ٹی وی بھی اب سٹیج ہے۔۔۔

فرحت کیانی

لائبریرین
ایک ویڈیو دے رہی ہوں ۔۔۔۔۔۔ میڈیا سے تعلق رکھتی ہے مگر معید کے جتنے پروگرامز ''سوچتا پاکستان'' کے نام سے ہیں ۔۔زبردست ہیں ۔۔۔ ایسے اینکرز چاہیے ہمیں
ویسے میڈیا کے سنجیدہ حلقوں میں معید پیرزادہ کو کچھ زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔
 
نور وجدان

اس بارے میں کہا کیا جا سکتا ہے سوائے اتنا کہ حامد میر اور مبشر لقمان وہ کرتے ہیں جس کو ہم'' لیپ ڈاگ رول'' آف میڈیا کہتے ہیں جبکہ معید ''واچ ڈاگ رول 'کردار ادا کرتا ہے اس لیے اس کی ریٹنگ کم ہی ہوگی
 
آپ کہہ رہی ہیں تو کسی بنیاد پر ہی کہہ رہی ہوں گی۔ میں معید پیرزادہ کا کسی اور صحافی سے موازنہ نہیں کر رہی۔ ان کے کریڈٹ پر یقینا کوئی ایسا کام ضرور ہو گا کہ آپ انہیں میڈیا واچ ڈاگ کا کردار ادا کرتے دیکھتی ہیں۔ میرا محدود علم اور مشاہدہ کچھ اور بتاتا ہے جو یقیناً غلط بھی ہو سکتا ہے۔
باقی رہے مبشر لقمان ، تو میرے خیال میں انہیں شاید ہی کوئی ذی ہوش پاکستانی ذی ہوش مانے گا۔
 
دیکھیں مجھے آگاہ کیجئے ۔۔ہم سے کسی کے پاس مکمل کچھ بھی نہیں ہوتا ہے ۔ بس تنکا یہاں سے اور تنکا وہاں سے لیتے علم کی پیاس بجھاتے ہیں ۔ میں نے تصویر کا اک رخ دیکھا ہے دوسرا آپ بتائیں گی ۔ سچ کہتی ہیں آپ مبشر کے بارے میں
 
باباجی

محفلین
آپ کہہ رہی ہیں تو کسی بنیاد پر ہی کہہ رہی ہوں گی۔ میں معید پیرزادہ کا کسی اور صحافی سے موازنہ نہیں کر رہی۔ ان کے کریڈٹ پر یقینا کوئی ایسا کام ضرور ہو گا کہ آپ انہیں میڈیا واچ ڈاگ کا کردار ادا کرتے دیکھتی ہیں۔ میرا محدود علم اور مشاہدہ کچھ اور بتاتا ہے جو یقیناً غلط بھی ہو سکتا ہے۔
باقی رہے مبشر لقمان ، تو میرے خیال میں انہیں شاید ہی کوئی ذی ہوش پاکستانی ذی ہوش مانے گا۔
ہمارے آفس کا ایک ڈرائیور مبشر لقمان کے ساتھ 1 ماہ رہا اس کی بلٹ پروف لینڈ کروزر کی ڈرائیو پر
تو اس کا کہنا ہے کہ پہلے وہ بھی مبشر لقمان کا پرستار تھا ۔۔ لیکن اس کے ساتھ وقت گزار کے اس سے نفرت تو نہیں ہوئی بلکہ جو خؤش فہمی یا غلط فہمی تھی وہ ختم ہوگئی
اور 1 ماہ کی تنخواہ بھی نہیں لی اور نوکری چھوڑ دی اس کے رویئے کی وجہ سے
باقی کچھ ذاتی باتیں ہیں
لیکن میڈیا پرسن ہمارے لیئے وہی ہے جو دکھتا ہے
ارے اسکرین کے علاوہ بھی ان کی کوئی لائف ہوتی ہے
 
متفق۔
بات یہ ہے کہ کسی کے بارے میں رائے انہیں صرف ایک زاویے سے دیکھ کر قائم نہیں کی جا سکتی۔ مبشر لقمان کے بارے میں سنا بھی اور دیکھا بھی۔ آپ کے لاہور میں رائل پام گولف کلب میں ان کا اکثر ڈیرہ ہوا کرتا تھا۔ وہاں جانے والوں یا کام کرنے والوں کے بھی خیالات قابل غور ہیں۔
 
Top