ٹی وی کی تاریخ کا سب سے مہنگا شو

محمد وارث

لائبریرین
واہ بھئ بہت خوب۔ عامر خان نے ایک بار پھر اسی طرح سماجی اور معاشرتی مسائل کو اپنے کام کا موضوع بنایا ہے جیسے کہ اپنی فلموں میں بنایا تھا اور ایک بار پھر مایوس نہیں کیا۔
 
تعبیر

محفلین
عامر خان کی کوششیں رنگ لائیں اور آخر کار چائلڈ ایبیوز کے خلاف لوک سبھا میں بل پاس ہو گیا
کاش پاکستان کو بھی کوئی ایسا مخلص انسان ملے
 
شمشاد

لائبریرین
عامر خان کی کوششیں رنگ لائیں اور آخر کار چائلڈ ایبیوز کے خلاف لوک سبھا میں بل پاس ہو گیا
کاش پاکستان کو بھی کوئی ایسا مخلص انسان ملے

خالی بل پاس ہونے سے کیا ہوتا ہے، اصل بات عمل ہے اور وہ دونوں ملکوں میں نہیں ہوتا۔
 
شمشاد

لائبریرین
نہ ہندوستان میں ہوتا ہے، نہ پاکستان میں اور نہ ہی بنگلہ دیش میں۔

کتنے ہی بل عورتوں کے حقوق کے لیے پاس ہو چکے ہیں، کتنے ہی قوانین موجود ہیں، لیکن کیا ان پر عمل ہوتا ہے؟
 
تعبیر

محفلین
خالی بل پاس ہونے سے کیا ہوتا ہے، اصل بات عمل ہے اور وہ دونوں ملکوں میں نہیں ہوتا۔
پھر بھی شمشاد بھائی پاکستان میں زیادہ کرپٹ لوگ ہیں کچھ بھی ہو انہیں ایک ہیرو تو ملا جبکہ ہمارے مارننگ شوز دیکھے ہیں کبھی؟؟؟ صرف مسئلے مسائل دکھاتے ہیں اور زخم کریدتے ہیں حل تو کسی کا بھی نہیں نکال پائے آج تک

چوتھے شو کا موضوع کیا تھا اسے مکمل دیکھنا ممکن ہے؟

دیکھا تو ابھی تک میں نے بھی نہیں ہے لیکن سنا ہے کہ ڈاکٹرز پر تھا
اوپر محمدصابر نے لنک پوسٹ تو کیا ہے لیکن وہ کام صرف یو ٹیوب پر ہی کرے گا یہاں وڈیو کام نہیں کرے گی :)
 
Top