یہ مشین ایک طرح کا تھری ڈی پرنٹر ہے اور حقیقی پرزہ جات بناتی ہے۔ یہ اپنے لئے پرزہ جات بھی بناتی ہے۔ حال ہی میں اس نے اپنے لئے ایک سرکٹ ڈیزائن کیا ہے ۔ اور اپنے ہی اندر فٹ کر لیا۔
مجھے کبھی یہ خیال آتا تھا کہ کمپیوٹر ایک دن سوچنا شروع کر دے گا(یہ وقت اب زیادہ دور نہیں ہے شاید اگلے دس سال) پھر وہ انسانوں پر حکومت کرے گا۔ پھر یہ سوچ کر دل کو تسلی ہوتی تھی وہ حرکت کرنے کے لئے انسان کا محتاج ہو گا۔ لیکن اس مشین کی آمد نے مجھے ایک دفعہ پھر نئی پریشانی دے دی ہے۔ کہ یہ خود کو مرمت بھی کر سکتی ہے۔اپنی نقل بھی خود بنا سکتی ہے اور آئندہ موجود ذہین کمپیوٹر کی مدد سے پتہ نہیں یہ کیا کیا گل کھلائے گی۔
ہاں شمشاد بھائی یہ مشین ایک دن ڈاؤنلوڈ ایبل ہو گی۔ یعنی کوڈ کہیں سے آئے گا اور مشین گھر میں اس کوڈ کو حقیقت میں لے آئے گی۔
بہت زیادہ فکر کی ایک بات یہ ہے کہ اگر اس میں وائرس آگیا تو پھر کیا ہوگا ؟
یہ مشین اوپن سورس ہے۔