ٹی وی ڈرامہ کے لئے گائی گئی شاعری

شیزان

لائبریرین
اچھا سلسلہ ہے احمد بھائی

مجھے ہم ٹی وی کے سیریل "بڑی آپا" میں ٹینا ثانی کی آواز میں غالب کا یہ کلام بہت اچھا لگا۔۔

دلِ ناداں تجھے ہوا کیا ہے
آخر اِس درد کی دوا کیا ہے

 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
ڈرامہ : ذکر ہے کئی سال کا
مصنف : ڈاکٹر انور سجاد
غزل: وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا
شاعر : مومن خان مومن
گلوکارہ : نیرہ نور
عکس بندی : راحت کاظمی ، عتیقہ اوڈھو
ہدایات : ساحرہ کاظمی

واہ !

اس فہرست میں سارے ہی نام خوب ہیں۔

پھر نیرہ نور کی آواز اور گائیکی کا تو کوئی بدل ہی نہیں ہے۔

غزل مومن کی سدابہار اور لاجواب ہے۔

زبردست!
 

اوشو

لائبریرین
واہ !

اس فہرست میں سارے ہی نام خوب ہیں۔

پھر نیرہ نور کی آواز اور گائیکی کا تو کوئی بدل ہی نہیں ہے۔

غزل مومن کی سدابہار اور لاجواب ہے۔

زبردست!
موسیقار کا نام لکھنا بھول گیا :)
موسیقار : ارشد محمود
ارشد محمود نے ڈرامہ میں اداکاری بھی کی ہے۔
 

x boy

محفلین
نیٹ پر سونا چاندی، اندھیرا اجالا،وارث جیسے پرانے ڈرامے ہیں تو یہ بھی مل جائے گا۔
 

محمداحمد

لائبریرین

پی ٹی وی ڈرامہ تیسرا کنارہ

تیسرا کنارہ میں نے اس دور میں دیکھا تھا جب میں اسکول لیول پر تھا اور یہ ڈرامہ ریپیٹ ٹیلیکاسٹ ہو رہا تھا۔ یہ ڈرامہ دوپہر میں آیا کرتا تھا۔

تیسرا کنارہ اُن گنتی کے تین چار ڈراموں میں شامل ہے جن سے میں بے حد متاثر ہوا۔ اور اس میں گایا جانے والا گیت "کبھی ہم خوبصورت تھے" اس کی تعریف کیسے کی جائے یہ تو مجھے آج تک سمجھ نہیں آیا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اچھا سلسلہ ہے احمد بھائی

مجھے ہم ٹی وی کے سیریل "بڑی آپا" میں ٹینا ثانی کی آواز میں غالب کا یہ کلام بہت اچھا لگا۔۔

دلِ ناداں تجھے ہوا کیا ہے
آخر اِس درد کی دوا کیا ہے


یہ گیت بھی کسی کی سفارش پر کچھ عرصے پہلے سنا تھا ۔

اب بھلا غالب اور ٹینا ثانی کی مکرر تعریف کیا کی جائے؟ :p
 

محمداحمد

لائبریرین
Darma%20Serial%20Hum%20Pe%20Jo%20Guzarti%20Hai%202_zpsekqsjrtq.jpg

ہم پہ جو گزرتی ہے
وہ کسی کو کیا معلوم
ہم تو اپنے سارے دکھ خود ہی جھیل لیتے ہیں
اور اپنی خوشیاں بھی خود ہی بانٹ لیتے ہیں

درد و غم کی راتوں
میں مل کے بیٹھ جاتے ہیں
آنسوؤں کی مشعل سے روشنی بڑھاتے ہیں
چھوٹی چھوٹی امیدیں اور کچھ سہانے پل مل کے دیکھ لیتے ہیں
ہم کسی سہارے کے منتظر نہیں رہتے
اپنے غم کی دلداری خود ہی کرتے رہتے ہیں
الجھے سلجھے رشتوں کی ڈور بنتے رہتے ہیں

زندگی کے صحرا میں
اپنے خالی ہاتھوں سے پھول چنتے رہتے ہیں
ہاتھہ خالی ہوں تو کیا دل بھرے ہی رہتے ہیں
موسم خزاں میں بھی ہم ہرے ہی رہتے ہیں

----

یہ گیت بہت اچھا ہے اور اسے سجاد علی نے گایا ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
تقریبا 1 اگھنٹے کا دورانیہ ہے دیکھ کر بتائیے گا ڈرامہ کیسا لگا :)
مجھے تو عتیقہ اوڈھو کے مکالمے اور راحت کاظمی کی اداکاری بہت پسند آئی۔
لنک : ذکر ہے کئی سال کا

ارے واہ !

بہت بہت شکریہ!

مجھے اندازہ ہے کہ یہ بہت اچھا ڈرامہ ہوگا۔

راحت کاظمی کے زیادہ تر ڈرامے اچھے ہی ہوا کرتے تھے۔ :)

ضرور اپنی رائے دوں گا۔
 

عبد الرحمن

لائبریرین
مطالبات ذرا مہذب انداز میں پیش کیے جائیں تو شاید لوگ اُنہیں سنجیدگی سے لیں۔ :)
سیدھی انگلی سے گھی نہ نکلے تو انگلی ٹیڑھی کرنی پڑتی ہے۔ :)

اردو کی چھٹی کتاب میں آج ہی یہ کہاوت پڑھی تھی۔ اچھی لگی، دل چاہا آپ کو بھی سنادوں۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
ضرور ہو سکتی ہے۔ کیوں نہیں ہو سکتی۔

اگر زیادہ بات کرنی ہے تو الگ دھاگہ کھول لیجے اس کام کے لئے۔ اور اگر ایک آدھ ہی ذکر نکل آیا ہے تو یہیں لکھ دیجے۔
بس دو ۔
بانڈ سیریز موویز کی پس پردہ موسیقی بھی بہت اچھی ہوتی ہے
اس کے علاوہ 'جیسن بورن' کی پس پردہ موسیقی بھی مزے کی تھی
 

محمداحمد

لائبریرین
سیدھی انگلی سے گھی نہ نکلے تو انگلی ٹیڑھی کرنی پڑتی ہے۔ :)

اردو کی چھٹی کتاب میں آج ہی یہ کہاوت پڑھی تھی۔ اچھی لگی، دل چاہا آپ کو بھی سنادوں۔ :)

گھی کے کچھ "ٹِن" بہت تیز دھاری بھی ہوتے ہیں۔ احتیاط لازم ہے۔ :)
 

عبدالحسیب

محفلین
زیادہ پاکستانی ڈرامے دیکھنے کا موقع تو نہیں ملا۔ حال ہی میں ہندوستان میں 'ہم سفر' کی مقبولیت دیکھ کر شوخ ہوا کہ شروعات کرتے ہیں۔ اور بس کچھ روز قبل ہی 'ہم سفر' کا اختتام ہوا۔اسی سبب ڈراموں میں زیادہ شاعری سننے کو نہیں ملی۔ ہاں فلموں میں کچھ بے حد پسند ہیں ، جیسے۔

فلم 'پاکیزہ ' سے 'کیفی اعظمی' صاحب کا یہ نغمہ ،'یوں ہی کوئی مل گیا تھا سرِراہ چلتے چلتے'

فلم 'بازار'سے،'میر'کی یہ غزل ،'دکھائی دیے یوں کہ بے خود کیا۔۔'

فلم 'سرفروش' سے 'ندا فاضلی'صاحب کی یہ غزل ،'ہوش والوں کو خبر کیا ؟ بے خودی کیا چیز ہے۔۔'
 
Top