ابوشامل
محفلین
لیجیے تعبیر! یہاں بھی آپ کے سوالات کے جواب لیے حاضر ہيں، امید ہے شرف قبولیت بخشیں گی:
ٹی وی یا ریڈیو پر آپ کے پسندیدہ پروگرام کون کونسے ہیں
عمر کے ساتھ ساتھ پروگرامات کی نوعیت تبدیل ہوتی رہی، SESAME STREET بالکل ہی بچپن کی "محبت" ہے ایک مرتبہ بغیر بتائے پی ٹی وی نے وقت تبدیل کر دیا پروگرام کا، اتنا اودھم مچایا کہ گھر والوں کو پی ٹی وی فون کرنا پڑا کہ آپ کا پروگرام کیوں نہیں آ رہا، انہوں نے بتایا کہ فلاں وقت پر آئے گا، جب تک وہ نشر نہيں ہوا تب تک ہمارے رونے کی رفتار میں کمی واقع نہ ہوئی پھر کچھ بڑے ہوئے تو دوسرے کارٹون اچھے لگنے لگے خصوصاً GUMBY سے تو عشق ہو گیا تھا۔ جوانی میں ٹی وی دیکھنا بالکل چھوڑ دیا کیونکہ وقت ہی نہیں ملتا تھا پڑھائی اور نوکری ایک ساتھ لیکن پاکستان میں ابلاغی انقلاب (نجی چینلوں کے آغاز کے بعد) اور صحافت سے وابستگی کے بعد نیوز چینل بہت شوق سے دیکھا کرتا تھا ان میں مذاکروں والے تمام پروگرام پسند تھے البتہ اب کچھ نہیں دیکھتا، زندگی بہت سہل اور پرسکون ہو گئی ہے بغیر ٹی وی کے۔ پھر بھی کبھی کبھار نظر پڑ جائے اور نیشنل جیوگرافک چینل یا ڈسکوری پر کوئی اچھی دستاویزی فلم آ رہی ہو تو ضرور دیکھتا ہوں۔ ویسے آجکل یورو کپ 2008ء کے میچز دیکھ رہا ہوں لیکن لوڈ شیڈنگ نے ایک بھی میچ مکمل نہیں دیکھنے دیا
کونسے چینل آپ بہت شوق سے دیکھتے ہیں
موقع ملے تو نیشنل جیوگرافک چینل اور ڈسکوری
ٹی وی پر کیا اچھا آرہا ہے اور کیا برا یہی سب ہم نے یہاں ڈسکس کرنا ہے ۔
اگر قومی چینلوں کی بات ہے تو کچھ بھی اچھا نہیں آ رہا، ہمارے عوام کی ذہنی سطح وہ نہیں ہے کہ وہ مذاکروں کو اس ذہنیت کے ساتھ سمجھ سکے جس کے ساتھ انہیں پیش کیا جا رہا ہے اس لیے وہ الٹا مطلب لے رہی ہے اور مذاکرے اور ٹاک شوز ذہنی و سماجی انتشار کا سبب بن رہے ہیں۔ البتہ جیومینٹری اور دیکھو سنو سمجھو جیسے پروگرامات مجھے پسند ہیں، موقع ملتا ہے تو ضرور دیکھتا ہوں۔
کوئی ایسا ڈرامہ جو ابتک یاد ہو یا کوئی کردار جو یادگار ہو ۔
ایک ڈرامہ آیا تھا بہت پہلے شاید "لاگ" نام تھا اس کا، کہانی جہاد کشمیر کے گرد گھومتی تھی۔ اس میں بھارتی فوجی ایک مسلمان نوجوان کو لائن آف کنٹرول پر ایسے علاقے میں چھوڑ دیتے ہیں جو بارودی سرنگوں سے اٹا پڑا ہوتا ہے۔ وہ نوجوان "لبیک اللھم لبیک" کہتا آہستہ آہستہ اور پھر تیز قدم اٹھاتا اور بالآخر دوڑتا ہوا پورے میدان میں سے گزر جاتا ہے اور جب بھارتی فوجی فائرنگ شروع کرتے ہیں تو وہ نیچے دریا میں کود جاتا ہے۔ اس منظر نے کئی دن اپنے سحر میں لیے رکھا۔
آجکل ہر ڈرامے ک ( OST ) بن رہے ہیں تو آپکے پسندیدہ ساؤنڈ ٹریک کون کونسے ہیں
ڈرامے دیکھتا نہیں اس لیے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا۔