ٹیم کی صورت میں ایک کتاب پر کام کرنا

مہوش علی

لائبریرین
ابتک ہمارے سامنے دو پراجیکٹز ایسے چلیں ہیں جن میں بہت سے ممبرز نے مل کر بہ یک وقت ایک ہی کتاب پر کام کیا ہے۔

1۔ کلامِ غالب
2۔ زاویہ

زاویہ بہت بڑی کتاب ہے اور اگر ہم میں سے کسی کو بھی اکیلے ٹائپ کرنا پڑتا تو مشکل پڑ جاتی۔ مثلاً

1۔ اگر ایک ہی ممبر پوری کتاب پر کام کر رہا ہے تو وہ بور ہو کر کام بند کر سکتا ہے۔
مگر ٹیم کی صورت میں جب اعجاز اختر صاحب پوچھ گچھ فرماتے رہے، تو ممبرز بھی ایکٹو رہے۔ اسی طرح شمشاد، زاویہ کو مکمل کروانے کا سہرا آپ کے سر ہے (ورنہ آپ کی ٹیم کا ایک ممبر تو کتاب کی ضخامت کی وجہ سے دل چھوڑ بیٹھا تھا\تھی :p )

2۔ انسانی فطرت کا تقاضہ بھی یہی ہے کہ اُسے چھوٹے چھوٹے کئی پراجیکٹ مکمل کرنے میں مشکل پیش نہیں آتی، مگر اگر ایک بڑا پروجیکٹ دے دو تو وہ پریشان ہو جاتا ہے (اگرچہ کہ اُن چھوٹے پروجیکٹز کا کام اُس ایک بڑے پروجکیٹ سے زیادہ ہی کیوں نہ ہو)۔
یعنی، ہر چھوٹے پروجیکٹ کا کامیابی کے ساتھ مکمل ہونا اُس کے شوق کو برقرار رکھتا ہے اور نئے کام کے لیے مہمیز کا کام کرتا ہے۔


3۔ میری ناقص رائے میں، کتاب کو ڈیجیٹائز کرنے میں نہ صرف ٹائپنگ ٹیم کی صورت میں کی جائے، بلکہ پروف ریڈنگ تک کے لیے ٹیم کی صورت میں کام ہو۔
پروجیکٹ گٹنبرگ کی کامیابی کا راز بھی شاید یہ ہے کہ وہ پروف ریڈنگ کے لیے کتاب ایک ممبر کو نہیں پکڑاتے، بلکہ ہر ممبر دس سے پندرہ صفحے پروف ریڈ کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ بہت سے ممبرز ایک ہی کتاب پر کام کریں۔

اس کا واحد حل یہ ہے کہ کتاب کو پہلے سکین کیا جائے۔

دیکھئیے، مجھے علم ہے کہ کتاب کو سکین کرنا بذاتِ خود بہت بور کام ہے اور پاکستان میں سکینرز بھی چھوٹے ہیں اور آہستہ سپیڈ پر کام کرتے ہیں۔

یہ سب دشواریاں ایک طرف، لیکن دوسری طرف یہ چیزیں ذہن میں رہیں کہ:

۔ کتاب کو دیکھ کر ٹائپ کرنا کافی دشوار کام ہے۔
اس کے مقابلے میں اگر آپ کے پاس کتاب تصویری صورت میں موجود ہے، تو ٹائپ کرنے کی ٹیکنیک یہ ہے کہ اوپر کی آدھی سکرین پر تصویری صفحہ ہو، جبکہ نیچے کی آدھی سکرین، یا اس سے بھی کم میں ٹیکسٹ ایڈیٹر ہو۔
(پروجیکٹ گٹنبرگ میں انہوں نے یہی ٹیکنیک استعمال کی ہوئی ہے)۔

مجھے بھی جب کوئی چیز ٹائپ کرنی ہوتی ہے، تو میں یونہی کرتی ہوں۔ اور سو فیصدی یقین کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ اس طرح نہ صرف ٹائپ کرنے کی سپیڈ میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے، بلکہ ٹائپو کی غلطیاں بھی خود بخود بہت کم ہو جاتی ہیں۔


2۔ کتابوں کو سکین کرنے کی دوسری اہم وجہ پروف ریڈینگ ہے۔ (میں پہلے ہی ایک دوسرے تھریڈ میں پروجیکٹ گٹنبرگ کے حوالے سے روشنی ڈال چکی ہوں۔)
بہت دفعہ ایسا ہوتا کہ ٹائپ کرتے ہوئے بہت سی ایسی غلطیاں ہوتی ہیں، جنہیں اصل کتاب سے دیکھے بغیر ٹھیک کرنا ممکن نہیں ہوتا۔

اس لیے پروف ریڈر کے پاس اوریجنل کتاب، یا اُس کا ڈیجیٹل امیج ہونا بہت ضروری ہے۔

کتاب اگر سکین صورت میں ہوگی تو اس کا فائدہ یہ بھی ہے کہ بہت سے ممبرز مل کر ایک کتاب کی پروف ریڈنگ ایک دن کے اندر ہی مکمل کر دیا کریں گے۔

مثال کے طور پر فردوسِ بریں آج بھی پروف ریڈنگ کی محتاج ہے۔ لیکن اگر اسی کتاب کے ہر باب کو ایک ایک ممبر پر بانٹ دیا جاتا، تو وہ ایک گھنٹے کے اندر اندر پروف ریڈنگ مکمل کر کے کتاب فائنل صورت میں یہاں پیش کر سکتا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اب ایک سوال یہ بھی ہے کہ سکین کتابوں کو کہاں Host کیا جائے۔

اس کا جواب تو زکریا ہی بہتر دے سکتے ہیں۔
ویسے جگہ اور بینڈ وڈتھ کی پرابلم ہو رہی ہو تو منصور رانا صاحب اور اردو سینٹر کی چوپال وغیرہ بھی شاید ہماری مدد کر سکیں۔
(امید مجھے یہی ہے کہ یہ پرابلم نہیں ہو گی۔

دوسرا سوال یہ ہے کہ کتاب کو ممبرز کے درمیان کیسے بانٹا جائے؟

اس کے لیے لائحہ عمل طے کیا جا سکتا ہے۔ بلکہ اردو وکی کے آ جانے کے بعد یہ کام کافی آسان ہو جائے گا۔
میرے ذہن میں اس کے متعلق ابھی کوئی خاص تجویز نہیں ہے۔ آپ لوگوں کے ذہن میں کوئی بہتر تجویز ہو تو آپ دے سکتے ہیں۔


تیسرا سوال یہ ہے کہ کیا ایسا سیٹ اپ ممکن ہے کہ کتاب کا سکین شدہ صفحے آدھی اوپر والی سکرین پر نمودار ہو، اور باقی آدھے صفحے پر (یا اس سے کم پر ٹیکسٹ ایڈیٹر نمودار ہو)۔

یہ ممکن تو ہونا چاہیئے۔ مگر ٹیکنیکی اعتبار سے اس کا جواب زکریا یا شارق یا نبیل ہی دے سکیں گے۔

ایک دیسی طریقہ یہ ہےکہ:
1۔ ویب براؤزر، جس میں کتاب کے صفحے کا امیج کھلا ہوا ہو، اُس ونڈو کی اونچائی کو آدھا کر کے سکرین کے اوپر رکھ دیا جائے
۔ اور دوسرا پروگرام (مثلا اردو ایڈیٹر، یا بیبل پیڈ، یا اردو ویب پیڈ وغیرہ) اس کی ونڈو کی اونچائی کو بھی آدھا کر کے سکرین کے نیچے حصے میں رکھ دیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چوتھا سوال یہ ہے کہ سکین شدہ کتابوں کا حصول کیسے ممکن ہے۔

۔ شاکر کی اس پوسٹ سے مجھے بہت تقویت ملی ہے کہ اُن کی رسائی ایک لائیبریری تک ہے جہاں تیس ہزار کے قریب اردو کتابیں موجود ہیں۔

میرے خیال میں، اردو لائیبریری پروجیکٹ کے ممبرز وہی نہ ہوں جو کہ ٹائپ کر سکتے ہوں، بلکہ لوگوں کو دعوت دی جائے کہ وہ کتابیں سکین کر کے بھی لائبریری پروجیکٹ کا حصہ بن سکتے ہیں۔


[ آخر میں سکین اور ٹائپنگ کا ایک موازنہ۔

سکین کرنا بے شک بوریت والا کام ہے، مگر ٹائپ کرنا اُس سے کم از کم دس گنا زیادہ بوریت کا کام ہے۔
ایک تین سو صفحات کی کتاب کو تین سے پانچ گھنٹے میں سکین کیا جا سکتا ہے، لیکن اسی کتاب کو ٹائپ کرنے کے لیے کم از کم دو ہفتے مسلسل کام کرنا پڑے گا۔
۔ سکین کرنے کا کام کوئی بھی Layperson کر سکتا ہے، جو کہ بہت بڑی تعداد میں ہمیں مل سکتے ہیں۔ مثلا ہم اپنی چھوٹے بہن بھائیوں سے ہی مدد کی درخواست کر سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چند بنیادی کام مزید ہمارے سامنے یہ ہیں:

1۔ کسی سوفٹ ویئر کی مدد سے تمام اردو کتابوں کی لسٹ بنانا (جو انہیں موضوعات، ٹائیٹل اور مصنف کے ناموں کے حساب سے زمرہ بندی کر کے ظاہر کر سکتا ہو)۔


2۔ اسی سوفٹ ویئر کی مدد سے برق شدہ کتب کو زمرے کے حساب سے فرنٹ اینڈ پر قارئین کے سامنے پیش کرنا۔

3۔ اسی سوفٹ ویئر کی مدد سے اُن کتابوں کی لسٹ پیش کرنا جو کہ سکین شدہ حالت میں نیٹ پر اپلوڈ کی جا چکی ہیں۔ (ساتھ میں ان سکین شدہ کتب کا لنک وغیرہ بھی ہونا چاہیے)۔

۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔

مجھے یقین ہے کہ آصف اردو لغت کی طرز پر لائیبریری کے لیے بھی ایسا ڈیٹا بیس سوفٹ ویئر تیار کر سکتے ہیں۔
 

ماوراء

محفلین
مہوش علی نے کہا:
اسی طرح شمشاد، زاویہ کو مکمل کروانے کا سہرا آپ کے سر ہے (ورنہ آپ کی ٹیم کا ایک ممبر تو کتاب کی ضخامت کی وجہ سے دل چھوڑ بیٹھا تھا\تھی :p )

lllooolll
مہوش سسٹر، آپ کو لگتا ہے میرے بارے میں کئی غلط فہمیاں ہیں۔ پہلے بھی آپ نے اسی قسم کی ایک بات کی تھی، اب سوچا کہ آپ پر یہ بات واضح کرتی چلوں۔
سب سے پہلی بات کہ میں کبھی بھی وہ کام نہیں کرتی جو میں نہیں کرنا چاہ رہی، زاویہ کا میں نے خود محب سے کہا تھا کہ میں وہ ٹائپ کر سکتی ہوں۔ رہی دل چھوٹا کرنے کی بات تو ایسا کبھی بھی نہیں ہوا، اصل میں میں میری بہت بری عادت ہے کام تھوڑا ہو لیکن شور زیادہ کرتی ہوں۔ اگر آپ وہ ساری پوسٹس ریڈ کرتی رہیں ہیں جو میں شمشاد بھائی کے ساتھ گپ شپ میں کرتی رہی ہوں۔ تو یاد رکھیے گا کہ وہ صرف اور صرف گپ شپ ہی تھی۔ میرا اصل میں مقصد یہی تھا کہ جتنا شور ڈالوں گی اتنا کام تیز ہو گا۔۔۔اور ایسا ہی ہوا ہے۔۔۔ورنہ جتنی لگن سے میں نے کام کیا ہے۔ میری امی مجھ سے کہتی ہیں کہ ایسا کرو کہ کمپیوٹر کو گلے میں ہی لٹکا لو۔ تاکہ جہاں جاؤ کچھ مِس نہ کر دو۔۔ :p خیر میرے بتانے کا مقصد یہ تھا کہ میری باتوں میں بالکل نہ جائیے گا، وہ بالکل فضول ہوتی ہیں۔ اب میں آپ کی طرح تو نہیں نہ ہو سکتی۔۔۔ :(
(مجھے لگتا ہے جو میں نے اتنی کتابیں اور اکھٹی کی ہیں، اور کاپی رائٹ کے لیے اجازت نامے لیے ماری ماری پھر رہی ہوں۔ اب وہ کسی کام کی نہیں ہیں۔۔ :cry: :? )

دوسری بات کچھ دنوں آپ نے پہلے کی تھی کہ ماوراء کو زاویہ بانٹنے میں مشکل پیش آ رہی ہے کہ مجھے کچھ پتہ ہی نہیں چل رہا کہ کس کو کون سا چیپٹر دیا ہے۔ اس کے بارے میں بھی بتاتی چلوں۔ کہ ایسا کچھ نہیں تھا۔۔ جو جو میں چیپٹر جس جس کو بھیجتی رہی ہوں۔ وہ میں ساتھ ساتھ لکھتی رہی تھی، اور سب میرے پاس ریکارڈ تھا۔۔ جو بات میں نے پہلے کہی کہ میں ایسے ہی اوٹ پٹانگ بولتی رہتی ہوں۔۔۔ورنہ ایسی کوئی بات نہیں تھی کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ کس کے پاس کون سا چیپٹر ہے اور کس کے پاس نہیں۔۔ہاں ایک بار کچھ جلدی میں تھی تو وہ بھول گئی تھی۔۔ وہ میں نے شمشاد بھائی سے پوچھ لیا تھا۔۔۔ :oops:

یہ ساری باتیں کرنے کا مقصد میرا یہ ہر گز نہیں تھا کہ جو سہرا آپ نے شمشاد بھائی کو دیا ہے وہ میں لینا چاہتی ہوں۔ میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں کہ شمشاد بھائی نے بہت زیادہ مدد کی ہے۔ مدد کیا اگر کوئی کچھ تھوڑا سا بھی حصہ لے لیتا ہے تو مجھے تو کم از کم بہت خوشی ہوتی ہے۔ جیسے فیصل بھائی نے دو چیپٹرز ٹائپ کیے ہیں۔ میں ان کو سب سے زیادہ سمجھتی ہوں۔ کہ انہوں نے اتنی مصروفیت کے باوجود اتنا ٹائپ کر دیا۔
(میں نے جو کچھ کیا ہے کوئی تاج پہننے کے لالچ میں بالکل نہیں کیا۔اب کوئی غلط نہ سمجھے کہ میری اتنی لمبی بات کرنے کا کیا مقصد تھا۔۔ :cry: )
 

مہوش علی

لائبریرین
لول۔
ماوراء۔۔۔۔ آپ بہت پیاری ہیں۔
God bless you

اپنی مس انڈرسٹینڈنگز کےلیے معذرت (بلکہ آپ نے تو اتنے اچھے طریقے سے شور مچایا کہ سب ہی کو مس انڈرسٹینڈنگ ہو گئی ہو گی۔ :p ) اور پھر واقعی سب نے تیز تیز کام کیا۔

ویسے زاویہ جیسی بڑی کتاب کو ٹائپ کرنے کے لیے شمشاد آپ کی جگہ مجھ سے کہتے تو میں تو واقعی بھاگ چکی ہوتی۔ :p

لہذا، آپ نے جو لکھا ہے کہ :

ماوراء نے کہا:
اب میں آپ کی طرح تو نہیں نہ ہو سکتی۔۔۔

تو ڈیئر سسٹر۔۔۔ آپ میری طرح ہونا بھی نہیں ہے، ورنہ جب بھی شمشاد کام کے لیے کہیں گے، آپ بھی میری طرح بھاگ جائیں گی۔ :p

(ویسے اس میں کچھ میری سستی کے ساتھ ساتھ یہ مسئلہ بھی ہے کہ میں ایک اور کتاب پرائیویٹلی ٹائپ کر رہی ہوں، اس لیے وقت نہیں مل پاتا)۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش، کتابیں سکین کرنے سے ہمیں کام تقسیم کرنے میں آسانی ضرور ہوگی لیکن میرے خیال میں اس سے کتاب کو ٹائپ کرنے میں زیادہ مدد نہیں مل پائے گی۔ میں اب تک ٹائپ کی جانے والی کتاب کو ایک سائیڈ پر سہارے سے ٹکا کر بار بار اس کی جانب نظر ڈالتا ہوں پھر دوبارہ مانیٹر کی جانب دیکھ کر ٹائپ کرتا ہوں۔ کبھی کبھار مجھے جملہ ایک سے زائد مرتبہ دیکھنا پڑتا ہے۔ اب مجھے امتحانوں میں نقل لگانے کی عادت نہیں رہی ورنہ ایک ہی نظر میں زیادہ سے زیادہ انفارمیشن capture کرنے کی صلاحیت رکھتا۔ :p دوسرے میری ٹائپنگ کی سپیڈ بھی اوسط ہی ہے۔ (اب پلیز ہمیں ٹائپنگ کا کورس کرنے کا نہ کہہ دینا :D )

کتاب اگر تصویری شکل میں موجود ہو تو مانیٹر پر کم از کم دو ونڈوز کھولنی پڑیں گی۔ 17 انچ کے مانیٹر پر 1280x1024 ریزولیوشن کے ساتھ ہی یہ کرنا کچھ practicable ہو گا۔ ویسے تو اس کام کے لیے دو مانیٹر ہونے چاہییں۔ ایک پر ایڈیٹر کی ونڈو ہو جبکہ دوسرے پر تصویری اردو ڈسپلے ہو رہی ہو (ہائے ہمارا نخرہ)۔ یہ تو خیر مشکل ہے کہ سب کے پاس ایسا سیٹ اپ ہو۔ خود میرے پاس ایک مانیٹر ہے۔ :cry:

جہاں تک ایک ڈیٹابیس بنانے کا تعلق ہے تو یہ اچھا خیال ضرور ہے لیکن اس کی ضرورت اس وقت پڑے گی جب سکین کردہ کتابوں کی ایک خاطر خواہ تعداد جمع ہو چکی ہو۔ بہرحال میں یا آصف وقت ملنے پر یہ اس سمت میں کام شروع کر دیں گے۔ ویسے اور کوئی دوست موجود نہیں ہیں یہاں جو php اور MySQL کا تجربہ رکھتے ہوں۔ منہاجین، یہ پڑھ رہے ہیں آپ؟؟
 

ماوراء

محفلین
اف مہوش، آپ کی مس انڈرسٹینڈ انگ ابھی بھی نہیں گئی۔۔ :?
پہلی بات کہ میں پیاری نہیں ہوں۔ :?

دوسری بات۔۔۔یہ جو شور میں جس کے ساتھ کرتی ہوں نا۔ اس شور کا صرف اسی کو پتہ چل سکتا ہے کہ یہ شور کیا ہے۔ کیونکہ وہ شور دوسروں کے لیے نہیں ہوتا۔۔ :?

تیسری بات۔۔۔شمشاد بھائی نے مجھے اتنی بڑی کتاب لکھنے کو نہیں کہا تھا۔۔میں نے شمشاد بھائی کو کہا تھا کہ میری مدد کر دیں۔ :?

چوتھی بات۔۔۔۔ کہ ‘میں آپ کی طرح تو نہیں نہ ہو سکتی‘ میرا مطلب یہ تھا آپ جتنی سنجیدگی سے کام کرتی ہیں۔ اتنی سنجیدگی سے میں بالکل نہیں کر سکتی۔(آپ کی تعریف کی تھی اور آپ نے غلط سمجھ لیا :? )
 

مہوش علی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
اب مجھے امتحانوں میں نقل لگانے کی عادت نہیں رہی ورنہ ایک ہی نظر میں زیادہ سے زیادہ انفارمیشن capture کرنے کی صلاحیت رکھت

لول۔
یہ تو بہت بری بات ہے کہ آپ نے اپنی صلاحیتوں کو پھلنے پھولنے سے روک دیا۔ اس جرم کی پاداش میں تو لگتا ہے کہ آپ کو کوئی سزا تجویز کرنی پڑے گی۔ :p

۔۔۔۔۔۔۔

ٹائپنگ کرنے کے لیے سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ ایم ایس ورڈ یا فرنٹ پیج میں اوپر نیچے دو فریمز کھول لیے جائیں۔
اوپر والے فریم میں امیج ہو، اور نیچے والے فریم میں آپ ٹیکسٹ لکھتے جائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

جہاں تک بڑی کتابوں کو برقی شکل دینے کا تعلق ہے، تو رضاکارانہ بنیادوں پر مجھے دو ہی صورتیں نظر آ رہی ہیں۔
پہلا یہ کہ بہت سے رضاکار ممبرز کے پاس وہ بڑی کتاب ہو اور وہ مل کر اُس پر کام کریں۔
لیکن اگر وہ کتاب صرف ایک بندے کے پاس ہے، اور وہ اسے اکیلا ٹائپ بھی نہیں کر سکتا، تو پھر لازمی ہے کہ وہ پہلے اسے سکین حالت میں لائے۔

پاکستان میں انٹرنیٹ کیفے ایسے بھی ہونگے جہاں ڈی ایس ایل لگا ہو گا اور انٹرنیٹ سپیڈ تیز ہو گی۔ وہاں سے وہ ان امیجز پر مبنی کتاب کو اپلوڈ بھی کر سکتا ہے۔

باقی چیزیں تو وقت کے ساتھ ساتھ ہی پتا چلتی رہیں گے۔
 

دوست

محفلین
پاکستان میں ایسے انٹرنیٹ کیفے بھی ہیں جہاں تصویر سکین کرنے کے دس لیتے ہیں اور ای میل کرنے کے 5 روپے۔
ویسے ایک تصویر سکین کرنے کے دس روپے ہیں۔
یعنی 300 کی ایک کتاب 3000 میں صرف سکین۔
اللہ کرے کسی دوست کے پاس سکینر شریف اور کنیاں ساریاں کتابیں بھی ساتھ ہی نکل آئیں سپیڈ کی خیر ہے وہ کام چل جائے گا۔اس دن مجھے شدت سے احساس ہوا تھا کہ میرے پاس سکینر نہیں ورنہ وہ جو تیس ہزار کتابیں ہیں میری طرف اشارے کرتی ہیں آ ہمیں کھا جا ۔۔۔۔۔
پر میں صرف للچا کر رہ جاتا ہوں۔ تاہم۔کچھ کرتے ہیں اس بارے بھی۔
ڈیٹا بیس تو تب بنے گا جب کتابیں موجود ہونگی۔
واقعی بے چاری فردوس بریں بڑی صبر والی کتاب ہے ابھی تک پروف ریڈنگ کے انتظار میں بیٹھی ہے۔اللہ اس پر اپنا کرم فرمائے اسے کسی پاسے لگائے۔
ویسے سکرین پر دیکھ کر لکھا آسان ہوگا نبیل بھائی تجربہ فرما کر دیکھیے گا۔ آپ قائل ہوجائیں گے ہماری فراست کے۔
 

منہاجین

محفلین
پی ایچ پی، مائی ایس کیو ایل اور اردو ویب سازی

نبیل نے کہا:
جہاں تک ایک ڈیٹابیس بنانے کا تعلق ہے تو یہ اچھا خیال ضرور ہے لیکن اس کی ضرورت اس وقت پڑے گی جب سکین کردہ کتابوں کی ایک خاطر خواہ تعداد جمع ہو چکی ہو۔ بہرحال میں یا آصف وقت ملنے پر یہ اس سمت میں کام شروع کر دیں گے۔ ویسے اور کوئی دوست موجود نہیں ہیں یہاں جو php اور MySQL کا تجربہ رکھتے ہوں۔ منہاجین، یہ پڑھ رہے ہیں آپ؟؟

اتفاقاً آج وقت نکالا ہے محفل کے لئے۔ php اور MySQL اور خاص طور پر اُردو ویب سازی میرا مشغلہ ہے اور میں آہستہ آہستہ اِس میں مہارت حاصل کر رہا ہوں۔ میرا سب سے بڑا مسئلہ وقت کی قلت ہے۔ افسوس کہ دن صرف 24 گھنٹوں کا ہوتا ہے۔ تاہم میں کوشش کروں گا کہ آپ لوگ جو حکم کریں اسے بجا لا سکوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
سن لیں سب، منہاجین نے ہاں کر دی ہے۔ :twisted:

بہت شکریہ برادرم منہاجین۔ اب آپ کتابوں کی تلاش کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک اپلیکشن ڈیزائن کریں جس میں صارف مصنف کے نام، کتاب کے ٹائٹل وغیرہ پر ڈیٹابیس میں سے کتابیں ڈھونڈھ سکے۔ اسکے علاوہ یہ بھی ممکن ہونا چاہیے کہ کتابوں کے ٹیکسٹ کی فل ٹیکسٹ انڈکسنگ ہو۔ یہ میری پسند کی فیچر ہے۔ اس کے ذریعے یوزر کسی کی ورڈ پر سرچ کر کے کتابوں کی لسٹ حاصل کر سکے گا۔ ڈیجیٹل لائبریری میں کتابوں کا آن لائن ٹیکسٹ‌ ہونے کے علاوہ ان کی ای بکس بھی موجود ہوں گی، جن تک یوزر کی رسائی ممکن ہونا چاہیے۔ اس کی مزید تفصیلات آپ کو مہوش علی اور آصف بتائیں گے۔ :p

جب آپ اپلیکیشن لکھنا شروع کر دیں تو میں آپ کے ساتھ کوآرڈینیٹ کروں گا تاکہ اسے اس فورم میں انٹگریٹ کر سکوں۔ اللہ آپ کو اس کی جزائے خیر عطا فرمائے۔
 

الف عین

لائبریرین
بات تو شروع ہوئی تھی ٹیم ورک میں کام کرنے کی، لیکن اس نے ایک بڑا خوبصورت موڑ لے لیا ہے۔ خدا کرے کہ اردو ویب کے اتنے بہت سے ایمبیشس پروجیکٹس کامیابی سے اپنے اختتام تک پہنچیں۔ آمین۔
ماوراء اپنی گپ شپ کی عادت کی وجہ سے بد نام ہو گئی ہے بے چاری ورنہ واقعی بڑی اچھی بچی ہے ۔
 

ماوراء

محفلین
اعجاز صاحب، میری ماما کہتی ہیں کہ جو جگہ یا کام آپ کی بدنامی کا باعث بنے، اس کام یا جگہ کو چھوڑ دو، واقعی آپ کی بات صیحح ہے، کہ گپ شپ کی وجہ سے بہت بدنام ہوئی ہوں۔ کسی اور جگہ تو میں کبھی اس گپ شپ کی وجہ سے بدنام نہیں ہوئی، سوال یہ ہے نہ کہ یہاں کیوں ہو گئی، :cry: واقعی یہاں آ کر میں کچھ زیادہ ہی بولی ہوں۔ اگر کسی کو لگا ہو کہ میں کسی کے ساتھ کچھ زیادہ ہی بول گئی ہوں، تو میں سب سے معذرت خواہ ہوں۔ آئندہ ایسا کچھ نہیں ہو گا۔ (میں نے اپنے آپ سے وعدہ کیا ہے پتہ نہیں کب تک یہ وعدہ نبھا سکوں گی :? :cry: )

اور ہاں اچھی تو میں بالکل نہیں ہوں۔۔مجھے پتہ ہے۔۔ :cry:

اور تھریڈ کو خراب کا بھی سوری۔۔۔!! :oops:
 

نبیل

تکنیکی معاون
ماوراء نے کہا:
اعجاز صاحب، میری ماما کہتی ہیں کہ جو جگہ یا کام آپ کی بدنامی کا باعث بنے، اس کام یا جگہ کو چھوڑ دو، واقعی آپ کی بات صیحح ہے، کہ گپ شپ کی وجہ سے بہت بدنام ہوئی ہوں۔ کسی اور جگہ تو میں کبھی اس گپ شپ کی وجہ سے بدنام نہیں ہوئی، سوال یہ ہے نہ کہ یہاں کیوں ہو گئی، :cry: واقعی یہاں آ کر میں کچھ زیادہ ہی بولی ہوں۔ اگر کسی کو لگا ہو کہ میں کسی کے ساتھ کچھ زیادہ ہی بول گئی ہوں، تو میں سب سے معذرت خواہ ہوں۔ آئندہ ایسا کچھ نہیں ہو گا۔ (میں نے اپنے آپ سے وعدہ کیا ہے پتہ نہیں کب تک یہ وعدہ نبھا سکوں گی :? :cry: )

اور ہاں اچھی تو میں بالکل نہیں ہوں۔۔مجھے پتہ ہے۔۔ :cry:

اور تھریڈ کو خراب کا بھی سوری۔۔۔!! :oops:

ماوراء ایک تو آپ ناراض بہت جلدی ہو جاتی ہیں۔ ہم کہہ رہے ہیں تو مان جائیں کہ آپ اچھی ہیں۔ :)
 

رضوان

محفلین
اعجاز صاحب
آپ کو تو بڑا مان تھا ماوراء پہ اب تو یہ خفا ہوگئیں :roll:
اب کون منائے گا۔ چھوڑو بھئی ٹائپنگ وائپنگ پہلے ایک وفد تشکیل دیں جو مذاکرات کرے پھر ایک کمیٹی بنائی جائے جو حقائق معلوم کرے پھر ایک سب کمیٹی تو ان حقائق کی روشنی میں لائحہ عمل بنائے پھر۔۔۔۔۔۔۔۔ :?: :?:
منجانب ماوراء کو منا کر واپس لاؤ ایکشن کمیٹی
صدر شمشاد
کام بگاڑو سیکرٹری رضوان
 

ماوراء

محفلین
جو کمی رہ گئی ہے لگتا ہے اب وہ بھی پوری ہو جائے گی۔۔ :cry:
کیوں مجھے اور بدنام کر رہے ہیں۔۔میں کسی سے ناراض نہیں ہوں۔۔ :cry:
اب میری بات سب بھول جائیں۔۔ :cry:
 
ماورا کا کام کرنے کا جذبہ قابلِ ستائش ہے اور صرف ایک سرسری ذکر پر زاویہ نہ صرف خود ٹائپ کرنا شروع کیا بلکہ فریب اور شمشاد ( جن کی تیز رفتاری کا مقابلہ کوئی جن ہی کر سکتا ہے :wink: انسانوں کے بس کی بات نہیں ) سے بھی کام لیا۔ میں تہہ دل سے مشکور ہوں ماورا کا ۔

میں زاویہ 2 لکھ رہا اور لکھوا رہا ہوں ، ماورا تمہارا موڈ تھا لکھنے کا کیا اب بھی ہے 8)

اور بدنام لفظ کو تو تم نے پکڑ ہی لیا ہے ، فضول خیال نہ لایا کرو ذہن میں ، سب تمہاری عزت اور قدر کرتے ہیں، اتنی خوش مزاج ہو کر کیوں کبھی کبھی ایسی بدگمان ہو جاتی ہو۔
 

ماوراء

محفلین
محب، کیوں اتنا مکھن لگا رہے ہو۔۔۔ :?
اب میرا موڈ بالکل نہیں ہے۔۔۔اور نہ ہی ہو گا۔۔ :cry:

عزت، قدر۔۔۔اتنے بڑے الفاظ کیا میرے لیے بول رہے ہیں۔۔ :? ویسے جھوٹ اور سچ میں موازنہ کرنا آتا ہے مجھے۔۔ :p :?

سارا تھریڈ خراب ہو گیا ہے۔۔۔مہوش کو مجھ پر غصہ آ رہا ہو گا۔۔۔ :oops:
 

رضوان

محفلین
کوئی تھریڈ خراب نہیں ہوا بلکہ ایک اور فیڈ بیک مل گئی ہے اور یہ بھی اسی ٹیم ورک کا حصہ ہے۔ خاطر جمع رکھو خود مہ وش، اعجاز صاحب، نبیل، محب اور میں کوئی بھی آپ کی دل شکنی نہیں چاہتا اور آپ کو دلی قدر اور احترام دیتے ہیں۔ مزاح اور نوک جھونک بھی تو اسی تعلق کی کڑی ہے ۔
 

ماوراء

محفلین
رضوان، میں نے کب کسی کو کچھ کہا ہے، یہ سب کچھ میری اپنی ہی غلطیوں سے ہوتا ہے۔ دوسرے میری دل شکنی نہیں، میں دوسروں کی کرتی ہوں۔ اب اس کہانی کو ٹھپ کر دیں نا پلیز۔ ورنہ میرا وعدہ ٹوٹ جائے گا۔ میں نے زیادہ باتیں نہیں کرنی۔ آج آخری دن ہے، پریکٹس تو ہونے دیں نا۔۔ :? :cry:
 

الف عین

لائبریرین
شاید میں نے غلط الفاظ کا ااستعمال کر کے اس تھریڈ میں بد مزگی پیدا کر دی ہے۔ میں اپنے "بد نام " والے الفاظ واپس لیتا ہوں۔ اپنا پیغام ڈیلیٹ کرنے سے فائدہ تو نہیں ہوگا کہ سب لوگ پڑھ پہ چکے ہیں۔
ہاں ماوراء بیٹا، تم میں یہ بہت بڑی خرابی ہے کہ منتی نہیں ہو منانے کے باوجود۔
 
Top