عمران ارشد
محفلین
اگر آپ یوٹیوب پر ہوتے ہیں اور سنجیدہ و دلچسپ مواد دیکھتے ہیں تو آپ ٹی ای ڈی ( ٹیڈ ) سے ضرور واقف ہوں گے ۔ اگرنہیں ہیں تو آپ کو بتاتا چلوں کہ ٹیڈ ایک ایسا فورم جس کے تحت "پھیلائے جانے کےقابل خیالات (ideas worth spreading) کو پیش کیا جاتا ہے۔ ٹی ای ڈی ایونٹ سال میں ایک مرتبہ ہوتا ہے جس میں مشہور و معروف، اپنے شعبے کے ماہر اور منفرد شخصیات اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہیں۔
ٹی ای ڈی-ایکس ایسے ایونٹ ہوتے ہیں ٹیڈ کے مرکزی خیال کے تحت آزادانہ طور پہ منعقد کئے جاتے ہیں۔ پاکستان میں ایسے چار مختلف ایونٹس منعقد ہو چکے ہیں جن میں عمران خان، اسد عمر،عارف حسن،مسرت مصباح،جاوید چودھری،محمد مالک اور اوریا مقبول جان اور دیگر کئی معروف شخصیات اپنے خیالات کا اظہار کر چکی ہیں۔
اوریا مقبول جان کی یہ ویڈیو ٹیڈ-ایکس ایچ یو پی ایونٹ کی ہے جو ہجویری یونیورسٹی، لاہور میں منعقد ہوا۔
اوریا مقبول جان معروف کالم نگار، ڈرامہ نگار، شاعر اور بیوروکریٹ ہیں۔اپنی اس گفتگو میں اوریا مقبول جان ہماری اردو سے بےاعتنائی،علمی و ذہنی پستی، انگریز اور انگریزی کی غلامی پر اظہارِ خیال کرتے ہیں
آپ بھی سنیئے۔ اور اپنے خیالات کا اظہار کیجئے۔