تبادلہ خیال پائتھون بنیادی کورس ۔ پیشرفت اور جوابی آراء (Progress & Feedback)

کورس کے بارے میں آپ کی رائے؟

  • Total voters
    19
کوشش کرتا ہوں۔ دعا کرو کہ کامیاب ہو جاؤں۔ آج کل سستی بہت ہے :(

یہ تو نہایت غلط بات ہے ، پہلے ہی بہت زیادہ طلبہ و طالبات غیر حاضر اور سست ہوئے پڑے ہیں بلکہ نت نئے بہانے تراشتے رہتے ہیں اب تم نے بھی سستی اور وہ بھی بہت کا مژدہ سنا دیا ہے۔
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بالکل اس قسم کا جواب چاہیے اور عینی پائتھون اسباق کے تبصروں کے دھاگوں پر تمہارا کوئی جواب نہیں آ رہا۔

صرف احمد کے سوالوں کے جواب نہیں دینے بلکہ جیسے نئے نئے دھاگوں کی تمہید دلچسپ اور طلسمانہ قسم کی لکھتی ہو ویسے ہی یہاں بھی اپنے تاثرات تفصیل سے اور ساحرانہ انداز میں لکھنے ہیں۔ :)
پائتھون میرے لیئے اتنا ہی دلچسپ ثابت ہو تو تخیل پرواز کرے نا بھیا ۔۔۔۔! اور تبصرے میں کیسے کروں جب میں نے ابھی تک کچھ کیا ہی نہیں:embarrassed:
 
یہی تبصرہ چاہیے کہ اب تک صرف پڑھا ہے ، مشق کسی بھی چیز کی نہیں کی ہے۔
پائتھون انسٹال کیے بغیر پائتھون کو سمجھنا انتہائی مشکل اور دشوار ہے ، اس لیے سب سے پہلا مرحلہ پائتھون انسٹال کرنا ہے۔
 
طمیم

محفلین
1۔ آپ اس بنیادی کورس میں ریگولر ہیں یا نہیں؟ اگر ریگولر نہیں تو اس کی کوئی خاص وجہ؟
وقت کی کمی کی وجہ سے آہستہ آہستہ لیکن باقاعدگی کے ساتھ کوشش جاری ہے۔
2۔ کورس میں اب آپ کی دلچسپی ویسی ہی ہے یا نہیں، کوئی خاص وجہ؟
دلچسپی ہی کی وجہ سے باقاعدگی سے جب بھی فرصت ملے پائتھون (بنیاد سے) سےوالے دھاگہ کے مطابق سیکھنا شروع کردیتا ہوں۔
3۔ کیا آپ نے پہلے اور دوسرے ہفتے کے اسباق پڑھ کر سمجھ لیے ہیں؟
پائتھون (بنیاد سے) والے دھاگہ میں بتائے گئے اسباق کے مطابق سمجھتا ہوں اور مشق کرنے کے بعد اس وقت تک کی رپورٹ درج کردیتا ہوں۔
4۔ کیا آپ نے پہلے اور دوسرے ہفتے کی مشقیں کر لی ہیں؟
پہلے اور دوسرے ہفتہ کا تو معلوم نہیں کیا ہے اب تک پائتھون (بنیاد سے) والے دھاگہ سے ترتیب کے ساتھ سیکھا ہے اور مشقیں کی ہیں ۔ اب اگلی فرصت میں پرنٹ فنکشن سیکھنا ہے۔
5۔ اور کوئی بات جو آپ کہنا چاہیں۔
اتنے زیادہ دھاگے موجود ہیں کہ نظر میں رکھنا مشکل ہوجاتا ہے۔ صرف ایک ہی حل بچتا ہے کہ اوپر جہاں پائتھون لکھا ہوا ہے پر کلک کرکے روٹ پر جاؤں اور تلاش کروں کہ کس ترتیب سےسیکھنا ہے۔
 
بالکل دیگولر۔ سارے اسباق اور مشقیں دیکھ چکا ہوں

ایسی ویسی :)
مجھے اس نئی زبان کو سمجھنے میں کافی دلچسپی ہے۔

جی بالکل۔ ٹیسٹ دوں کیا؟:p

ایک ادھ کی ہیں۔ اصل میں پہلے سے پروگرامنگ سے واقف ہوں اس لئے میں نے مشقیں کرنے کی ضرورت نہیں سمجھی۔ امید ہے اس پر مجھے مرغا نہیں بنایا جائے گا۔

کلاس روم میں silence کا بورڈ لگایا ہوا ہے۔ اب میں کیسے بات کروں:D

آپ کی شمولیت سے کافی امید ہے کہ اگلے کورس کے لیے بھی افرادی قوت میسر رہے گی ورنہ اس کورس کے آخر تک اکثر غازی شہادت کا رتبہ پا چکے ہوں گے۔ :p
 
جس دن سے کورس کا آغاز ہوا ہے مجھے صرف ایک چُھٹی ملی اور ابھی تک کسی میٹریل کو نہیں دیکھ پائی لیکن انشاءاللہ جلد ہی دیکھوں گی ۔

سب سے پہلے تو آپ کو پائتھون انسٹال کرنا ہے تاکہ جو بھی سبق ہیں ان کا کوڈ اس میں لکھ کر چلا سکیں۔

پائتھون انسٹالیشن دھاگہ
 
معاف کیجئے گا استاد جی ہمارے تو سر سے ہی گزر رہا ہے بہتیرا سمجھنے کی کوشش فرمائی لیکن نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات :( مگر اُمید پہ دنیا قائم ہے اور کوشش کر لینے میں بھی کوئی ہرج نہیں ۔اللہ بھلا کرے آپ سبکا ۔:)

بے فکر رہیں ، یہ کورس اس لیے ہی شروع کیا گیا ہے کہ اکیلے سمجھنے کی کوشش نہ کی جائے بلکہ مل جل کر سمجھا جائے کہ پائتھون ہے کیا بلا :)۔

سب سے پہلے آپ کے لیے بھی وہی تیر بہدف نسخہ جو صائمہ شاہ کو دیا ہے یعنی پائتھون کو انسٹال کریں۔

پائتھون انسٹالیشن دھاگہ

اس کے بعد میں ایک اور دھاگہ کھولوں گا جس میں ہر ہفتہ کے اسباق کے لیے بوٹی (cheat sheet) بھی فراہم ہو گی تاکہ جو لوگ زیادہ مصروف ہیں وہ اس سے کام چلا لیں۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ تو نہایت غلط بات ہے ، پہلے ہی بہت زیادہ طلبہ و طالبات غیر حاضر اور سست ہوئے پڑے ہیں بلکہ نت نئے بہانے تراشتے رہتے ہیں اب تم نے بھی سستی اور وہ بھی بہت کا مژدہ سنا دیا ہے۔
ارے نہیں، سستی اس حوالے سے کہ کالج میں نیا تعلیمی سال شروع ہو رہا ہے نا تو اس لئے ادھر کا کام بہت بڑھ گیا ہے۔ تبھی محفل پر سست ہو گیا ہوں :)
 
بے فکر رہیں ، یہ کورس اس لیے ہی شروع کیا گیا ہے کہ اکیلے سمجھنے کی کوشش نہ کی جائے بلکہ مل جل کر سمجھا جائے کہ پائتھون ہے کیا بلا :)۔

سب سے پہلے آپ کے لیے بھی وہی تیر بہدف نسخہ جو صائمہ شاہ کو دیا ہے یعنی پائتھون کو انسٹال کریں۔

پائتھون انسٹالیشن دھاگہ

اس کے بعد میں ایک اور دھاگہ کھولوں گا جس میں ہر ہفتہ کے اسباق کے لیے بوٹی (cheat sheet) بھی فراہم ہو گی تاکہ جو لوگ زیادہ مصروف ہیں وہ اس سے کام چلا لیں۔ :)
بہت شکریہ استاد محترم ! اللہ بھلا فرمائیں آپکا کیسے کیسے نالائق لوگ آپکے شاگرد ہیں :( آپکے حکم کے مطابق ہم اس بلا کو ہمارا مطلب ہے پائتھون انسٹال کر چکے ہیں ۔ اب کیا کریں ؟
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت شکریہ استاد محترم ! اللہ بھلا فرمائیں آپکا کیسے کیسے نالائق لوگ آپکے شاگرد ہیں :( آپکے حکم کے مطابق ہم اس بلا کو ہمارا مطلب ہے پائتھون انسٹال کر چکے ہیں ۔ اب کیا کریں ؟

سب سے پہلے تو اپنی کیفیت تبدیل کرلیں۔ ورنہ لوگ سمجھیں گے یہ سب پائتھون کی وجہ سے ہے۔ :)

پھر یہاں آ جائیں۔
 
بہت شکریہ استاد محترم ! اللہ بھلا فرمائیں آپکا کیسے کیسے نالائق لوگ آپکے شاگرد ہیں :( آپکے حکم کے مطابق ہم اس بلا کو ہمارا مطلب ہے پائتھون انسٹال کر چکے ہیں ۔ اب کیا کریں ؟

یہ استاد کا بھاری بھرکم خطاب نہ لگائیں ، اس سے میں پہلے ہی بڑا تنگ ہوں۔ :) مدیحہ گیلانی
محمداحمد نے آپ کو پائتھون کے مرکزی صفحہ کا لنک دیا ہے جس میں ترتیب سے لکھا ہے کہ پہلے کس سبق کو پڑھنا ہے اور پھر کس سبق کو۔

جو بھی سوال پیدا ہوا ، اسے بلا تردد پوچھ لیں ۔ اس کے علاوہ آپ لوگوں کے لیے ایک پائتھون کورس بوٹی بھی شروع کرتا ہوں۔ :)
 
ارے نہیں، سستی اس حوالے سے کہ کالج میں نیا تعلیمی سال شروع ہو رہا ہے نا تو اس لئے ادھر کا کام بہت بڑھ گیا ہے۔ تبھی محفل پر سست ہو گیا ہوں :)

اچھا مگر بھئی تم تو کام کے آدمی ہو، اگلے کورس میں بھی ساتھ چاہیے تو راہ میں دغا نہ دے جانا۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم،

اس دھاگے میں مستقل اپڈیٹس کی ضرورت ہے۔

آج کا سوال یہ ہے کہ اب تک کس کس نے دوسرا ہفتہ مشقوں سمیت مکمل کرلیا ہے۔
 
مقدس

لائبریرین
وعلیکم السلام بھیا
دوسرا والا تو میں نے تبھی کر لیا تھا۔۔ لیکن تیسرے والے کو ابھی صحیح سے دیکھا نہیں۔۔ کیونکہ موسٹلی میں موبائل سے ہوتی ہوں ناں۔۔ رات کو بس لیپ ٹاپ سے آنا ہوتا ہے اور رات کو مجھے نیند آ جاتی ہے تو میں سو جاتی ہوں :blushing:
 
چلیے ! کوئی بات نہیں ۔۔۔! تیسرا ہفتہ کل ختم ہو رہا ہے۔ آپ کل فرصت ہو تو دیکھ لیجے گا۔

شاید کسی نے آپ سے کہہ دیا ہو کہ تیسرا ہفتہ کچھ مشکل ہے سو آپ نے جھانک کر ہی نہیں دیکھا ۔ :) ایسے ہر کسی کی باتوں میں نہیں آتے۔ او کے۔ :)
 
مقدس

لائبریرین
چلیے ! کوئی بات نہیں ۔۔۔ ! تیسرا ہفتہ کل ختم ہو رہا ہے۔ آپ کل فرصت ہو تو دیکھ لیجے گا۔

شاید کسی نے آپ سے کہہ دیا ہو کہ تیسرا ہفتہ کچھ مشکل ہے سو آپ نے جھانک کر ہی نہیں دیکھا ۔ :) ایسے ہر کسی کی باتوں میں نہیں آتے۔ او کے۔ :)

جھانک کر تو دیکھا تھا ناں بھیا۔۔ لیکن وہ ہے تو خاصا مشکل :( لیکن کر لوں گی ان شاءاللہ :)
 
Top