ٹیلی پیتھی کے متعلق سوال و جواب

یہاں پر ٹیلی پیتھی کے متعلق سوال و جواب کیئے جائیں گے ۔ منتظمین سے گذارش ہے کہ دوسرے تھریڈز میں موجودہ سوالات کو یہاں منتقل کر دیا جائے ۔ عین نوازش ہوگی
 
عسکری

معطل
ٹیلی پیتھی کیا ہے اور کیا واقعی جو کچھ ہم نے فرہاد علی تیمور والے ناول میں پڑھا وہ ہو سکتا ہے؟۔
 
فرہاد علی تیمور کے ناول میں ہونے والی 90 فیصد کاروائیاں فرضی ہیں حقیقت سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے یہ اشاعتی ادارے کے مفاد میں تحریر کردہ داستاں ہے جسکا حقیقی زندگی سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا ٹام اور جیری کا البتہ دیگر معلومات آپکو ہمارے دوسرے تھریڈ سے مل جائیں گی پھر بھی اگر تشنگی رہے تو آپ شوق سے پوچھئیے ۔ ہم حاضر ہیں
 
اوئے تو بھی سسپنس میں دیوتا پڑھتا ہے۔ واہ رے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسی لئے ایسا ہو گیا ہے

اس لہجے میں ایک سنجیدہ تھریڈ میں دوسرے ساتھی سے مخاطب ہونے کا شکریہ ۔ البتہ براہ کرم آئیندہ پرہیز کیجئے شاید کسی کو اچھا نہ لگے
 
عسکری

معطل
فرہاد علی تیمور کے ناول میں ہونے والی 90 فیصد کاروائیاں فرضی ہیں حقیقت سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے یہ اشاعتی ادارے کے مفاد میں تحریر کردہ داستاں ہے جسکا حقیقی زندگی سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا ٹام اور جیری کا البتہ دیگر معلومات آپکو ہمارے دوسرے تھریڈ سے مل جائیں گی پھر بھی اگر تشنگی رہے تو آپ شوق سے پوچھئیے ۔ ہم حاضر ہیں

میری حس سسپنس کا حال یہ ہے کہ میں 9 سال کی عمر سے یہ ناول پڑھنا شروع کیا تھا فیصل بھیا۔پر جب آپ خود پانچ سال بعد اس دھاگے کا احیا کر رہے ہیں تب یہ کیسے ممکن ہے کہ باقائدہ الف بے ہی ہمیں‌مستقل سکھا سکیں گے؟۔ناراضگی معاف پر شاگرد بننے سے پہلے شاگردوں کو بھی کچھ سوالوں کاحق ہے نا۔
 
arifkarim

معطل
ٹیلی پیتھی کے ذریعہ صرف انسان ہی نہیں‌بلکہ دوسرے سیاروں‌کی مخلوقات سے رابطہ بھی ممکن ہے۔ ہٹلر کے زمانہ سے بھی پہلے مغربی اقوام اسمیں مہارت حاصل کرنے کیلئے کو شاں تھی۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکی سی آئی اے اور روسی کے جی بی نے اس سلسلہ میں شاندار تجربات کئے اور ٹیلی پیتھی کے ذریعے خلابازوں اور جاسوسوں سے روابط قائم کئے:
http://searchwarp.com/swa449843-Rus...wers-And-Developing-Psi-Psychic-Abilities.htm
http://www.mindspring.com/~txporter/sec3.htm
آجکل ایک زیٹا ٹالک نامی گروپ خلائی مخلوق کی ایک قسم زیٹا سے رابطہ میں ہے۔ اور انسے باہم روابط ٹیلی پیتھی ہی کی بدولت ممکن ہوئے ہیں۔ اور جی ہاں سائنس ٹیلی پیتھی سے انکار نہیں‌کرتی!
http://www.zetatalk.com/
 
میری حس سسپنس کا حال یہ ہے کہ میں 9 سال کی عمر سے یہ ناول پڑھنا شروع کیا تھا فیصل بھیا۔پر جب آپ خود پانچ سال بعد اس دھاگے کا احیا کر رہے ہیں تب یہ کیسے ممکن ہے کہ باقائدہ الف بے ہی ہمیں‌مستقل سکھا سکیں گے؟۔ناراضگی معاف پر شاگرد بننے سے پہلے شاگردوں کو بھی کچھ سوالوں کاحق ہے نا۔

آپ کے پیغام میں مندرجہ ذیل سوالات ہیں جن کا یکے بعد دیگرے جواب حاضر ہے ۔

1۔ جب میں خود اس دھاگے کا احیاء پانچ برس بعد کر رہا ہوں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ میں مستقل مزاجی سے ہی آپ کو یہ سکھا سکوں گا ۔

جواب ؛ دھاگے کا آغاز اس چیز کی علامت ہے کہ جو حقائق پانچ برس پہلے تھے وہی حقائق آج بھی ہیں ۔ جب پانچ برس قبل میں نے اس کی مشقیں شروع کی تھیں تو طلاب کی عدم سنجیدگی اور اساتذہ کی ہدایات پر مجھے ان مشقوں کو بند کرنا پڑا ۔ جہاں تک بات اس تھریڈ کی ہے تو اگر یہاں بھی سنجیدگی کا فقدان ہوا اور طلاب بجائے سیکھنے کے ذاتیات تک جا پہنچے تو مجھے یہ تھریڈ بھی بند کرنا پڑے گا ۔

جب طلاب سنجیدگی اور دلچسپی لیں تو کوئی استاد یہ نہیں چاہتا کہ کسی کا بھی نقصان ہو مگر جب سنجیدگی کی بجائے ہوا کے رخ پر سیکھا جائے تو سکھانے والے کی دل چسپی بھی ویسی ہی باقی رہ جائے گی ۔ کیونکہ یہ عوامی فورمز ہیں جہاں آنےاور جانے والوں کو کسی بھی قسم کی پابندی میں نہیں لایا جا سکتا اسی طرح کومٹ منٹ بھی جماعت دیکھ کر دی جاتی ہے ۔
 
زبیر حسین

محفلین
السلام علیکم!
ٹیلی پیتھی کی مشقوں کے لیے کون سا وقت موزوں ہے۔ہر دوسرے دن اس میں تبدیلی کی گنجائش ہے ؟میرا کہنے کا مطلب ہے یہ اگر ایک دن صبح مشق کی اور دوسرے دن کسی وجہ سے صبح ممکن نہ ہو اور شام کو کر لی جائے تو؟
باقی بعد میں۔۔۔
 
ہممم ۔ ابتدائی طور پر ہم کوشش کریں گے کہ جو وقت چنا جائے اسے بہت جلدی جلدی تبدیل نہ کیا جائے مگر ایسا کرنا آپ کا اپنا اختیار ہے ۔ اگر کم وقفے سے وقت تبدیل کرتے رہیں گے تو ترکیز کا حصول کچھ تاخیر سے ہوگا ۔ جس سے فرق صرف آپ کو پڑے گا کسی اور کو نہیں ۔ آگے اللہ مالک ہے
 
عسکری

معطل
آپ کے پیغام میں مندرجہ ذیل سوالات ہیں جن کا یکے بعد دیگرے جواب حاضر ہے ۔

1۔ جب میں خود اس دھاگے کا احیاء پانچ برس بعد کر رہا ہوں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ میں مستقل مزاجی سے ہی آپ کو یہ سکھا سکوں گا ۔

جواب ؛ دھاگے کا آغاز اس چیز کی علامت ہے کہ جو حقائق پانچ برس پہلے تھے وہی حقائق آج بھی ہیں ۔ جب پانچ برس قبل میں نے اس کی مشقیں شروع کی تھیں تو طلاب کی عدم سنجیدگی اور اساتذہ کی ہدایات پر مجھے ان مشقوں کو بند کرنا پڑا ۔ جہاں تک بات اس تھریڈ کی ہے تو اگر یہاں بھی سنجیدگی کا فقدان ہوا اور طلاب بجائے سیکھنے کے ذاتیات تک جا پہنچے تو مجھے یہ تھریڈ بھی بند کرنا پڑے گا ۔

جب طلاب سنجیدگی اور دلچسپی لیں تو کوئی استاد یہ نہیں چاہتا کہ کسی کا بھی نقصان ہو مگر جب سنجیدگی کی بجائے ہوا کے رخ پر سیکھا جائے تو سکھانے والے کی دل چسپی بھی ویسی ہی باقی رہ جائے گی ۔ کیونکہ یہ عوامی فورمز ہیں جہاں آنےاور جانے والوں کو کسی بھی قسم کی پابندی میں نہیں لایا جا سکتا اسی طرح کومٹ منٹ بھی جماعت دیکھ کر دی جاتی ہے ۔

اگر طلاب سیریس نا لیں تو آپ انفرادی طور پر باقی سیریس طلاب کی مدد کرا دین۔ میں تو اس معاملے کو بے حد سنجیدہ لے رہا ہوں۔میرے پاس وقت سکون تنہائی اور پیسہ سب کچھ ہے اور مجھے یہ سیکھنا ہی ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
السلام علیکم!
ٹیلی پیتھی کی مشقوں کے لیے کون سا وقت موزوں ہے۔ہر دوسرے دن اس میں تبدیلی کی گنجائش ہے ؟میرا کہنے کا مطلب ہے یہ اگر ایک دن صبح مشق کی اور دوسرے دن کسی وجہ سے صبح ممکن نہ ہو اور شام کو کر لی جائے تو؟
باقی بعد میں۔۔۔
میرا خیال ہے ٹیلی پیتھی کے لیئے مناسب وقت سونے کے بعد اور جاگنے سے قبل کا ہے ۔ میری تو ماہرانہ رائے یہی ہے ۔;)
 
arifkarim

معطل
میرا خیال ہے ٹیلی پیتھی کے لیئے مناسب وقت سونے کے بعد اور جاگنے سے قبل کا ہے ۔ میری تو ماہرانہ رائے یہی ہے ۔;)

:grin: جی ہاں۔ ٹیلی پیتھی کے دوران انسان نیند نما ٹرانس کی حالت میں ہوتا ہے۔ بالکل ویسی ہی جیسے آپنے بیان کی۔
 
اپنا اپنا نقطہ نظر ہے ویسے بھی ہر کسی کو اپنی رائے رکھنے کا حق ہے جو نہیں مانتے بے شک نہ مانیں اور جو مانتے ہیں وہ اپنا سفر جاری رکھیں ۔ اللہ آسانی کرنے والا ہے
 
Top