محمداحمد
لائبریرین
جھانک کر تو دیکھا تھا ناں بھیا۔۔ لیکن وہ ہے تو خاصا مشکل لیکن کر لوں گی ان شاءاللہ
انشاءاللہ ۔! ہو جائے گا۔
جھانک کر تو دیکھا تھا ناں بھیا۔۔ لیکن وہ ہے تو خاصا مشکل لیکن کر لوں گی ان شاءاللہ
احمد بھیا۔۔ کام کی باتیں کرتے ہوئے مجھے تو سمجھ ہی نہیں آتا کہ کیا کیا لکھنا چاہیے۔۔ بونگیاں جتنی مرضی مروا لیں مجھ سے۔۔انشاءاللہ ۔! ہو جائے گا۔
احمد بھیا۔۔ کام کی باتیں کرتے ہوئے مجھے تو سمجھ ہی نہیں آتا کہ کیا کیا لکھنا چاہیے۔۔ بونگیاں جتنی مرضی مروا لیں مجھ سے۔۔
اچھا دھاگہ ہے
آج رات تک اپڈیٹ دوں گا۔اپڈیٹ؟؟؟؟؟؟؟؟
فیڈ بیک کے نام پر سوچ رہے ہیں کہ پائتھون سے اپنی ازلی بیزاری کا اظہار کر دیں پھر خیال آتا ہے کہ جو گنتی کے چند مسلمان جذبہ ایمانی کے زور پر یہاں تک آ گئے ہیں وہ بھی ہمت ہار بیٹھیں گے۔ بقول شاعر:
جی میں آتا ہے لگا دوں آگ کوہ طور پر
پھر خیال آتا ہے موسیٰ بے وطن ہو جائے گا
اس پر محب بھائی بلبلاتے آئے آئیں گے اور یوں گویا ہوں گے کہ:
سوچتا ہے گر لگا دے آگ کوہ طور پر
کون کہتا ہے کہ موسیٰ بے وطن ہو جائے گا
خیر یہ سب تو مذاق کی ذیل میں تھا۔ کورس خوب جا رہا ہے۔ چونکہ بنیادی کورس ہے اس لیے اس کو سہل بھی نہیں کہا جا سکتا اور مشکل بھی نہیں۔ چونکہ ہم نے کبھی پائتھون کو سنجیدگی سے ہاتھ نہیں لگایا اور کبھی اس سے کوئی خاص دلچسپی بھی نہیں رہی لہٰذا اس کا سنٹیکس ہماری انگلیوں کو حفظ نہیں ہے۔ اسباق تو خیر قلت وقت کے باعث سنجیدگی سے ایک بھی نہیں پڑھے (سوائے ان کے جن کو یہ دیکھنے کے لیے پڑھ لیا تھا کہ کس انداز میں اور کس درجے کی معلومات فراہم کرائی جا رہی ہے۔) پھر بھی اب تک جتنے بھی اسائنمنٹ دیے گئے ہیں وہ زبانی حل کر لیے ہیں۔ لہٰذا ہمیں اس کورس میں بلا واسطہ شامل سمجھا جائے!
چوتھے ہفتہ کے اسباق مکمل ہو گئے ہیں اور مرکزی صفحہ پر انہیں اپڈیٹ کر دیا گیا ہے ۔ آج سے کم و بیش دو ہفتوں کی تعطیلات کا آغاز ہو رہا ہے ۔
تمام لوگ جو اس مکالمہ میں شامل ہیں وہ اپنے تازہ تاثرات سے آگاہ کریں تاکہ اندازہ ہو سکے کہ اراکین کن مسائل کا شکار ہیں اور کون کتنی پیش رفت کر چکا ہے۔
گوگل پلس پر ایک کمیونٹی پائتھون محفل بھی بنا دی گئی ہے جس میں تمام دھاگوں کے روابط شامل کیے گئے ہیں اور وہاں سے بھی دھاگوں کی معلومات حاصل کی جا سکتی ہے۔
ادھر ہی ہیںخوب یعنی چھٹیوں کا اعلان ہو ہی گیا۔
کہاں گئے وہ لوگ جو چھٹیوں کا انتظار کر رہے تھے۔