ٹی 20 ورلڈ کپ 2010، فائنل کس کا ہوگا؟

نبیل

تکنیکی معاون
آئیے جناب اندازہ لگاتے ہیں کہ اس مرتبہ ٹونٹی ٹونٹی ولڈ کپ کا فائنل کن ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سب سے پہلے میں دور کی کوڑی لاتا ہوں کہ اس مرتبہ بھی فائنل انہی ٹیموں کے درمیان ہوگا جن کے درمیان گزشتہ ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا گیا تھا، یعنی کہ پاکستان اور سری لنکا۔۔۔
 

arifkarim

معطل
مشکل ہے۔ آسٹریلیا جیسی فرسٹ کلاس ٹیم، اور ہماری تکے سے جیتنے والی ٹیم میں بہت فرق ہے۔
 

طالوت

محفلین
کیا ممکن نہیں کہ اس بار فائنل ہی نہ ہو ؟ گزشتہ کارکردگی کی بنا پر ورلڈ کپ تھما دیا جائے
(ہم وطنوں کی ہار کی صورت میں گالیاں اور جیت کی صورت میں زمین و آسمان کے قلابے ملانا مجھ سے دیکھا نہیں جاتا)میری خواہش ہے کہ پاکستان و سری لنکا ہی فائنل میں ہوں ۔
وسلام
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آئیے جناب اندازہ لگاتے ہیں کہ اس مرتبہ ٹونٹی ٹونٹی ولڈ کپ کا فائنل کن ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سب سے پہلے میں دور کی کوڑی لاتا ہوں کہ اس مرتبہ بھی فائنل انہی ٹیموں کے درمیان ہوگا جن کے درمیان گزشتہ ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا گیا تھا، یعنی کہ پاکستان اور سری لنکا۔۔۔


جی انشاءاللہ میرا بھی اندازہ یہی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
سیمی فائنل میں آسٹریلیا پاکستان کو 160 کے قریب کا ہدف دے گا۔

پاکستان کے 158 تک تو مجھے اسکور نظر آ رہے ہیں۔ آگے کچھ گڑبڑ ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
دل تو میرا بھی بڑا چاہ رہا ہے کہ پاکستان فائنل تک پہنچے پاکستانی ٹیم کی گزشتہ کارکردگی کی بنیاد پر تو نہیں کہا جا سکتا کہ وہ سیمی فائنل جیتے گی۔ صرف ایک میچ میں اچھے کھیل پر قوم نے امیدوں کے پہاڑ کھڑے کر لیے ہیں۔
اچھا سیمی فائنل آج والا ہے جس میں دونوں ان فارم ٹیمیں یعنی انگلینڈ اور سری لنکا کھیلیں گی۔ سری لنکا نے بھارت کے خلاف جس طرح میچ جیتا ہے اس نے انگلینڈ کے کیمپ میں ہلچل ضرور مچا دی ہوگی۔ فارم کی بنیاد پر انگلینڈ کا پلہ بھاری دکھائی دیتا تھا لیکن آخری میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے سری لنکا نے بتا دیا ہے کہ وہ برابر کی ٹکر دے گا۔
فائنل میں کون پہنچے گا اس حوالے سے اس وقت کچھ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ ٹوئنٹی 20 میں ہمیشہ غیر متوقع نتائج آتے ہیں۔ اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ گزشتہ تین سالوں سے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں سب سے گھٹیا کارکردگی دکھانے والی ٹیم پاکستان اس میں مسلسل تیسری مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچی ہے :)
 

فہیم

لائبریرین
پچھلے دونوں ورلڈکپ کے فائنل میں ایشین ٹیمز ہی پہنچتی آئی ہیں۔
اس بار لگتا ہے گوروں کی گوروں سے جنگ ہوگی۔

لیکن دعا یہی ہے کہ پاکستان فائنل میں پہنچے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ترتیب کے لحاظ سے تو ایشائی ٹیموں کا مندرجہ ذیل حال رہا :

بنگلہ دیش پہلے ہی مرحلے میں آؤٹ
انڈیا سپر8 کے مرحلے میں آؤٹ
سری لنکا سیمی کے مرحلے میں آؤٹ
پاکستان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ نہ کرے کہ فائنل کے مرحلے میں بھی آؤٹ ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان اور آسٹریلیا کا سیمی فائنل بارش کی وجہ شروع ہونے میں تاخیر۔

ابھی تک ٹاس بھی نہیں کی گئی۔
 
Top