ٹیکساس فوجی اڈے پر فائرنگ

اشتیاق علی

لائبریرین
ٹیکساس فوجی اڈے پر فائرنگ
mainnews-05-11-09-13.gif

امریکہ میں بھی اب فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ کیا اس میں امریکہ کے دشمن عناصر ہیں یا امریکی حکومت سے تنگ کوئی اور لوگ ملوث ہیں۔ اپنا اظہار خیال کیجئے۔
 
سارا

محفلین
صحیح‌ خبر یہ ہے ۔۔۔
میجر نڈال حسن نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 12 فوجی اور ایک سویلین مارے گئے اور تقریبا 30 فوجی زخمی ہوئے۔۔39 سالہ میجر حسن امریکہ میں ہی پیدا ہوئے اور ماہر نفسیات ہیں۔۔ان کو بہت جلد عراق یا افغانستان میں تعنییات کیا جانا تھا۔۔۔

http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2009/11/091106_us_shooting.shtml

***
اور ابھی کچھ دیر پہلے فلوریڈا میں ایک شخص نے فائرنگ کی ہے جس سے 8 بندے مارے گئے ہیں اور فائرنگ کرنے والا شخص فلحال پکڑا نہیں جا سکا۔۔۔
 
زیک

مسافر

زیک

مسافر
میں ٹی‌وی تو نہیں دیکھ سکتا مگر ویب سائٹ کے مطابق:

Eight shot

یعنی 8 کو گولیاں لگی ہیں مگر وہ زخمی ہیں مرے نہیں۔ میں نے 2 ہلاک کی خبر اورلینڈو اخبار سے لی ہے۔
 
سارا

محفلین
جی پہلے وہ کافی دیر تک 8 ڈیڈ بتاتے رہے تھے ابھی ایک ہلاک اور 7 زخمی بتا رہے ہیں۔۔
 
arifkarim

معطل
مسلمانوں کو امریکی فوج سے نکالنے یا انپر کڑی نگرانی کرنے کا ایک حسین موقع! :)
 
Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

ميرے ليے يہ بات باعث حيرت ہے کہ مختلف فورمز پر کچھ افراد ايک ڈاکٹر اور معالج کی جانب سے دانستہ ايسے مقام پر بے گناہ افراد کی ہلاکت کو درست اقدام قرار دے رہے ہيں جو کہ وار زون بھی نہيں تھا۔

ريکارڈ کی درستگی کے ليے يہ واضح کر دوں کہ ميجر ندال ايک ڈاکٹر ہے، لڑنے والا سپاہی نہيں۔ اس تناظر ميں اگر انھيں عراق يا افغانستان بيجھا بھی جاتا تو ان کی خدمات کسی کلينک يا ہسپتال ميں لی جاتيں کيونکہ ان کی تربيت اسی حوالے سے تھی۔

ميجر ندال کے اقدام کو محض بزدلانہ ہی قرار ديا جا سکتا ہے اور امريکہ ميں بہت سی اسلامی تنظيموں اور گروپوں نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ ميجر ندال نے ان اداروں اور افراد کے ساتھ بھی احسان فراموشی کی جنھوں نے اس کی تربيت کی اور ڈاکٹری کی ٹريننگ دی۔ ايک ڈاکٹر اس بات کا حلف اٹھاتا ہے کہ وہ جنگ کی صورت ميں اپنے دشمنوں کی بھی جان بچائے گا مگر ميجر ندال نے تو اپنے ہی ساتھيوں کی جان لے لی۔

يہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ جس پوليس افسر کو ميجر ندال نے ہلاک کرنے کی کوشش کی، اسی نے انھيں ابتدائ طبی امداد فراہم کی۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 
ساجد

محفل پہ کس نے اس اقدام کی حمایت کی؟
 
Top