ٹیلی وژن کے ممتاز کمپئیر، ادیب،ماہر لسانیات عبید اللہ بیگ انتقال کرگئے

Rashid Ashraf

محفلین
ٹیلی وژن کے ممتاز کمپئیر، ادیب،ماہر لسانیات عبید اللہ بیگ آج بروز جمعہ 22 جون، 2012 کو کراچی میں انتقال کر گئے ۔ ان کی نمازہ جنازہ آج بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔ ٹیلی وژن کے مشہور پروگرام کسوٹی سے شہرت حاصل کرنے والے عبید اللہ بیگ،دانشور بھی تھے ،ادیب تھے ،کالم نگار اور میڈیا ماہر تھے۔ عبیداللہ بیگ کو 2008 میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا تھا۔بھارت کی ریاست رامپور سے پاکستان ہجرت کر نے والے عبید اللہ بیگ نے کراچی میں زندگی گذاری ،،کتاب سے محبت اور مختلف زبان سیکھنے کا شوق ان کی پہچان بنا ،وہ کچھ ایسی زبانیں بھی جانتے تھے ،جو اب متروک ہوتی جارہی ہیں۔ انکی شہرت ٹیلی وژن کے مشہور پروگرام کسوٹی سے ہوئی ،جس میں ایک شخص کا سوال پوجھنا ہوتا تھا۔ اس پروگرام میں ملک کے ممتاز شاعر اور دانشور ان کے ساتھ ہوتے تھے۔ ماضی کی کھوج ان کا خاص شوق تھا ،اس لئے تاریخ اور ادب پر ان کی گہری نظر تھی۔ ماحولیات کے بارے میں ان کی تیار کردہ لغت ان کا اہم کام تھا۔ انہوں نے ماحول کے بارے میں ایک رسالے ادارت کی اورماحول سے آگہی کے لئے مضامین تحریر کئے۔ انکی بیگم سلمیٰ بیگ بھی ٹیلی وژن کی مقبول رہیں۔

خاکسار نے دو برس قبل عبید صاحب کی ایک ویڈیو ریکارڈ کرکے یوٹیوب پر شامل کی تھی جس میں وہ جناب ابن صفی پر اظہار خیال فرما رہے ہیں، مذکورہ ویڈیو کلپ کا لنک یہ ہے

www.youtube.com/watch?v=-II2kngoTbo

راشد اشرف
کراچی سے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ٹیلی وژن کے ممتاز کمپئیر، ادیب،ماہر لسانیات عبید اللہ بیگ آج بروز جمعہ 24 جون، 2012 کو کراچی میں انتقال کر گئے ۔ ان کی نمازہ جنازہ آج بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔ ٹیلی وژن کے مشہور پروگرام کسوٹی سے شہرت حاصل کرنے والے عبید اللہ بیگ،دانشور بھی تھے ،ادیب تھے ،کالم نگار اور میڈیا ماہر تھے۔ عبیداللہ بیگ کو 2008 میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا تھا۔بھارت کی ریاست رامپور سے پاکستان ہجرت کر نے والے عبید اللہ بیگ نے کراچی میں زندگی گذاری ،،کتاب سے محبت اور مختلف زبان سیکھنے کا شوق ان کی پہچان بنا ،وہ کچھ ایسی زبانیں بھی جانتے تھے ،جو اب متروک ہوتی جارہی ہیں۔ انکی شہرت ٹیلی وژن کے مشہور پروگرام کسوٹی سے ہوئی ،جس میں ایک شخص کا سوال پوجھنا ہوتا تھا۔ اس پروگرام میں ملک کے ممتاز شاعر اور دانشور ان کے ساتھ ہوتے تھے۔ ماضی کی کھوج ان کا خاص شوق تھا ،اس لئے تاریخ اور ادب پر ان کی گہری نظر تھی۔ ماحولیات کے بارے میں ان کی تیار کردہ لغت ان کا اہم کام تھا۔ انہوں نے ماحول کے بارے میں ایک رسالے ادارت کی اورماحول سے آگہی کے لئے مضامین تحریر کئے۔ انکی بیگم سلمیٰ بیگ بھی ٹیلی وژن کی مقبول رہیں۔

خاکسار نے دو برس قبل عبید صاحب کی ایک ویڈیو ریکارڈ کرکے یوٹیوب پر شامل کی تھی جس میں وہ جناب ابن صفی پر اظہار خیال فرما رہے ہیں، مذکورہ ویڈیو کلپ کا لنک یہ ہے

www.youtube.com/watch?v=-II2kngoTbo

راشد اشرف
کراچی سے

کون کون سی زبانیں جانتے تھے ؟
 

مہ جبین

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ پاک انکے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور اُنکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین
 

موجو

لائبریرین
اناللہ وانا الیہ راجعون
اللہ رب العزت ان کی مغفرت کرے اور جنت میں جگہ عطا فرمائے
 

محمداحمد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون

بہت ہی افسوس ناک خبر ہے۔ عبید اللہ علیم اُن گنے چنے لوگوں میں سے تھے جو تہذیب کے ذکر پر ضرور یاد آتے ہیں۔ اتنی خوبصورت گفتگو، ایسا مہذب لب و لہجہ، دل موہ لینے والا انداز ۔ جب بھی کبھی عبیداللہ بیگ اور قریش پور کا کسوٹی پروگرام دیکھنے کا اتفاق ہوا دل نے یہی چاہا کہ دیکھتے ہی رہیں اور سنتے ہی رہیں۔

اللہ اُنہیں غریقِ رحمت کرے کہ ایسے لوگ بہت کم پیدا ہوتے ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
پتہ نہیں کیوں آج کل مجھے لگ رہا ہے جیسے پچھلے کچھ دنوں سے وقت کا پہیہ بہت تیزی سے گھومنے لگا ہے۔ واقعات اتنی تیزی سے ایک کے بعد ایک رونما ہورہے ہیں کہ کچھ سمجھ نہیں آتا۔ اس تیز رفتاری کا المیہ یہ ہے کہ نہ تو ہم کسی کا غم کر پاتے ہیں نہ کوئی خوشی منا پاتے ہیں ۔ واقعات کی یلغار میں سمجھ نہیں آتا کہ کیا کریں اور کیا نہ کریں۔ یوں لگتا ہے جیسے وقت کے تیز رفتار دریا میں ہم بے یار و مدد گار بہہ رہے ہیں، کبھی کنارہ نظر آتا ہے تو مسکرانا ہی چاہتے ہیں کہ پھر سے کوئی لہر ہمیں پستیوں اور اندھیروں میں دھکیل دیتی ہے۔

معلوم نہیں ایسا مجھے ہی لگ رہا ہے یا سب کا یہی حال ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
مرحوم واقعی انتہائی نفیس اور صاحب علم شخصیت تھے۔ مجھے بھی ایک مرتبہ ان سے اتفاقا ملاقات کا شرف حاصل ہوا تھا۔
 
Top