فیصل عظیم فیصل
محفلین
یہاں پر ٹیلی پیتھی کے متعلق سوال و جواب کیئے جائیں گے ۔ منتظمین سے گذارش ہے کہ دوسرے تھریڈز میں موجودہ سوالات کو یہاں منتقل کر دیا جائے ۔ عین نوازش ہوگی
ٹیلی پیتھی کیا ہے اور کیا واقعی جو کچھ ہم نے فرہاد علی تیمور والے ناول میں پڑھا وہ ہو سکتا ہے؟۔
اوئے تو بھی سسپنس میں دیوتا پڑھتا ہے۔ واہ رے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسی لئے ایسا ہو گیا ہے
فرہاد علی تیمور کے ناول میں ہونے والی 90 فیصد کاروائیاں فرضی ہیں حقیقت سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے یہ اشاعتی ادارے کے مفاد میں تحریر کردہ داستاں ہے جسکا حقیقی زندگی سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا ٹام اور جیری کا البتہ دیگر معلومات آپکو ہمارے دوسرے تھریڈ سے مل جائیں گی پھر بھی اگر تشنگی رہے تو آپ شوق سے پوچھئیے ۔ ہم حاضر ہیں
میری حس سسپنس کا حال یہ ہے کہ میں 9 سال کی عمر سے یہ ناول پڑھنا شروع کیا تھا فیصل بھیا۔پر جب آپ خود پانچ سال بعد اس دھاگے کا احیا کر رہے ہیں تب یہ کیسے ممکن ہے کہ باقائدہ الف بے ہی ہمیںمستقل سکھا سکیں گے؟۔ناراضگی معاف پر شاگرد بننے سے پہلے شاگردوں کو بھی کچھ سوالوں کاحق ہے نا۔
آپ کے پیغام میں مندرجہ ذیل سوالات ہیں جن کا یکے بعد دیگرے جواب حاضر ہے ۔
1۔ جب میں خود اس دھاگے کا احیاء پانچ برس بعد کر رہا ہوں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ میں مستقل مزاجی سے ہی آپ کو یہ سکھا سکوں گا ۔
جواب ؛ دھاگے کا آغاز اس چیز کی علامت ہے کہ جو حقائق پانچ برس پہلے تھے وہی حقائق آج بھی ہیں ۔ جب پانچ برس قبل میں نے اس کی مشقیں شروع کی تھیں تو طلاب کی عدم سنجیدگی اور اساتذہ کی ہدایات پر مجھے ان مشقوں کو بند کرنا پڑا ۔ جہاں تک بات اس تھریڈ کی ہے تو اگر یہاں بھی سنجیدگی کا فقدان ہوا اور طلاب بجائے سیکھنے کے ذاتیات تک جا پہنچے تو مجھے یہ تھریڈ بھی بند کرنا پڑے گا ۔
جب طلاب سنجیدگی اور دلچسپی لیں تو کوئی استاد یہ نہیں چاہتا کہ کسی کا بھی نقصان ہو مگر جب سنجیدگی کی بجائے ہوا کے رخ پر سیکھا جائے تو سکھانے والے کی دل چسپی بھی ویسی ہی باقی رہ جائے گی ۔ کیونکہ یہ عوامی فورمز ہیں جہاں آنےاور جانے والوں کو کسی بھی قسم کی پابندی میں نہیں لایا جا سکتا اسی طرح کومٹ منٹ بھی جماعت دیکھ کر دی جاتی ہے ۔
میرا خیال ہے ٹیلی پیتھی کے لیئے مناسب وقت سونے کے بعد اور جاگنے سے قبل کا ہے ۔ میری تو ماہرانہ رائے یہی ہے ۔السلام علیکم!
ٹیلی پیتھی کی مشقوں کے لیے کون سا وقت موزوں ہے۔ہر دوسرے دن اس میں تبدیلی کی گنجائش ہے ؟میرا کہنے کا مطلب ہے یہ اگر ایک دن صبح مشق کی اور دوسرے دن کسی وجہ سے صبح ممکن نہ ہو اور شام کو کر لی جائے تو؟
باقی بعد میں۔۔۔
میرا خیال ہے ٹیلی پیتھی کے لیئے مناسب وقت سونے کے بعد اور جاگنے سے قبل کا ہے ۔ میری تو ماہرانہ رائے یہی ہے ۔
جی ہاں۔ ٹیلی پیتھی کے دوران انسان نیند نما ٹرانس کی حالت میں ہوتا ہے۔ بالکل ویسی ہی جیسے آپنے بیان کی۔