محمداحمد
لائبریرین
پائتھون بنیادی کورس ۔ پیشرفت اور جوابی آراء
(Progress & Feedback)
السلام علیکم،
کیسے ہیں سب دوست؟
پائتھون بنیادی کورس کا دوسرا ہفتہ اختتام پزیر ہے ایسے میں ایک ایسے پلیٹ فارم کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے جہاں:
- سب دوست اپنی اپنی پیش رفت سے آگاہ کر سکیں، گو کہ یہ کام گفتگو والے دھاگے میں بھی ہو رہا ہے لیکن یہ دھاگہ صرف اسی کام کے لیے مخصوص ہے۔
- وہ تمام لوگ بھی اپنی پیشرفت سے آگاہ کریں جو کورس میں سرگرم ہیں اور باقاعدگی سے کورس مٹیریل کو پڑھ رہے ہیں اور مشقیں بھی کر رہے ہیں تاکہ اُن سے دوسرے لوگوں کو کچھ نہ کچھ کرنے کی تحریک ملے۔
- وہ لوگ بھی کچھ نہ کچھ بتائیں جو باوجوہ کورس کو باقاعدہ لے کر نہیں چل رہے۔ ایسے دوست یہاں جو بھی اُن کو مسائل درپیش ہیں ان کا ذکر کرسکتے ہیں نیز کورس کے حوالے سے آئندہ کے عزائم بھی بتائے جا سکتے ہیں۔
- کچھ دوست ایسے بھی ہیں جن کے لئے یہ کورس بالکل بنیادی نوعیت کا ہے۔ تاہم وہ کورس کے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں۔ ایسے دوست بھی یہاں اپنی تجاویز ، آراء اور مشوروں سے اس سلسلے کو بہتر بنانے میں دے سکتے ہیں نیز وہ دیگر نو آموز دوستوں کے معاون بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔
آپ سب سے درخواست ہے کہ اپنی رپورٹ دیجے اور بتائیے کہ :
1۔ آپ اس بنیادی کورس میں ریگولر ہیں یا نہیں؟ اگر ریگولر نہیں تو اس کی کوئی خاص وجہ؟
2۔ کورس میں اب آپ کی دلچسپی ویسی ہی ہے یا نہیں، کوئی خاص وجہ؟
3۔ کیا آپ نے پہلے اور دوسرے ہفتے کے اسباق پڑھ کر سمجھ لیے ہیں؟
4۔ کیا آپ نے پہلے اور دوسرے ہفتے کی مشقیں کر لی ہیں؟
5۔ اور کوئی بات جو آپ کہنا چاہیں۔
لیجے شمع محفل اب آپ کے سامنے پیش کی جاتی ہے۔