ٹیکنالوجی کی کارستانیاں

محمدصابر

محفلین
از سن نیوز
گوگل ارتھ کے 3Dویو میں اپنے خاوند کی گاڑی کو کسی دوسری خاتون کے گھر کے سامنے کھڑی دیکھ کر خاتون نے طلاق کا دعوی دائر کردیا۔ جبکہ اس کے خاوند نے بزنس ٹرپ پر ہونے کا بہانہ کیا تھا۔
لگتا ہے خاوند ہرجانے کا دعوی کرے گا۔ جبکہ گوگل نے اس صورتحال سے بچنے کے لئے تصاویر میں کانٹ چھانٹ شروع کر دی ہے۔
 

arifkarim

معطل
کچھ عرصہ قبل انڈیا نے بھی اپنے "خفیہ" ائیر پورٹس کی تصاویر گوگل ارتھ پر سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا!
 

محمدصابر

محفلین
اس رپورٹ کے مطابق ہزاروں چوری شدہ کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات انٹرنیٹ پر دستیاب ہیں

تو کوئی ہے جو ان سے فائدہ اٹھائے۔ یا مجھے ہی بتا دے تاکہ میں‌بھی ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن قطر میں ایک ایشیائی صاحب کچھ دنوں کے لیے ملک سے باہر گئے۔ واپس آئے تو انہیں اپنی گاڑی bmw کا تیز رفتاری کا چالان موصول ہوا۔ وہ محکمہ پولیس میں گئے کہ میں تو ملک سے باہر تھا۔ انہوں نے پچاس ریال لیکر فوٹو نکال کر دے دیا۔ تو کیا دیکھتے ہیں‌ کہ ان کی بیوی اپنے کسی آشنا کے ساتھ جا رہی ہے۔

یہ بھی ٹیکنولوجی کی کارستانی ہے ناں۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو جوش میں آ کر ہوش نہ کھوتے اور تیز رفتاری کا مظاہرہ نہ کرتے۔ لیکن اس وقت کسی چیز کا ہوش نہیں ہوتا۔
 

محمدصابر

محفلین
ایک خبر کے مطابق چین میں آٹھ والدین اور اساتذہ کو امتحانات میں ٹیکنالوجی کے ذریعے نقل کروانے پر چھ ماہ سے تین سال کی قید سنائی گئی ہے۔

والدین کے ایک گروپ نے کمرہ امتحان میں کسی ممتحن کی مدد سے سوالنامہ فیکس کے ذریعے اپنے پاس منگوایا اور چھ یونیورسٹی طلبا٫ کے ذریعے اس کو حل کروایا اور موبائل فونز کے ذریعے اپنے بچوں کو لکھوایا۔
دوسرے گروپ نے کمرہ امتحان میں موجود ایک دوسرے بچے سے منی ایچر سکینر کے ذریعے سوالات منگوائے اور نو اساتذہ کی مدد سے انہیں حل کروایا اوراپنے بچے کو واپس ٹرانسمٹ کر دیا۔

امتحان دینے والے محفلین توجہ فرمائیں۔ :)
 

محمدصابر

محفلین
گوگل سٹریٹ ویو پر نظر آنے والے کچھ جرائم
ڈرائیونگ
reckless.jpg


سپائیڈرمین
breakingin2.jpg


سائیکل چاہیے
biketheft.jpg


گاڑی خریدنی ہے
vandalism2.jpg
 

اظفر

محفلین
لیکن بیوی نے اسی دوسری خاتون کا گھر ہی کیوں دیکھا جس کے سامنے شوہر کی گاڑی تھی ؟ :cool:
یہ تو مجھے " زنانیوں" کی سازش لگ رہی ہے
 
Top