wink:
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت خوب بھائی جی، اس بار منظوم نہیں کیا ملاقات کو؟ ویسے یہ مندرجہ ذیل جملہ کچھ اضافی نہیں‌ لگ رہا؟

راسخ نے کہا:
اور مختلف غلط غلط جگہوں پر ہاتھ لگنے کے خاص طور پر طواف کرنے کے دوران چانس بہت زیادہ ہیں۔
 
تیلے شاہ نے کہا:
السلام علیکم راسخ بھائی
شمشاد صاب نے آپ کے بارے میں بتایا تھا مگر آجکل کچھ مصروف ہوں اس لیے آپ سے بات نہ ہو سکی میں بھی ریاض میں مقیم ہوں ۔
ویسے ابھی تک میری جاوید بھائی سے بھی بات نہیں ہوئی
مگر انشاءاللہ جلد ہی گیٹ ٹو گیدر کا کوئی بندوبست کرتے ہیں
اپنے فریب بھائی واپس آجائیں
:wink:

جی تیلے بھائی

یار تیلے آپ کا نام ہے یا نک؟

جی شمشاد بھائی نے بتایا تھا آپکا بھی
جی ان شاء اللہ ضرور کوئی پروگرام مرتب کریں

فریب بھائی خیر خیریت سے آلیں۔
 
قیصرانی نے کہا:
بہت خوب بھائی جی، اس بار منظوم نہیں کیا ملاقات کو؟ ویسے یہ مندرجہ ذیل جملہ کچھ اضافی نہیں‌ لگ رہا؟

راسخ نے کہا:
اور مختلف غلط غلط جگہوں پر ہاتھ لگنے کے خاص طور پر طواف کرنے کے دوران چانس بہت زیادہ ہیں۔

زیادہ تو نہیں البتہ
ختم بھی کردیں تو حرج نہیں

در اصل یہ مزاح کے زمرے میں آتا ہے۔

منظوم کرنے کا موڈ ہو تو ہوتا ہے ہر دفعہ نہیں
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

واقعی راسخ بھائی آپ میں لکھنے کی خدادادصلاحیت ہے آپ کولفظوں کو تحریرمیں لاناآتاہے ۔ اللہ تعالی آپ کو اور بھی زورقلم عطا کرے(آمین ثم آمین)
بس اتنا ہی کافی ہے کہ۔۔۔
:oops: :oops: :oops: :oops: :oops:

والسلام
جاویداقبال
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

واقعی باجو، نسرین کانام سن کر ہرکوئي چونک ساجاتاہے پتہ نہیں کیوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :(

تیلے بھیا، انشاء آپ سے بھی رابطہ کریں گے آپ اپنافون نمبرزپ کردیں (انشاء اللہ)

والسلام
جاویداقبال
 
تیلے شاہ

محفلین
جاویداقبال نے کہا:

آپ شمشاد بھائی سے لے لیں
 
بوچھی نے کہا:
راسخ نے کہا:
بوچھی نے کہا:
:D میرے پاس جب جاوید بھائی کا ایڈریس پہنچا تب میں بھی ذرا چونک گئی تھی نسرین کو پڑھکر :lol: :lol: ، پھر آگے پڑھا تو کمپنی کا نام تھا ۔ :p

مجھ کو پتہ تھا
:p

آپکو کیا پتا تھا ؟ نسرین کا ؟ :p

یہی کہ یہ کمپنی کا نام ہے

:p

بی بی جی مجھ بھی لفظوں سے کھیلنا آتا ہے :p
 
جاویداقبال نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

واقعی راسخ بھائی آپ میں لکھنے کی خدادادصلاحیت ہے آپ کولفظوں کو تحریرمیں لاناآتاہے ۔ اللہ تعالی آپ کو اور بھی زورقلم عطا کرے(آمین ثم آمین)
بس اتنا ہی کافی ہے کہ۔۔۔
:oops: :oops: :oops: :oops: :oops:

والسلام
جاویداقبال

مرحبا بھائی جی

شکریہ دعا کا
 
Top