ٹی ٹوئینٹی ورلڈکپ 2022

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
لیکن ٹورنامنٹ سے پاکستان باہر ہو چکا ہو گا اب تک ۔
پاکستان ابھی اگر مگر کے چکروں میں ہے۔ جنوبی افریقہ کا ایک آخری میچ باقی ہے جو کہ ایک چھوٹی ٹیم نیدرلینڈ کے ساتھ اور پاکستان کا آخری میچ بنگلہ دیش کے ساتھ ہے۔ اگر جنوبی افریقہ کی ٹیم نیدرلینڈ سے معجزاتی طور پر ہار جائے اور پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش سے جیت جائے تو ہی پاکستان اگلے راؤنڈ میں پہنچ سکتا ہے۔
 
محمد وارث

ایک اور حل بھی ہے جس سے سب کے سینوں میں "ٹھنڈ" بھی پڑ جائے گی اور وہ یہ کہ اول پاکستان بنگلہ دیش کو ہرا دے اور دوم یہ کہ انڈیا زمبابوے سے ہار جائے۔
 
سید عاطف علی

قومی درد کو پہچاننے والے حاذق اطباء کی طرح تشخیص کی ہے ۔ وارث بھائی آپ نے ۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
پاکستان ابھی اگر مگر کے چکروں میں ہے۔ جنوبی افریقہ کا ایک آخری میچ باقی ہے جو کہ ایک چھوٹی ٹیم نیدرلینڈ کے ساتھ اور پاکستان کا آخری میچ بنگلہ دیش کے ساتھ ہے۔ اگر جنوبی افریقہ کی ٹیم نیدرلینڈ سے معجزاتی طور پر ہار جائے اور پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش سے جیت جائے تو ہی پاکستان اگلے راؤنڈ میں پہنچ سکتا ہے۔
ایک اور حل بھی ہے جس سے سب کے سینوں میں "ٹھنڈ" بھی پڑ جائے گی اور وہ یہ کہ اول پاکستان بنگلہ دیش کو ہرا دے اور دوم یہ کہ انڈیا زمبابوے سے ہار جائے۔
اور یہ تینوں فیصلہ کن کھیل ایک ہی دن یعنی چھ نومبر کو کھیلے جا رہے ہیں۔
 
وجی

لائبریرین
ایک اور حل بھی ہے جس سے سب کے سینوں میں "ٹھنڈ" بھی پڑ جائے گی اور وہ یہ کہ اول پاکستان بنگلہ دیش کو ہرا دے اور دوم یہ کہ انڈیا زمبابوے سے ہار جائے۔
ایک اور حل ہم بھی دئے دیتے ہیں کہ
اگر پاکستان اپنا میچ جیت جائے
بھارت اور جنوبی افریقہ کا میچ بارش کی نظر ہوجائے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ایک اور حل ہم بھی دئے دیتے ہیں کہ
اگر پاکستان اپنا میچ جیت جائے
بھارت اور جنوبی افریقہ کا میچ بارش کی نظر ہوجائے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرے خیال میں اس سے کام نہیں چلے گاکیونکہ بھارت کے ابھی تک چھ پوائنٹس ہیں اگر میچ کسی وجہ سے نہ بھی کھیلا گیا تو بھارتی ٹیم میچ نہ کھیلے جانے کی وجہ سے ایک پوائنٹ لے کر سیمی فائنل کوالیفائی کر جائے گی اور اگر جنوبی افریقہ کا میچ نہ ہو سکا تو اس کے بھی ایک پوائنٹ سے چھ پوائنٹس ہو جائیں گے جو کہ پاکستان کے جیتنے کے بعد ہی چھ پوائنٹ ہو سکتے ہیں ۔ لیکن اس کے بعد رن ریٹ کا میچ پڑ جائے گا جس میں جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان سے بہت آگے ہے۔
 
جی بلکل یہی ہوسکتا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
فی الحال تو جنوبی افریقہ نیدرلینڈ سے ہار گیاہے۔
اب نیدرلینڈ کے 6 پوانئٹس اور جنوبی افریقہ کے 5 ہی رہ گئے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
اس کا مطلب ہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل کھیلنےکے لیے آج کا میچ جیتنا ہی جیتنا ہے۔

انڈیا زمبابوے سے ہارے یا جیتے، کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اب اگر پاکستان بنگلہ دیش کو ہرا دیتا ہے تو اس کے 6 پوائنٹس ہو جائیں گے، لیکن پاکستانی ٹیم رن ریٹ کی وجہ سے نیدرلینڈ پر سبقت حاصل کرلےگی۔
انڈیا زمبابوے سے ہارے یا جیتے، کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔
نیدرلینڈ کے چار پوائنٹس ہیں بھائی۔اب صرف پاکستان یا بنگلہ دیش میں سے کوئی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گا
 
شمشاد

لائبریرین
21 کے مجموعی اسکور پر بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ گئی۔
Litton Das c Shan Masood b Shaheen Shah Afridi 10 (8b 0x4 1x6 ) SR: 125
 
Top